اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کا تعلق دنیا کے تقریباً تمام ہی علاقوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی تہوار کی مبارک دی جس میں انھوں نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے۔

تصویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔

تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔

تاہم ہانیہ عامر کا انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ایک صارف نے کمنٹ میں پوچھا کہ آخری بار نماز کب پڑھی تھی؟

        View this post on Instagram                      

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

ایک اور صارف نے بندیا لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوؤں کے کلچر میں گھسنے کی کیا ضرورت ہے۔

کسی نے ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ کمنٹس اور ویوز جمع کرنے کی سوچی سمجھی واردات قرار دیا۔

صارفین نے کمنٹس میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اب ہانیہ عامر کی پوسٹیں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں اس لیے ان فالو کردینا زیادہ بہتر ہے۔

تاہم کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کی حمایت بھی کہا کہ بندیا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا۔ یہ علاقائی کلچر ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی مذہبی رسومات میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ دوریاں مٹ سکیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج ہولی کا تہوار منا رہی ہے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔

بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کو ’رنگوں کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے، ہولی کی تقریبات دو دن چلتی ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔

ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان ، محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے یہ دن ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے، رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی بندی کے ساتھ ہولی کی مبارکباد، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل
  • ہانیہ عامر نے بھاری معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے، عدنان فیصل
  • ہانیہ عامر کی بندی لگا کر ہندو مداحوں کو ’ہولی‘ کی مبارکباد
  • بجرنگی بھائی جان نے منائی ہولی، دبنگ انداز میں؛ فلم سکندر کے سیٹ پر کیا ہوتا رہا؟
  • نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا
  • وزیر اعظم کا ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کے نام پیغام
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج ہولی کا تہوار منا رہی ہے
  • شرجیل انعام میمن کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارک باد
  • بھارت میں ہولی کے رنگ