معاریو نے مغربی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل شام کو کمزور اور منقسم رکھنے کے لیے امریکا پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے جب کہ واشنگٹن کو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل شام پر قابض باغی ابو محمد الجولانی کی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کرنے کرنیوالا ہے، اور ایسی پیشکش موجود ہے جس سے فریقین کے درمیان کو رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ معاریو اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ شام کے مستقبل پر متفق نہیں ہیں، تل ابیب ایک کمزور اور منقسم شام کا منصوبہ پورا کرنیکی کوشش کر رہا ہے، واشنگٹن ملک میں اقلیتوں کے درمیان استحکام اور افہام و تفہیم کا خواہاں ہے۔ 

دریں اثنا، اسرائیل کردوں کے لیے جنوبی شام اور صحرائی علاقے کے ذریعے ایک اسٹریٹجک شاہراہ مکمل کرنیکا ارداہ رکھتا ہے۔ عبری میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ترکی شام کے صحرائی علاقوں میں اپنے لیے فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے تیار کرنے میں مصروف ہے لیکن اسرائیل جنوبی شام میں خاص طور پر سویدا صوبے کے ذریعے ایک اسٹریٹجک پیش رفت کر رہا ہے تاکہ صحرا کی عمق میں اپنی پیش قدمی جاری رکھ سکے اور اس طرح اپنے اثر و رسوخ کا دائرہ شمالی شام تک بڑھا سکے۔

ماہرین کے مطابق صیہونی ریاست اس طرح اسرائیل اور کرد فورسز کے درمیان براہ راست راستہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس مقصد کے حصول کے لئے اسرائیل کے پاس دستیاب آپشنز میں سے ایک دمشق کے ساتھ ایک جامع امن معاہدے پر دستخط کرنا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق جولانی حکومت گولان کی پہاڑیوں پر شام کی خودمختاری کو حتمی طور پر ترک کرنے کے بدلے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرے گی۔

صیہونی تجزیہ کاروں کے مطابق ساحلی علاقے میں ہونے والے حالیہ قتل عام کے پیچھے بھی اسرائیل اور ترکی دونوں کا ہاتھ ہے۔ معاریو کی رپورٹ کے ایک اور حصے میں مغربی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل شام کو کمزور اور منقسم رکھنے کے لیے امریکا پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے جب کہ واشنگٹن کو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہے کہ اسرائیل کے مطابق کے لیے رہا ہے

پڑھیں:

جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے، ہیومن رائٹس مانیٹر

کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس قسم کی کارروائی انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینیوں کو ایک گروہ کے طور پر تباہ کرنے کی دانستہ کوششوں کے مترادف ہے۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب کمیٹی نے جنیوا میں منگل اور بدھ کو جنسی تشدد کے متاثرین اور گواہوں کی گواہی سننے کے لیے عوامی اجلاس منعقد کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی تنظیم یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر انڈیپنڈنٹ انٹرنیشنل کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ قابض اسرائیل نے منظم اور وسیع پیمانے پر فلسطینی مردوں اور عورتوں دونوں کے خلاف جنسی اور صنفی بنیادوں پر جرائم کا ارتکاب کیا ہے، 7 اکتوبر 2023 سے جاری نسل کشی کے دوران فلسطینیوں پر جنسی تشدد اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ میں جنگی جرائم کا حصہ ہے۔ 

ایک بیان میں یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اس بات پر زور دیا کہ رپورٹ کے مندرجات کی سنجیدگی کے لیے اسرائیل کی استثنیٰ کی دیرینہ پالیسی کو ختم کرنے کی فوری بین الاقوامی اقدام کی ضرورت ہے، یہ استثنیٰ ہی ہے جس نے اسے فلسطینیوں کے خلاف اپنے بے مثال جرائم کو جاری رکھنے کے لیے جری بنا رکھا ہے، بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی 13 مارچ 2025ء کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فلسطینیوں کے سماجی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرنے اور تباہ کرنے کے لیے ایسا کر رہا ہے۔ 

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا کہ کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا عام شہریوں پر غیر متناسب اثر پڑا ہے، خاص طور پر فلسطینی خواتین اور لڑکیاں شہید ہوئی ہیں جن میں سے اکثر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں متاثرین کی کل تعداد میں ہزاروں خواتین کی موت واقع ہوئی، اسرائیل کی منظم خلاف ورزیوں کے نتیجے میں شدید جسمانی اور نفسیاتی نقصان پہنچا ہے، جن میں حمل اور ولادت کی پیچیدگیوں سے موت بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں جن کی وجہ سے تولیدی صحت کی دیکھ بھال تک ان کی رسائی روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ میں جان بوجھ کر صحت کے نظام کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا گیا ہے، خاص طور پر جنسی اور تولیدی صحت کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین کی نفسیاتی اور جسمانی صحت اور ان کی تولیدی صلاحیت پر فوری اور طویل مدتی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ میں فلسطینیوں کی تولیدی صلاحیت پر دیرپا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنگ کے ایک آلے کے طور پر فاقہ کشی کا استعمال، انسانی امداد سے انکار اور جبری نقل مکانی نے خواتین اور لڑکیوں کے لیے تولیدی نقصان کو بڑھا دیا ہے، جس سے بچے کی پیدائش کے تمام مراحل، حمل اور بچے کی پیدائش سے لے کر بعد از پیدائش کی بحالی اور دودھ پلانے تک تمام مراحل متاثر ہوئے ہیں، کمیٹی نے فلسطینیوں کے خلاف جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے منظم نمونوں کو بھی دستاویزی شکل دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عصمت دری، جبری عریانیت، جنسی تذلیل، جنسی تشدد، جنسی ہراسانی اور توہین آمیز سلوک بھی شامل ہے، ان خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی گئی، تصویر کشی کی گئی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی توہین کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے فلسطینی مردوں، عورتوں اور بچوں کو مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گرفتاری کے دوران، تفتیشی مراکز اور جیلوں میں، یا غزہ میں جبری نقل مکانی کے دوران مکروہ حربوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے کنونشن میں نسل کشی کی کارروائیوں کی طرف سے بیان کردہ پانچ میں سے دو میں براہ راست ملوث تھا۔ یہودی ریاست جان بوجھ کر گروپ (یعنی فلسطینیوں) کے لیے زندگی کے حالات مزید مشکل بنا رہی ہے تاکہ اس کی جسمانی تباہی کا اندازہ لگایا جا سکے اور ایسے اقدامات مسلط کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد آبادی کے اندر پیدائش کو روکنا ہے۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہ نوی پلے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خلاف ورزیاں نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کو شدید جسمانی اور نفسیاتی نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ ایک گروپ کے طور پر فلسطینیوں کی نفسیاتی اور تولیدی صحت اور زرخیزی کے امکانات کے لیے طویل مدتی، ناقابل تلافی نتائج کا باعث بھی ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مئی 2021 ءمیں قابض اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے تین رکنی آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا۔

پلے اس سے قبل اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جج اور روانڈا کے بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل نے کمیٹی پر الزام لگایا کہ وہ متعصب اور پہلے سے طے شدہ سیاسی ایجنڈے پر اسرائیلی دفاعی افواج کو مجرم بنانے کی ڈھٹائی سے کوشش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں میٹرنٹی وارڈز اور ہسپتالوں کو منظم طریقے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں وٹرو فرٹیلائزیشن کلینک باسمہ سنٹر فار فرٹیلیٹی اینڈ آئی وی ایف کو تباہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023ء میں الباسمہ سینٹر پر بمباری کی گئی تھی، جس سے مبینہ طور پر ایک کلینک میں تقریباً 4,000 جنینوں کو نقصان پہنچا تھا ۔ یہ مرکز ماہانہ 2,000 سے 3,000 کے درمیان مریضوں کی خدمت کرتا تھا۔ کمیشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر کلینک پر حملہ کیا اور اسے تباہ کر دیا۔

کمیٹی کو کوئی قابل اعتماد ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ عمارت فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوئی تھی۔ اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تباہی ایک اقدام تھا جس کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کے درمیان پیدائش کی صلاحیت کو روکنا تھا، یہ اقدام فلسطینیوں کی نسل کشی کا ایک سوچا سمجھا عمل تھا۔ رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور نئی ماؤں کو بے مثال پیمانے پر پہنچنے والے نقصانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس سے غزہ کے لوگوں میں زرخیزی کی شرح پر ناقابل تلافی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس قسم کی کارروائی انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینیوں کو ایک گروہ کے طور پر تباہ کرنے کی دانستہ کوششوں کے مترادف ہے۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب کمیٹی نے جنیوا میں منگل اور بدھ کو جنسی تشدد کے متاثرین اور گواہوں کی گواہی سننے کے لیے عوامی اجلاس منعقد کیے تھے۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیل نے براہ راست سویلین خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بنایا، ان کارروائیوں میں جو انسانیت کے خلاف قتل اور جان بوجھ کر قتل کرنے کے جنگی جرم کو تشکیل دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین اور لڑکیاں بھی حمل اور ولادت سے متعلق پیچیدگیوں سے اسرائیلی حکام کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے موت سے دوچار ہوئیں۔ یہ نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ کھلے عام کپڑے اتارنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنا، بشمول عصمت دری کی دھمکیاں اور جنسی حملہ، یہ سبھی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا حصہ ہیں اور اسرائیلی فوج منظم طریقے سے ان جرائم میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شام پر قابض باغیوں اور اسرائیل خفیہ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، رپورٹ میں انکشاف
  • کرکٹ کا گرینڈ سلیم؛ سعودی عرب کے انتہائی مہنگی لیگ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف
  • اسرائیل نے 676 فلسطینی شہدا کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف
  • اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف
  • ڈینور ایئرپورٹ، امریکی طیارے میں آگ لگ گئی،178مسافر موجود
  • جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے، ہیومن رائٹس مانیٹر
  • غزہ جنگ: اسرائیل پر جنسی و صنفی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام
  • مغربی کنارے میں فائرنگ کارروائی "قابض اسرائیل کے جرائم کے خلاف جاری ردعمل” کا حصہ ہے، حماس
  • کراچی سے لاہور جانے والے پی آئی اے کے طیارے کی ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف