Daily Ausaf:
2025-04-21@11:48:59 GMT

ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کا شور پھر اٹھ گیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئیں۔

ماہرہ خان کون؟

ماہرہ خان اپنے کیرئیر میں کئی ڈراموں کا حصہ بنیں اور تقریباً ہر کردار سے ہی پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کروایا پھر چاہے ہمسفر کی بات ہو یا پھر بن روئے، اور صدقے تمہارے میں بھی انکے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان آج پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول اور اعلیٰ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی لکس اسٹائل ایوارڈز اور کئی ہم ایوارڈزسمیت دیگر اعزازات بھی اپنے نام کیے۔

اور پھر پاکستان تک ہی انکے اپنے فن کا ڈنکا نہ بجا بلکہ 2017 میں ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس’ میں ڈیبیو کیا، جو کہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہے۔

اور بات صرف اداکاری تک ہی محدود نہ رہی بلکہ ماہرہ خان مختلف سماجی مسائل کے لیے بھی آواز اٹھاتی ہیں، جن میں خواتین کے حقوق، بچوں کے خلاف تشدد، اور زیادتی کے واقعات شامل ہیں۔

وہ 2019 سے یونیسف کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور انہیں پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے قومی اور عالمی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

ماہرہ خان کی ازدواجی زندگی پر ایک نظر:

کیرئیر کے علاوہ اداکارہ کی زندگی کے ذاتی پہلو پر نظر ڈالی جائے تو حسن سے سرشار ماہرہ نے سال 2007ء میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009ء میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان ہے۔

بعد ازاں، شادی کے 8 سال بعد 2015ء میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔علی عسکری سے علیحدگی کے بعد ماہرہ خان نے کئی سال تنہا اپنے بیٹے کی پرورش میں گزارے اور پھر  اکتوبر 2023 میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی افواہیں:

ابھی ماہرہ خان کی دوسری شادی کو چند ماہ ہی گزرے تھے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے افواہیں سرگرم ہونا شروع ہوگئیں کہ ماہرہ خان امید سے ہیں اور سلیم کریم  کیساتھ پہلے بچے کی توقع کررہی ہیں۔

یہ افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب فروری 2024 کو ریڈٹ پر سامنے آنے والی ایک صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں کیونکہ وہ حمل سے ہیں۔

پوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔اور ساتھ ہی تمام پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر ماہرہ اور انکے دوسرے حمل کی خبروں نے شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔

بس پھر کیا تھا ماہرہ خان نے ان افواہوں پر لب کشائی کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھایا اور یہ کہہ کہ ان قیاس آرائیوں کو فل اسٹاپ لگایا کہ’میرے حمل کی تمام خبریں حقیقت کے برعکس ہیں، نہ میں حاملہ ہوں اور نہ ہی میں نے نیٹ فلکس سیریز چھوڑی ہے۔’

حمل کا بازار دوبارہ گرم، وجہ کیا؟

حالانکہ ماہرہ خان نے غیر مصدقہ خبروں کی حقیقت واضح کردی تھی لیکن ایک بار پھر اداکارہ کے ماں بننے کی افواہیں سرگرم ہونا شروع ہوگئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک کلوتھنگ برانڈ کی لان کے لیے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا ہے جسکے بعد وہ انٹرویو کا حصہ بھی بنیں۔

یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے  اپنے گرد دوپٹہ  ایک منفرد اور غیر روایتی انداز میں باندھا، جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

انٹرویو کلپ دیکھنے کے بعد ماہرہ خان کی نئی لُک سے متعلق متعدد صارفین پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں اداکارہ ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش؛وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے کہ ماہرہ خان ماہرہ خان ا نے والی

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید

غزہ:

جمعہ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں سےمزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے، جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دکان پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 6  فلسطینی جان سے گئے جبکہ  خان یونس میں بمباری سے ایک ہی گھر کے 10 افراد شہید ہوئے۔

الجزیرہ کے غزہ میں نمائندے کے مطابق جنگ زدہ علاقے کے لوگ "نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے ہیں" کیونکہ اسرائیلی بمباری مسلسل جاری ہے اور امدادی سامان کی ناکہ بندی کی وجہ سے والدین کے پاس اپنے بچوں کے لیے کھانے کو کچھ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک (WFP) نے فوری انتباہ جاری کیا ہے کہ "غزہ کو ابھی خوراک کی ضرورت ہے"، کیونکہ لاکھوں افراد بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 51,065 فلسطینی شہید اور 116,505 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہید ہونے والوں کی تعداد کو 61,700 سے زائد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • کراچی پیاس کا صحرا
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید