Jasarat News:
2025-02-20@22:42:34 GMT

نارتھ کراچی سے پھندالگی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر35بی لینگو اسکول کے قریب گھرسے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ شیروز خان ولد واحد خان کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری راؤ سرفرازکے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت متوفی شخص نے گھریلوں مسائل سے تنگ آکرخودکشی کی ہے‘ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی پورٹ: 40 ارب کی سرکاری زمین 5 ارب میں دیدی گئی: فیصل واوڈا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا  نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران  بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب مالیت کی سرکاری زمین 5 ارب میں دی گئی۔ چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے بھی شرکت کی۔ وزارت بحری امور اور منسلک محکموں کے کام اور کارکردگی کے بارے میں وزارت کے سیکرٹری  ظفر علی شاہ نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری میری ٹائم نے کہا کہ ملک میں 25 سال کے بعد میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے، کراچی پورٹ کے قوانین 100 سال پرانے ہیں، پورٹ قاسم کے قوانین 50 سال پرانے ہیں، صنعتوں کی آلودگی شپنگ انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہی ہے، ملک میں صرف 12 کمرشل بحری جہاز ہیں، کراچی پورٹ کے ترسیل کو ٹریفک کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ سینیٹر دنیش کمار  نے کہا کہ کے پی ٹی میں ایک ڈرائیور کی تنخواہ بھی ساڑھے تین لاکھ روپے ہے، ساڑھے تین لاکھ روپے اور وہ ڈالرز میں بھی دیے جاتے ہیں، 80 کروڑ روپے ان کے میڈیکل کے لیے دیا جاتا ہے۔ پرویز رشید  نے کہا کہ ٹی اے ڈی اے کا جملہ حذف کردیں، ہمیں بھی کے پی ٹی میں ملازمت ملنی چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا  نے کہا کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ کے سودے فوری روکے جائیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی پورٹ میں زمین کا الاٹمنٹ شفاف کریں گے، کراچی پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ میں میگا سکینڈل ہے۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ بورڈ کی اجازت کے بغیر یہ زمین کیسے کسی کو منتقل کی گئی۔ وفاقی وزیر اور سیکرٹری نے اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ فیصل واوڈا  نے کہا کہ کئی کئی ارب ڈالر ہم نے قرضے لئے ہوئے ہیں، اس ریکوری سے واپس ہوجائیں گے، یہ کمیٹی تگڑی ہے ،ہمارے اقدامات بھی تگڑے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: واٹر ٹینکر نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی
  • مال گاڑی ڈی ریل، کراچی سے لاہور آنے والا ٹریک بند
  • اداکارہ صبا قمر نے کراچی میں رہنے کو مشکل قرار دے دیا
  • کراچی پورٹ: 40 ارب کی سرکاری زمین 5 ارب میں دیدی گئی: فیصل واوڈا 
  • کراچی: تین بچوں کے باپ نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • فخر زمان کمر میں تکلیف کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے
  • تزئین و آرائش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تصاویر
  • کراچی: ڈیفنس کے گھر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • کراچی کا بحران!
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.