بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل اور تھانہ غوری والہ پر حملہ کیا جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے اعلیٰ افسران نے پولیس جوانوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹانک میں ٹریفک پولیس اہلکار اغواء

—فائل فوٹو

ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں ٹریفک پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق ڈی پی او ٹانک اسلم نواز خان نے کی ہے۔

ٹانک، تھانہ گومل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او نے بتایا ہے کہ ٹریفک اہلکار محمد زاہد کو گھر سے مسجد جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں، پولیس چیک پوسٹ اور تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس اہلکار اغواء
  • محسن نقوی کا لکی مروت میں تھانوں پر حملہ ناکام بنانے پر ردعمل
  • بنوں میں بیک وقت 2 تھانوں اور ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے
  • بنوں کے 2 تھانوں اور چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہے
  • بنوں کے 2 تھانوں اور چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،جوابی کارروائی پر فرار
  • بنوں: 2 تھانوں اور 1 چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ، اہلکار محفوظ رہے
  • بنوں میں بیک وقت تین پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے
  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 10 خوارج ہلاک