پہلے پاکستانی بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، نیوزی نے پہلا ٹی 20 نو وکٹوں سے جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان ایک رن جبکہ شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا نے 18 رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور اش سوڈھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ زیرکے فالکس کے حصے میں آئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز نے ڈیبیو کیا تھا۔پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انضمام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق چیمپئیز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس کی شکست پر پھٹ پڑے اور کہا کہ اتنی تبدیلیاں کریں گے تو کرکٹ مزید نیچے جائے
گی۔
پی ایس ایل کی فرنچائزز پشاور زلمی کی اسپانسرشپ کی تقریب سجائی گئی، معاہدے پر پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور فوڈ چین کے سی ای او نے دستخط کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترتی ہے، اس بار بھی اچھی کرکٹ کھیل کر پی ایس ایل جیتنے کی کوشش کریں گے، پشاور زلمی کرکٹ کے ساتھ سماجی و فلاحی ذمہ داریاں بھی ادا کرتی رہے گی۔
انضمام الحق نے پی سی بی اور قومی کرکت ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک 2 سال اسے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، پاکستان ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کرکٹ کی تباہی کا سبب ہیں، بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے نقصان ہورہا ہے، بورڈ کو مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو اعتماد کرنا چاہئیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نوے کی کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیں تو پاکستان کی کرکٹ بہت ہلکی ہو جائےگی۔ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے اور جلد کم بیک کرے گا
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام نہیں دیا گیا بلکہ ڈراپ کیا گیا ہے، 90 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ بہت ہلکی رہ جائے گی، اگر درست سمت میں نہیں جائیں گے تو پاکستان کرکٹ مزید نیچے جائے گی۔
انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے اور ہر بڑے کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے، پشاور زلمی ہر لحاظ سے بابر اعظم کے پیچھے کھڑی ہے، بابر اعظم کے پاس پی ایس ایل میں فارم بحال کرنے کا سنہری موقع ہے۔