پاکستانی تاجرنادرکریم کی بھارتی شہرممبئی میں موجودگی پر پاکستان ہائی کمیشن کی ایک بار پھر قونصلر رسائی کی درخواست کر دی، ذرائع دفترخارجہ کے مطابق کراچی کے کپڑے کے تاجرنادرکریم 2021 سے ممبئی میں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 65سالہ نادرکریم خان ممبئی میں اپنی سزاپوری کرچکے ہیں۔ نادر کے ممبئی پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق وہ نومبر 2021 میں ایک ایکسپو نمائش میں شرکت کے لیے وہ نیپال کے شہر کھٹمنڈو گئے جہاں مقامی تاجروں نے ان سے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی چمڑے کی جیکٹس خریدیں۔
نیپالی تاجروں کی جانب سے دیا گیا چیک باؤنس ہوگیا، جس پر انہوں نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی مگر کوئی شنوای تو نہیں ہوئی، البتہ مقامی تاجروں نے انہیں مارا پیٹا اور پاسپورٹ چھین لیا۔
اس دوران ان کے ویزے کی مدت بھی ختم ہوگئی جس پر نیپال حکام نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد اوور اسٹے پر جرمانہ عائد کردیا۔
بیان کے مطابق نادر خان اس صورتحال سے پریشان ہوگئے اور انہوں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کے مطابق وہ سونالی بارڈر سے ہوتے ہوئے گورکھ پور کے راستے دلی پہنچے اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا لیکن ہائی کمیشن کے عملے نے ان کی بات نہیں سنی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہائی کمیشن کے مطابق

پڑھیں:

امارات سے 16 ماہ میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر

دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈائون جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک 4 ہزار 740 سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کو ملک بدر کیا گیا، یہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں۔اس دورانیے میں 5 ہزار 800 دیگر پاکستانی شہریوں کو مختلف جرائم کی بنیاد پر ملک بدر کیا گیا۔

شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہو کر سیاست کریں۔اختر اقبال ڈار

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیں: محمد سلیم
  • نیپال میں ایمبیسی کی تعمیر کے بجائے کرائے کی مد میں 18 کروڑ خرچ ہونیکا انکشاف
  • امارات سے 16 ماہ میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر
  • آئی ایم ایف کیساتھ تعارفی سیشن، گرین انیشیٹو رپورٹ جمع کرا دی گئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • بارشیں اور برفباری، شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بلاک، سینکڑوں مسافر پھنس گئے
  • ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2سال بعد بھی نہ ہوسکا، اجلاس نہ ہونے سے کن افسران کی ترقیاں متاثر ہوئیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، گائے رکھشکوں کا راج، تاجروں میں خوف و ہراس
  • بولیویا میں مسافر بس حادثے میں 33 افراد ہلاک