مودی حکومت کی سکھ دشمنی کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
نریندر مودی نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو ایک نئے سکھ بحران میں تبدیل کر دیا
امریکا سے جلاوطن سکھوں کی پگڑیاں پرواز کے دوران اُتار لی گئیں،کمیونٹی میں غصہ
مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیاجب امریکہ سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو ایک سکھ بحران میں تبدیل کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے ،یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں لگائی گئیں جبکہ سکھ جلاوطن افراد کی پگڑیاں پرواز کے دوران اُتار لی گئیں،مودی حکومت نے سکھوں کے مقدس شہر امرتسر میں جلاوطن بھارتیوں کو اتار کر سکھوں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کی جس پر پنجاب اور سکھ کمیونٹی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔سکھ رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ دراصل سکھ کمیونٹی کے خلاف مودی کا ایک بڑا سازشی منصوبہ ہے جس کا مقصد ان کے خلاف عالمی سطح پر نفرت اور بدگمانی پیدا کرنا ہے ،مودی سرکار ایسے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے سکھوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے طیاروں کو پنجاب میں اتارنے پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پنجاب بھارت کا زرعی مرکز اور دفاعی قوت ہے ، مگر بی جے پی کی حکومت نے ریاست کو بدنام کرنے کے لیے مہم شروع کر دی ہے ،امریکا سے جلاوطن بھارتیوں کو امرتسر میں اتارنا مودی سرکار کا ایک اور حربہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر سکھوں کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے ۔بھگونت سنگھ مان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے ان طیاروں کو امرتسر میں اتارنے کا فیصلہ کیوں کیا حالانکہ ملک بھر میں سینکڑوں دوسرے ہوائی اڈے موجود ہیں؟ اگر بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ کا طیارہ ہنڈن ایئرپورٹ پر اتارا جا سکتا ہے اور رافیل طیارہ امبالا میں اتر سکتا ہے تو جلا وطن بھارتی شہریوں کا طیارہ ملک کے کسی دوسرے حصے میں کیوں نہیں لے جایا جا سکتا ؟انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی امیگریشن صرف پنجاب کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے پھر بھی یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب اس سے شدید متاثر ہے ، ‘‘خود ساختہ عالمی رہنما’’ مودی نے اپنی خود ستائشی کے سوا ملک کے لیے کچھ حاصل نہیں کیا، جلاوطن کیے گئے بھارتی شہری تحفے کے طور پر ٹرمپ کی طرف سے مودی کو ملے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
حکومت نے چکن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا
لاہور(نیوزدیسک)پنجاب حکومت نے عید الفطر تک 595 روپے فی کلو فروخت ہونے والے چکن کی قیمت کو باضابطہ طور پر ڈی ریگولیٹ کردیا ۔
حکم نامے کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) صوبائی کنٹرولر جنرل پرائسز، پنجاب میں کام کرنیوالے ضلعی سطح پر تمام ڈپٹی کمشنرز/ کنٹرولر جنرل قیمتوں اور سپلائیز کو کہا گیا ہے کہ وہ پرائس کنٹرول کونسل کے 6 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی تعمیل میں پنجاب کے سیکشن 3 پرائس کنٹرول ایکٹ 2020 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔
موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری