Express News:
2025-02-28@18:29:29 GMT

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

کراچی:

 زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔ 

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

مارچ کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف کے دوسرے مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری قسط کی ممکنہ منظوری کے نتیجے میں آئندہ 3 سے 4 ہفتوں کے دوران ایک سے ڈھائی ارب ڈالر کے انفلوز کی امیدوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں  کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 279روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 30 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کے ڈالر کی کی قدر

پڑھیں:

کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

فیروز آباد پولیس نے شہیدِ ملت روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت علی شاہد اور جدون کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، 4 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال جبکہ دوسرے ساتھی کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
  • سونے کی قیمت میں  آج مسلسل دوسرے دن بڑی کمی
  • ماہ رمضان مبارک کی آمد، کھجور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
  • چین کی جی ڈی پی میں 5.0 فیصد کا اضافہ ،قومی ادارہ شماریات
  • سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلے اور پہلے روبوٹ ڈاگ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے کا آغاز
  • سرگودھا: 16 سالہ لڑکی گن پوائنٹ پر اغواء، 3 روز تک زیادتی
  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ بڑھ گئے
  • عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار