بابر اعظم ایک بار پھر ناکام : ’کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کے خلاف 41 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گرگئی جب بابر اعظم 23 رنز بناکر ہارڈیک کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر تبصروں ا ور میمز کا ایک طوفان امڈ آیا۔ جہاں مداحوں نے طنزیہ تبصرے کیے وہیں کچھ مداح بہت دلبرداشتہ نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا ’ بابر اعظم اور امام الحق کی اوپننگ دیکھنا بہت شرمندہ کردینے والی بات ہے۔ امید ہے ہم یہ آخری بار دیکھ رہے ہیں۔
This is just embarrassing to watch.
— اکبر (@akuexpress) February 23, 2025
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا اورپاکستان کے میچ میں بابر اعظم وائی فائی سگنل کی طرح ہیں، گھر میں زبردست، لیکن جب وہ بڑے میچ میں قدم رکھتے ہیں تو گر جاتے ہیں۔
Babar Azam in #INDvsPAK is like a Wi-Fi signal—great bars at home, but drops the moment he steps into the big match!! pic.twitter.com/nyeNkXQrS7
— curious (@insightcrate) February 23, 2025
ایک اور صارف نے شکوہ کرتے ہوئے لکھا’بابر اعظم کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘
babar kabhi toh meri izzat rakh liya karo pic.twitter.com/PUouNnimL5
— hiba (babar azam love bot) (@imaancipation) February 23, 2025
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’بابر اعظم short of the length ballپر آؤٹ ہوا۔ manage کرسکتا تھا۔
یہ کھلاڑی ہم سے support مانگتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو کہاں سے ہم سپورٹ دیں ؟ کیا یہ ہیں اس قابل ؟؟‘
بابر اعظم short of the length ballپر آؤٹ ہوا۔ manage کرسکتا تھا۔
یہ کھلاڑی ہم سے support مانگتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو کہاں سے ہم سپورٹ دیں ؟ کیا یہ ہیں اس قابل ؟؟#ChampionsTrophy2025 ????????
— Samina Qasim. (@qas58) February 23, 2025
ایک صارف نے لکھا’بابر اعظم کرکٹ کو خیرباد کہہ کر قوم پر احسان کر سکتا ہے‘
بابر اعظم کرکٹ کو خیر آباد کہہ کر قوم پر احسان کر سکتا ہے،
— طاہر چوہدری (پنجابی) (@chtahirfayyaz) February 23, 2025
صارف تارڑ نے بابر اعظم کو اونچی دکان پھیکا پکوان سے تشبیہ دے دی۔
بابر اعظم
اونچی دکان
پھیکا پکوان
— ❤️????????تارڑ????????❤️ (@tarar_4) February 23, 2025
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی اور اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Babar azam انڈیا بابر اعظم پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کرکٹ ناکامذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کرکٹ ناکام کرتے ہوئے میچ میں
پڑھیں:
بابراعظم! پاک ،بھارت میچ میں دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق: مداح کی ویڈیو وائرل
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ایک مداح نے کل اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل خاص پیغام دے دیا۔
گزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سنچری بنانے پر اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کرنے والی مداح نبیہہ کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی برطانیہ میں مقیم خاتون مداح نبیہہ اپنے من پسند کھلاڑی سے دل نہ توڑنے کا مطالبہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اوربابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بابراعظم! اگر سنڈے کو اس بار آپ نے میرا دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق۔
View this post on InstagramA post shared by YouTrend (@youtrendhd)
یاد رہے کہ گزشتہ برس بابر اعظم کی مداح نبیہہ نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی جب انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم سے سنچری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بابر سنچری بنائیں گے تو میں اپنے پپّا کی مرسیڈیز انہیں تحفے میں دے دوں گی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کل اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہونے والا ہے ۔
مزیدپڑھیں:اڑتی ہوئی کار کی ویڈیو نے دنیا کو دیوانا بنا دیا