سوزوکی آلٹو کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے مقبول ماڈلز، سوزوکی آلٹو (تمام ورژنز) اور سوزوکی راوی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ کر دیا۔سوزوکی آلٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آلٹو VXR MT کی موجودہ قیمت 2,707,000 روپے ہے، لیکن اب اس کی قیمت 1,20,000 روپے کے اضافے سے 2,827,000 روپے ہوگئی۔
الٹو VXR AGS کے اس ماڈل کی قیمت 2,894,000 روپے سے بڑھ کر 2,989,000 روپے ہو چکی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔الٹو VXL AGS کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے، اس کی قیمت 3,045,000 روپے سے بڑھا کر 3,140,000 روپے کر دی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
خلیج بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتیں بتدریج کم ہونا شروع ہوگئیں۔ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے حیدرآباد میں شمسی توانائی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہونے لگی۔
سولر ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ اے گریڈ 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22,000 روپے سے کم ہو کر 16,500 روپے ہو گئی ہے۔ قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔
سولر کی قیمتوں میں کمی کا شہریوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ گرمیوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی کی بدترین بندش کی صورت میں شہری متبادل بجلی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے