کرم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاراچنار جانے والے گاڑیوں کی قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد نے بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور اور فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ 4 ڈرائیوروں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، مسلح افراد نے ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد نذر آتش کردیا جبکہ تاجر رہنماوں نے قافلے پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیاحملہ آوروں نے ادویہ سے بھرے ٹرک کو لوٹ بھی لیا، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا، بیشتر ٹرکس کو ٹل روانہ کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت ڈاڈ قمر مندوری، چارخیل اور بگن میں فورسز کی نگرانی میں پاراچنار جانے والے اشیا خور و نوش اور دیگر ٹرکوں پر مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں ایک ڈرائیوراور فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ 4 ڈرائیوروں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، جن میں حواتین اور بچے بھی شامل ہیں جوکہ فائرنگ کی زد میں آگئے۔ پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت اور ڈاڈ قمر میں 64 گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، پولیس کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حملہ آوروں پر شیلنگ شروع کردی ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں 35 سے زاید گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ 9 گاڑیاں علیزئی بحفاظت پہنچ گئی ہیں اورتقریباً 20 گاڑی واپس ٹل پہنچائی گئی ہیں جن میں زیادہ ترگاڑیوں سے سامان لوٹ لیا گیا ہے اور آخری اطلاعات کے مطابق جہاں جہاں قافلے پر آج حملے کیے گئے تھے، فورسز نے بڑی کارروائی شروع کردی۔ عینی شاہدین نے بھی فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی تصدیق کردی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں سیکورٹی پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حملہ ا وروں قافلے پر کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف، وجہ بھی سامنے آ گئی

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔

برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • مستونگ، پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار جانبحق
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید
  • سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • بنگال کے تشدد زدہ علاقوں میں فورسز کی مزید پانچ کمپنیاں تعینات، 150 افراد گرفتار
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • روس کے یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک
  • کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • مولانا حامد اور بنوں کینٹ حملوں کا ذمہ دار نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ