انجمن اوقاف جامع مسجد کا مطالبہ ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کیا جائے تاکہ وہ میرواعظ کی حیثیت سے اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں اور لوگوں کی رہنمائی کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے جمعہ کے روز کہا کہ میرواعظ کشمیر عمر فاروق کو جامع مسجد میں خطبہ دینے اور با جماعت نماز ادا کرنے سے روکنے کے لئے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ تاہم میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی کے متعلق حکام کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی طرف سے یہ بلاجواز اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی روحانی اہمیت کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامع مسجد مرکزی عبادتگاہ ہے جہاں ہزاروں لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں اور ہدایت، برکت اور اللہ تعالیٰ سے تعلق و قربت کے لئے دعا کرتے ہیں تاہم میرواعظ کشمیر کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے اور مومنین کو ان کے خطبات سے مستفید ہونے سے روکنے سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں، خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں مکمل طور پر غیر ضروری اور مذہبی آزادی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ انجمن اوقاف کا مطالبہ ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کیا جائے تاکہ وہ میرواعظ کی حیثیت سے اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں اور لوگوں کی رہنمائی کرسکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میرواعظ عمر فاروق عمر فاروق کو انجمن اوقاف کے لئے

پڑھیں:

جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو ملازمین کے لیے 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارکباد دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت کا دن ہے، حکومت سندھ نے ہندو برادری کی خوشیوں کو دگنا کرنے کے لئے ہولی پر ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان ہے۔

 شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے ایک اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا، سندھ مائنارٹیز کمیشن کا قیام، اقلیتی طلبہ کے لیے مالی معاونت اور اسکالرشپ، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا سہرہ حکومت سندھ کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اقلیتی برادریوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ اور فلاحی منصوبے متعارف کرائے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں، سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • محکمۂ اوقاف سندھ کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست مسترد، جرمانہ عائد
  • امریکا کی 17 ریاستوں کو سیلاب اور خطرناک طوفان کا سامنا
  • جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • پولٹری ٹریڈرز کی تین روزہ ہڑتال آج سے شروع
  • کیا مذہب اور مذہبی شخصیات کی توہین جرم نہیں ہے؟
  • ہم دینی و سیاسی جماعتوں پر پابندی کے حامی نہیں ہیں، عمر عبداللہ
  • کے پی حکومت کا عید سے قبل ملازمین کی تنخواہین، پنشن ادائیگی کا فیصلہ
  • پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا
  • پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے ’گوگل والٹ‘ متعارف