ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار جانبحق، چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور پولیس کی اینٹی ٹیررسٹ فورس کی موبائل تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان، ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، جے یو آئی ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی

جنوبی وزیرستان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس میں جے یو آئی(ف) کے رہنما ء زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے د وران مسجد میں ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہو ئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کر دی،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکہ مولانا عبدالعزیزمسجد کے خطیب اور جمعیت علماءاسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئے ہیںجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ورسک بازار کی مسجد میں ہوا۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ڈی پی او آصف بہادر نے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خیز مواد مسجد میں نصب تھا۔ جس میں جے یوآئی کے مرکزی امیر عبداللہ ندیم زخمی ہوئے۔ دھماکے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکا، 3 افراد جانبحق
  • کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
  • کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید، 7 زخمی
  • کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، ایک اہلکار شہید، کتنے زخمی ہوگئے ،افسوسناک خبرآگئی
  • کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
  • کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
  • کوئٹہ میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات
  • کوئٹہ، اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب دھماکہ، سات افراد زخمی
  • جنوبی وزیرستان، ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، جے یو آئی ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی