2025-02-21@12:29:47 GMT
تلاش کی گنتی: 205
«ایک بار پھر»:
(نئی خبر)
عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے، بنگلور کی خاتون سے تعلق کی خبریں، گھر والوں سے ملاقات بھی کروادی
ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ان کی قریبی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے۔ اگرچہ عامر خان یا ان کے خاندان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعلق کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار نے اپنی اس نئی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کروا دیا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ایک قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا...
نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے نے تین مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزم سے تینتیس ہزار امریکی، نو سو آسٹریلین اور آٹھ...
ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 2918500 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے 240483 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 14 ڈالر سے بڑھ کر 2792 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
کراچی: پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائنگی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions) ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ پہلے ایڈیشن...
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی اور کہا کہ کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں، ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے مگر 28 تاریخ کے اجلاس سے پہلے ہی تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی، پی ٹی آئی کا انتخابات پر جوڈیشل کمیٹی کا مطالبہ غیر ضروری ہے، الیکشن 2018 کے لیے جو کمیٹی بنی...
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں...
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے، اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے...
جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک ) سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے تصدیق کی ہے کہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر انہیں میدان میں کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے تھے لیکن پھر انہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے آخری میچ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے کھیلا تھا۔تاہم اب اے بی ڈی ویلیئرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں نہ صرف ساتھ افریقا چیمپئنز کی نمائندگی کریں گے بلکہ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مائیکروسافٹ ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ایپ کی فروخت کے لیے بولی لگائی جائے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹک ٹاک پر امریکی صارفین کی تعداد تقریباً 17 کروڑ ہے۔ رواں سال 19 جنوری کو قانون کے تحت پابندی کا سامنا کرنے سے قبل ہی چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے مالکان کی جانب سے آف لائن کردیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بائٹ ڈانس کمپنی کا مالک اسے قومی سلامتی کی بنیاد پر فروخت کرے یا پابندی کا سامنا کرے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ایف بی آر ایک مرتبہ پھر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کے دہانے پر، نئے سال کے پہلے ماہ جنوری 2025 میں بھی ایف بی آر کو ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان، کھربوں روپے کا شارٹ فال ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بے تحاشہ ٹیکس لگانے اور ٹیکسوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ کیے جانے کے باوجود ایف بی آر کو ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے، ابھی تک ایف بی آر 700...
ٰبیجنگ : ہر سال جشن بہار کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ لازماً ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملاقات کرتے ہیں۔ چینی قمری کیلنڈر میں سانپ کے سال کے موقع پر شی جن پھنگ نے دیہی علاقوں، بازاروں اور کاروباری اداروں کا دورہ کرنے کے لیے شمال مشرقی چین کے صوبے لیاؤ ننگ کا سفر کیا۔ یہ ایک دل کو چھو لینے والا سفر تھا. شی جن پھنگ کی جانب سے مقامی لوگوں تک براہ راست گرم جوش اور مخلصانہ نیک تمنائیں پہنچائی گئی ہیں ۔ سنہ 2025 میں اپنے پہلے ملکی دورے کے دوران شی جن پھنگ نے نہ صرف لیاؤ ننگ کا جائزہ لیا...
— فائل فوٹو کرم اور پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔کرم اور پاراچنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیاء خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500 ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرم میں کھانے پینےکی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پرکرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مستردکردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو مزید معاونت کی ہدایت کردی،جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست دائر کررکھی ہیں،عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ مزید :
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس حکومت اور وزیراعظم سے بہت آگے سوچنا ہے، یہ چیزیں میں بھول گیا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم تنظیم میں جو سیٹ اپ کریں گے اس میں سخت گیر کارکن سامنے آئیں گے اور ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر ہوجائے گی، پہلے ہم رابطہ کرکے نکلتے تھے لیکن...
چار سال قبل تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔ منگل کو سابق لیجنڈ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر انہیں میدان میں کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے تھے لیکن پھر انہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے آخری میچ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے کھیلا تھا، تاہم اب اے بی...
کراچی: شوبز انڈسٹری کی سب سے کامیاب جوڑی بن کر راہیں جدا کرنے والے اداکار ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں جذباتی نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ طلاق کے بعد سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ کسی تقریب میں شریک ہوئے۔ دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات تو نہیں کی مگر کیمرے کی آنکھ نے اُن کے کچھ ایسے مناظر کو قید کیا جس کے بعد مداح افسردہ ہوگئے۔ کیمرے نے سجل علی اور احد رضا میر کو جذباتی انداز میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ریکارڈ...
راولپنڈی:سابق وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بائیکاٹ کا اعادہ کیا ہے۔اتوار کے روز عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا کہ ’’میں ایک بار پھربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔‘‘انہوں نے مزید لکھا کہ ترسیلات بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوگی اور یہ حکومت عوام کے گلے میں پھندا ڈال رہی ہے۔عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مذاکرات میں رواں...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی تی آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی بچانے کے لیے ترسیلات زر روکنے کی مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہمارے وکلا توشہ خانہ ٹو کیس خارج کروانے گئے تھے کیونکہ یہ ایک ناجائز ٹرائل ہے جو جیل میں جاری ہے ۔ یہ کیس صرف اس لیے زیر سماعت ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے ۔ انہوں نے...
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط پر ہے، ایک خط نے پورے نظام کو تبدیل کردیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وکلا اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، امید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی،مجھے آج بار نے صرف چائے پلانے کے لیے مدعو کیا ،پھر مجھے کہا گیا آپ نے صرف کچھ وکلاء کو سرٹیفکیٹ دینے ہیں ۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ پھر یہاں آکر بتایا کہ وہ سرٹیفکیٹ صرف60ہیں،پھر یہاں آکر پتہ چلا یہ یہاں تو میڈیا بھی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی کے خطاب پر ہال میں...
کنگنا اور آر مادھون کی ہٹ فلم تنو ویڈز منو کو 10 سال پورے ہو گئے، دونوں اداکار ایک بار پھر ایک نئی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نئی فلم کا کلپ بورڈ فوٹو شیئر کیا ہے۔ اس تصویر کا عنوان ہے کہ اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ ایک نئی فلم کے سیٹ پر موجود ہوں۔ انسٹا گرام اسٹوری میں کنگنا نے بتایا ہے کہ اس فلم میں میرے ساتھ اہم کردار میں آر مادھون ہیں۔ کنگنا کی فلم ایمرجنسی کو ریلیز ہوئے 10 دن ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم اس وقت بہت اچھا بزنس نہیں کر پا رہی۔
امریکا کو پیرس معاہدے سے باہر نکالنے، فوسل فیول کی پیداوار بڑھانے والے اقدامات کی یلغار کرنے، سب سے پہلے امریکا کے مفاد کا راستہ اختیار کرنے اور سابق صدر بائیڈن کے متعدد احکامات ختم کرکے، وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ نے پہلے ہی دن جو پھرتیاں دکھائیں اس کے بعد دنیا کو یقینا سستی اور سست الوجود لوگوں کی افادیت کا احساس ہو گیا ہوگا اور غالب کا وہ بے مثل شعر بھی یاد آگیا ہوگا۔ جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے ہم صدرٹرمپ کی پھرتیوں پر لکھنا چاہ رہے تھے لیکن بات سستی کی آجائے تو پھر سستی کے سوا کچھ اور! ناممکن۔ غالب جسے تصور جاناں میں رات دن...
غریب اور متوسط طبقے کے مسائل پہلے ہی کیا کم تھے کہ رہی، سہی کسر ہمارے الجھے (Confused) تعلیمی نظام نے، بالخصوص والدین کو نفسیاتی اور ذہنی الجھنوں میں مبتلا کرکے پوری کردی، کیسے…؟ وہ ایسے کہ ’’بچوں کا داخلہ کہاں کروائیں، کہاں نہیں‘‘ آج کل کے پریشان ترین مسئلوں میں سے ایک ہے، کافی دوڑ دھوپ اور چھان پھٹک کے بعد حاصل ہونے والی ناکامی بالآخر، گھر سے قریب والے اسکول کے حق میں فیصلہ کروا ہی لیتی ہے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسکولوں میں داخلوں کا آغاز بھی بس اب ہوا ہی چاہتا ہے۔ اب ہمارے یہاں کے اسکولوں کی درجہ بندی (Categories) سے تو آپ سب لوگ اچھی طرح واقف ہی ہیں، کچھ تو...
بیجنگ: اسپرنگ فیسٹیول کی آمد سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاوننگ کے دورے کے دوران دیہی علاقوں، بازاروں، کمیونٹیز اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا ۔ پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی صدر نے مقامی نچلی سطح کے کارکنوں اور عام شہریوں سے ملاقاتیں کیں ۔ صدر شی گزشتہ سال آفت سے متاثر ہونے والے افراد کے بارے میں فکر مند ہیں کہ وہ ایک آرام دہ موسم سرما گزاریں۔وہ چین کے ہر خاندان کے لئے ایک پر مسرت جشن بہار کا خیال رکھتے ہیں۔اس دورے کے دوران انہوں نے پورے ملک کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا رکھی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 257 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا دوسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 247 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بائیکاٹ کا اعادہ کیا ہے۔ اتوار کے روز عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا کہ ’’میں ایک بار پھربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ترسیلات بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوگی اور یہ حکومت عوام کے گلے میں پھندا ڈال رہی ہے۔ عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ...
60 روزہ جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے باوجود جنوبی لبنان کے عوام کی اپنے گھروں کو واپسی کے بعد حزب اللہ کے جنگی اطلاعات کے شعبے نے ایک مختصر بیان جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 60 دن کی جنگ بندی معاہدے کی مدت مکمل ہونے اور جنوبی لبنان کے باشندوں کے اپنے گھروں میں واپس جانے کے بعد، حزباللہ کے جنگی اطلاعرسانی کے شعبے نے ایک مختصر بیان جاری کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، حزباللہ کے جنگی اطلاعرسانی شعبے نے کہا کہ اے ہمارے شجاع عوام، آج ایک بار پھر آپ نے دنیا کو حیران کن کر دیا اور ثابت کیا کہ آپ وفادار، بہادر اور عظیم لوگ ہیں۔ اسی دوران، اسرائیلی...
اینوگو (نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں تاہم حادثے میں 18...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسرٹر گوہر علی خان نے حکومت کی مزاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کی پیشکش کا جواب دے دیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو عمران خان نے کہا وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے، حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے اس کے بعد ہم دیکھیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آغاز میں حکومت کی جانب سے تاخیر کی گئی، حکومت نے کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، اب پی ٹی آئی کا...
عدالتی محاذ ایک مرتبہ پھر گرم ہو گیا ہے بلکہ گرم کیا جا رہا ہے اور پارلیمنٹ سے منظور کردہ 26ویں آئینی ترمیم کے ساتھ فاﺅل پلے کے ذریعے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے مقابل جب فریق مخالف فاﺅل پلے کرے گا تو پھر شور اٹھے گا کہ یہ کیا ہو گیا ۔ہر کھیل کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور انہی کے تحت کھیل کھیلا جاتا ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصے سے سیاست کے میدان کارزار میں ایک فریق مسلسل کھیل کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فاﺅل پلے کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ سیاست میں نئی لیکن انتہائی منفی روایات جنم...
سٹی42:آئی پی پی کا جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کا فیصلہ، استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری کے نام فائنل کرلئے۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب کے لئے رفاقت گیلانی آئی پی پی کےصدر نامزد، تحسین گردیزی جنوبی پنجاب کے لئے جنرل سیکرٹری نامزد، مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے منظوری دے دی۔صدر عبدالعلیم خان سے صوبائی صدرو کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، سابق اراکین اسمبلی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔عبدالعلیم خان کی پارٹی رہنماؤں کو اپنے اضلاع میں فعال ہونے ،عوامی رابطوں کی ہدایت، بہاولپور سے ایاز محمود، قصور سے شہباز مغل اور بدوملہی سے یاسر علی ملہی نے ملاقات کی۔صدر آئی پی پی پنجاب رانا...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں،اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا، ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا...
قرآن مجید، جو 1400سال پہلے نازل ہوا، نہ صرف ایک روحانی رہنمائی کا ذریعہ ہے بلکہ اس میں کئی ایسے سائنسی اور علمی حقائق موجود ہیں جو آج جدید سائنس کی تحقیق سے ثابت ہو رہے ہیں۔ یہاں چند آیات پیش ہیں جو قدرت کے رازوں اور سائنسی دریافتوں کے حوالے سے روشنی ڈالتی ہیں۔ کائنات کی تخلیق۔ کیا ان لوگوں نے، جنہوں نے کفر کیا، یہ نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں بند تھے، پھر ہم نے انہیں کھولا؟ اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی۔ کیا یہ پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے؟ سورۃ الانبیاء (21:30) کائنات کا پھیلائو۔ اور آسمان کو ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اور ہم ہی اسے وسعت دے رہے...

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر منسوخ، جنید اکبر کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر منسوخ، جنید اکبر کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن )حکومت اور اپوزیشن کی درمیان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بلوانے پر اتفاق ہوا تھا ،، جس کے بعد جمعے کے روز پارلیمنٹ کی کمیٹی روم ٹو میں اڑھائی بجے اجلاس طلب کرلیا گیاتھا ؕ۔ اجلاس سے قبل تحریک انصاف نے پانچ ارکان کے نام بھیجے تھے جن میں عامر ڈوگر ، جنید اکبر ،، شیخ وقاص ، عمر ایوب ، خواجہ شیراز کے نام بھیجوائے گئے تھے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جنید اکبر کے نام کو بطور چیئرمین پی اے سی فائنل...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قانون اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ہمیں نیوٹرل ایمپائر چاہیے۔ سیاسی مخالفت اور ضد اتنی نہیں ہونی چاہیئے کہ ملکی اور قومی مفاد کے خلاف چلے جائیں۔ پارلیمٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن بننا ضروری تھا۔ حکومت پہلے مذاکرات میں بیٹھی نہیں اور جب بیٹھی تو کہا کہ تحریری مطالبات پیش کیے جائیں۔ سب کچھ عیاں تھا اس کے باوجود ہم نے تحریری مطالبات بھی دے دیے تاکہ انہیں کوئی جواز نہ ملے۔ مزید...
امریکا نے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثی گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ نے ایک بار پھر یمن کے حوثی گروپ کی تحریک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے حوثی گروپ کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حوثی گروپ پر دوبارہ انتہائی سخت پابندیاں عائد کرنا ہے۔ اس سے قبل صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے حوثی گروپ کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امریکی...
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...

سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر
سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر
جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ چار برس قبل2021 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئز کے تازہ بیان کے بعد اُن کے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے حال ہی میں بیان میں کہا ہے کہ میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں، میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے، احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں۔عظیم بلے بازنے مزید کہا کہ اگر میں...
نئی دہلی (شوبز ڈیسک)کچھ روز قبل چاقو حملے میں زخمی ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو ایک مشکل نے گھیر لیا ہے، اور ان کی جائیداد پر حکومت کی جانب سے قبضہ کرنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش ریاست کی عدالت نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پٹودی خاندان کی جائیدادوں پر حکم امتناع اٹھا لیا ہے، جن کی مالیت قریباً 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کا خاندان 1968 کے اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت اپنی اراضی سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔ ان جائیدادوں میں فلیگ اسٹاف ہاؤس بھی شامل ہے جہاں سیف علی خان نے...
جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 2021 میں ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئز کے تازہ بیان کے بعد اُن کے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے حالیہ بیان میں کہا کہ ’میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ کھیل کر...
ڈیووس:چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئی شیانگ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور “کثیر الجہتی کے صحیح راستے پر عمل کرنا، کھلی اور جامع ترقی کو فروغ دینا” کے عنوان سے ایک تقریر کی۔بدھ کے روز ڈنگ شیوئی شیانگ نے کہا کہ اس وقت دنیا تبدیلیوں کی صدی سے گزر رہی ہے، عالمی گورننس کا نظام گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور انسانی معاشرہ ایک بار پھر ایک نازک دوراہے پر آ چکا ہے۔ ڈنگ شیوئی شیانگ نے چار تجاویز پیش کیں، سب سے پہلے، اشتراک کی حامل جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دیں. دوسرا، مشترکہ طور پر حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس ایک شخص ہو بہو امریکی ڈالر پر بنے امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی طرح نظر آ رہا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے گئے۔ فیصل خان لکھتے ہیں کہ بندہ تو مل گیا ہے اب کاغذ اور مشین ڈھونڈو ہم اپنے ڈالر بنا کر پاکستان کا قرضہ ختم کرتے ہیں۔ بندہ تو مل گیا ہے اب کاغذ اور مشین ڈھونڈو ہم اپنے ڈالر بنا کر پاکستان کا قرضہ ختم کرتے ہیں ???? pic.twitter.com/UFpnccIlAr — Faisal Khan (@KaliwalYam) January 21, 2025 یمن خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ڈالر بنانے کا یہ مشورہ سنتے ہی اسٹیٹ بینک...
بھارتی اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی پر ایک بڑی خبر کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے خاندان ’’پٹودی فیملی‘‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں جانے کا خدشہ ہے، جن کی مجموعی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارت کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد حکم امتناع کو ختم کردیا ہے جس سے ممکنہ طور پر اینمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت ان جائیدادوں پر قبضے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت بھوپال میں پٹودی خاندان کی 15000...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کو شاندار طریقے سے منایا اور چین روس تعلقات جو مستقل اچھی ہمسائیگی اور دوستی، جامع تزویراتی تعاون اور باہمی فائدے اور فائدہ مند تعاون پر مبنی ہیں، ان میں مسلسل نئی توانائی پیدا ہوئی ہے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی۔دونوں سربراہان مملکت نے نئے سال کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔اس مو قع پر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 2024 میں ہمارے درمیان تین ملاقاتیں ہوئیں اور کئی اہم اتفاق رائے حاصل ہوئے۔ شی جن...
ویب ڈیسک: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 7 سالہ بچے صارم کے قتل کی بات سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صارم قتل کیس کی تفتیش اے وی سی سی سے واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے اور کیس ایک مرتبہ پھر زون میں منتقل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں،پی سی بی خصوصی فنڈز سے بھی رقم ادا کریگا پولیس حکام نے کہا ہے کہ صارم کا کیس اغوا کا نہیں بلکہ قتل...
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)اسرائیل اورحماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے بلاشبہ دونوں طرف کے اسیران کی رہائی ممکن ہو جائے گی اور اسرائیل کے بچے کھچے یرغمالیوں کے بحفاظت گھر واپس پہنچنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ لیکن اس معاہدے کے نتیجے میں ایک خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ خطرہ یہ ہے کہ غزہ کے بر سر زمین حالات دنیا کے سامنے اس طرح آرہے ہیں کہ اسرائیلی فوج اس طویل تر جنگ کے باوجود اپنے اہم ترین اہداف غزہ سے حماس اور اس کے کردار کا خاتمہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جیسا کہ نیتن یاہو اپنے یہ اہداف دہرا دہرا کر کہتے...
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ دار افراد اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کے ساتھ اس تہوار کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ نے تمام جمہوری جماعتوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں ہم نے معاشی اور سماجی ترقی...
ویب ڈیسک— چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی سروسز بحال کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک نے اتوار کو امریکہ میں اپنی سروسز دوبارہ بحال کی ہیں۔ اس سے ایک روز قبل یہ سروسز بند کر دی گئی تھیں۔ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن کا یہ اقدام امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹک ٹاک پر وفاقی قانون کے تحت پابندی پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے دن اس پابندی کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس سے ٹک...
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ریکھا اپنی لازوال خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ جہاں ان کا فلمی کیریئر کامیابیوں سے بھرپور ہے، وہیں ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ تنازعات اور افواہوں کا شکار رہی ہے۔ خاص طور پر امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبریں کئی دہائیوں سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ ریکھا اور امیتابھ کے درمیان محبت کی قیاس آرائیاں 1976 میں فلم دو انجانے کے سیٹ پر شروع ہوئیں، جب امیتابھ جیا بچن کے ساتھ شادی شدہ تھے۔ ریکھا کو ہمیشہ ’دوسری عورت‘ کا ٹیگ دیا گیا، لیکن انہوں نے کبھی ان الزامات کی پرواہ نہیں کی اور وہ اپنی محبت کا کھلے...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔اے کیو آئی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا جسے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرےنمبر پر رہا، نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 425 پارٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔ادھر آلودگی میں کراچی بھی کسی سے پیچھے نہیں، آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے اور اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں نزلہ، زکام کھانسی کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص، کراچی میں مختلف سانس کی وائرل بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ،ڈاو ہسپتال میں کھانسی، بخار کےعلامات کے ساتھ آئے 20سے 25 مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے ۔ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان نے نجی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری کےساتھ آئے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنز ایچ 1این 1 کی تصدیق ہورہی ہے ۔ 5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور دیگر سانس کے مختلف وائرس کی تصدیق ہورہی ہے،اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی ، ان...
میں نیل کرایاں نیلکاں ۔ میرا تن من نیلو نیل ۔ میں سودے کیتے دلاں دے ۔ تے رکھ لے نین وکیل ۔ رب بخیلی نہ کرے ۔ تے بندہ کون بخیل ۔ رات چنے دی چاننی ۔ تے پونی ورگا کاں ۔ اڈیا دانہ باد توں ۔ انوں پیندی رات چناں ۔ جٹی دے ہیٹھ پنگوڑا رنگلا ۔تے ٹھنڈی وناں دے چھاں ۔ گن گن لاندی اٹیاں ۔ وچ لنواںجٹ دا ناں ۔ مینوں لے جا ایتھوں کڈھ کے ۔ سارے جھگڑے جانے مک ۔ باجھ تیرے او مرزیا ۔ نئیں جان میری نوں سکھ ۔ یہ پنجابی لوک داستان مرزا صاحباں پر جو شاعری ہے اس کے چند اشعار ہیں جس میں صاحباں مرزے کو دہائی دینے والے...
ویب ڈیسک: بھارت جاکر محبت کی شادی کرنے والی سیما کے سابق پاکستانی شوہر حیدر نےاپنی بیوی کی حوالگی کیلئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچوں کو واپس پاکستان بھیجا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو بیان میں سیما کے پاکستانی شوہر حیدر نے ایک بار پھر بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔19 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی پولیس نے چھوٹے سے مقدمے کی تحقیقات مکمل نہ کرسکی، سیما اورحیدر کے چار بچوں کی قسمت کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔اس سے قبل غلام حیدر نے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈا کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر سیما حیدر کو...
لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، ورلڈ ٹور کے بعد یہ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور لاہور میں مختلف مقامات پر اس کی نمائش کی جائے گی۔ مزید یہ کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا ارادہ ہے، اور اس سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی کے ٹور کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس ٹرافی کا گزشتہ سال نومبر میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں دورہ ہوا تھا، جن میں اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی شامل...
ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ ہوئی، سکیورٹی اہل کاروں نے جوابی فائرنگ میں 6دہشت گردوں کو مارڈالا جب ایک جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے، قافلہ واپس ٹل روانہ ہوگیا۔ لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے جواب میں قافلے کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جو کافی دیر جاری رہی۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق حملے میں فورسز کا ایک جوان شہید چار زخمی ہوگئے...
ڈی آئی خان:پاراچنار جانے والے قافلے پر لوئر کرم کے علاقے بگن میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر حملہ کردیا، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ قافلہ 35 گاڑیوں پر مشتمل تھا اور پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی، جس سے قافلے کو رکنا پڑا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے قافلے کی 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ دیگر گاڑیاں واپس ٹل روانہ کردی گئیں۔...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلےمیں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔ نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا۔ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام جلد معاملات کو فائنل کرلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ فائنل نومارچ کو طے ہے۔
35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں...
پشاور: ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہوگئی ہے۔
پاکستان شوبز کی اداکارہ وینا ملک نے ایک مرتبہ پھر مفتی قوی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور مفتی قوی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ وینا ملک نے کہا کہ ’مفتی قوی کو میرے کام پر کھلے عام تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں اور مجھے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے‘۔ اپنے مذہبی سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے وینا نے ناقدین سے سوال کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ اسکرٹ پہننے کے بعد اللہ سے معافی نہیں مانگی جا سکتی؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ حجاب...
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے شیخ حسینہ، ان کے اہل خانہ، برطانوی حکومت کے ایک وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار کے خلاف کرپشن پر مقدمات درج کیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات بنگلادیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔انسداد بدعنوانی کمیشن(اے سی سی)کے سربراہ نے مزید بتایا کہ یہ مقدمات ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں منافع بخش پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضے سے متعلق ہیں۔مقدمے میں نامزد افراد میں برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق بھی شامل ہیں جو شیخ حسینہ کی بھانجی بھی...
فتح جنگ(آئی این پی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاس میں رہنے کا حق نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جارہی ہے ،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اِسی طرح مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی...
کہتے ہیں کہ شعبہ تعمیرات کی ترقی سے 72 انڈسٹریز چلنے لگتی ہیں اور جب کوئی منافع کماتا ہے تو وہ سب سے پہلے پراپرٹی لینے کا سوچتا ہے۔ کیونکہ اس کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ پراپرٹی نقصان نہیں دےگی، کچھ نہ کچھ منافع مل ہی جائےگا۔ لیکن گزشتہ 7 برسوں سے پراپرٹی کے کاروبار میں مندی سے سرمایہ ریئل اسٹیٹ سے ایسا نکلا کہ ملک کو ہی کنگال کرگیا۔ لیکن اب کراچی کا علاقہ ڈیفنس گزشتہ 6 ماہ سے ریئل اسٹیٹ کو دوبارہ کھڑا ہونے کی نوید سنا رہا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سے منسلک معاذ لیاقت نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2016 میں ایف بی آر نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے...
کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی گلی نمبر 9 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعہ کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان قریشی نے بتایا کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج گذشتہ 2دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔ حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی کےو اقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔ سب پر یہ بات عیاں ہے کہ "دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے "دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر...
پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ پاک فوج گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔ دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل کی سماعت کے دوران جج صاحبان نے سوالات اٹھا دیئے۔ آئینی بینچ کی جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ اگر کوئی آرمی آفیسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے؟ جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کہ عدلیہ مارشل لاء کی توثیق کرتی رہی، کیا غیرآئینی اقدام پر ججز بھی آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے۔ سماعت کے...
جنوبی افریقہ میں سونے کی ایک متروک کان میں غیر قانونی طور پر کام کرنیوالے کم از کم 100 کان کن کئی مہینوں تک زیرزمین گہرائی میں پھنسے رہنے کے بعد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد ابھی تک مذکورہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایکشن گروپ میں کان کنی سے متاثرہ کمیونٹیز یونائیٹڈ ایکشن گروپ کے ترجمان، سبیلو منگنی نے میڈیا کو بتایا کہ جمعے کے روز کچھ ریسکیو کیے گئے کان کنوں کے ہمراہ بھیجے گئے ایک سیل فون میں دو ویڈیوز میں درجنوں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی دکھائی دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر 9 کلو سے زائد سونا برآمد، جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ترجمان ایکشن گروپ نے کہا کہ شمال...
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب کیا گیا ہے اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس سے متعلق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔بانی چیئرمی پی ٹی...
اسلام آباد (آن لائن)پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ،شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے جب کہ جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے روک دیا گیا۔دوسری جانب شیر افضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کر لی ا ور کہا کہ دوستوں کے مشورے پر میں نے ایک دو ہفتے الیکٹرونک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے، میں میڈیا کے دوستوں سے گزارش کروں گا کہ پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی اس بریفنگ میں شریک تھے۔ شرکاء نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے ایک سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک بار پھر دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے خیبر پختونخوا کے سیاستدانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران سیاستدانوں سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کا امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور...
نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل اوپندرا دویدی نے کشمیر میں بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کیے بغیر کشمیری حریت پسندوں کو پاکستانی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اُن کے دعووں کا بھانڈا خود بھارتی حکومت کے اقدامات سے پھوٹ جاتا ہے، جن کے تحت 10 لاکھ فوجی اور پیرا ملٹری فورسز کشمیر میں تعینات ہیں۔ اس کے باوجود، بھارتی آرمی چیف کا یہ کہنا کہ کشمیر کی صورتحال قابو میں ہے۔ جنرل اوپندرا...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔ زرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکلاء تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 2 مرتبہ پیغام بھجوایا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، بشریٰ بی بی کوآج فیصلہ سنائے جانے کاعلم تھا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے.(جاری ہے) شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا شوکاز نوٹس کے مطابق شیر...

متنازع اور پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری ، 7روز میں جواب طلب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کو متنازع اور پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر سات روز کے اندر جواب طلب کر لیا جبکہ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کوشوکاز نوٹس کاجواب دینے تک میڈیا اور عوام میں پارٹی نمائندگی کرنے اور بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو جاری کئے گئے شوکازنوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کی مدت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید کوئی تنازع یا مسئلہ پیدا نہیں کریں۔شوکاز نوٹس...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔ نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب یا گیا ہے اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: میرے خلاف کوئی بولے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے احتساب عدالت نے17 جنوری کی تاریخ دے دی ہے یاد رہے کہ احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔(جاری ہے) احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی ہے. پیر کے دن جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ملزمان کی موجودگی میں فیصلہ سنانا تھا تاہم اس سے کچھ ہی دیر قبل جج کی جانب سے نئی تاریخ سامنے آ...
پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔ نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب یا گیا ہے اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا...

خوفناک آتشزدگی کیساتھ امریکہ ایک اور مصیبت میں پھنس گیا، امریکی پولیس کو کھانے کی پراسرار قلت کا سامنا
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیاگیا، احتساب عدالت 190 پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری جمعہ کے روز سنائے گی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکلاءعدالت تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔ احتساب عدالت کے جج 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی...
حکومت اور عمران خان کی مذاکراتی ٹیمیں اپنا ہنر آزما رہی ہیں۔ ایک کی زمامِ کار مقتدرہ کے ہاتھ میں ہے تو دوسری کی عمران خان کے پیچھے، جو نیت پیش امام کی وہی نیت ہماری، کی محتاج ہے۔ حکومتی ٹیم کو عمران خان کی ٹیم کی زبانی کلامی باتوں پر اعتبار، نہیں وہ تحریراً مذاکرات کے مطالبات طلب کررہی ہے تو عمران خان کے ساتھی تقریر میں مدعا بیان کررہے ہیں دونوں یوں ناک اونچی رکھنے کے لیے وقت گزارنے والے ہتھکنڈوں میں مصروف ہیں۔ عمران خان کی ٹیم کو 20 جنوری کا انتظار ہے جب ٹرمپ امریکا کا حکمران بن کر جلوہ افروز ہوں گے اسی امریکا کی خوشنودی کی خاطر عمران خان کی تحریک انصاف نے غزہ...
کراچی کے ایک بڑے علاقے میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ بڑھ گیا۔یونیورسٹی روڈپرنیپا چورنگی کے قریب پانی کی لائن تعمیراتی کام کے دوران ٹوٹ گئی۔لائن ٹوٹنے سے نیپاچورنگی کے اطراف کے علاقے میں پانی جمع ہے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی کے نزدیک ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن ٹوٹ گئی۔لائن ٹوٹنے کے باعث شہرمیں ایک بارپھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔لائن لیکیج کے باعث نیپاچورنگی کے اطراف کی سڑک تالاب بن گئی۔شہریوں کا کہناتھا کہ گھروں میں تو پانی نہیں لیکن سڑکوں پر پانی موجود ہے ۔ سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس کے...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) گوگل میپ نے بھارت میں ایک بار پھر دھوکا دے دیا،تاہم اس کا شکار بھارتی پولیس بن گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست آسام کی پولیس ایک علاقے میں ملزم کو پکڑنے کے لے چھاپا مارنے جا رہی تھی کہ گوگل میپ نے 16 رکنی ٹیم کو پڑوسی ریاست ناگالینڈ پہنچا دیا۔ مقامی لوگوں نے سادہ لباس میں مسلح افراد کو ڈاکو سمجھ کر ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا،جب کہ انہیں رات بھر یرغمال بنائے رکھاگیا۔اطلاع ملنے پر ہیڈکوارٹر کی جانب سے ٹیم بھیجی گئی، جس نے مقامیوںکو حقیقت سے آگاہ کر کے یرغمالی پولیس اہلکاروں کو رہا کرایا۔
پاکستان کے مقبول ترین اور نمبر ون نیوز چینل ”جیو نیوز“ نے ایک بار پھر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ گزشتہ برس 2024 میں ٹی وی کے کسی بھی ایک سال کے سب سے زیادہ یعنی 27341 جی آر پیز اور 12 ارب ڈیجیٹل ویوز کے ساتھ ”جیو نیوز“ نے ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ”نیوز نیٹ ورک“ کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنا گزشتہ ریکارڈ مزید بہتر کر لیا ہے۔خبریں پڑھنے کا انداز ہو، یا منفرد مارننگ شو، اسپورٹس کی خبریں ہوں یا سیاسی تجزیے، الیکشن کی ٹرانسمیشن ہو بین الاقوامی خبریں، پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی گرما گرم بحث ہو یا، سڑک پر ہونے والے دھرنے، معیشت کی صورتحال...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک ایک کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ آپریشن کے دوران دو ریسکیو اہلکار بے ہوش ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں دکی کوئلہ کان حملہ، کانکنی معطل، ہزاروں مزدوروں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ انتظامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 ہزار فٹ پر ایک کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ مزید 11 افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کان میں گیس ہونے کے باعث ریسکیو...