لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھی 14 مارچ سے شروع ہونیوالے نیشنل ٹی20 کپ سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایونٹ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

قبل ازیں اسکواڈز کے اعلان میں فاسٹ بولر کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے اچانک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں ہی نیوزی لیںڈ کیخلاف اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں تاہم دونوں کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے۔

بابر نے گزشتہ سال ٹی20 میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے تھے تاہم انکا اسٹرائیک ریٹ شدید تشویش کا باعث رہا تھا، جس کے باعث انہیں ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔دوسری جانب کپتان محمد رضوان کا بھی نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے، وہ بھی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی

انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ہیری بروک انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2025 سے دستبردار ہوگئے۔

انگلینڈ کے اسٹار بیٹر ہیری بروک نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

26 سالہ بروک، جو جوس بٹلر کی جگہ انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان بننے کے اہم امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، کو آئی پی ایل کے رواں سیزن کیلئے دہلی کیپیٹلز نے خریدا تھا۔

بروک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایک بہت مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں آئی پی ایل کے اس سال کے سیزن میں حصہ نہیں لوں گا، میں دہلی کیپیٹلز سے معذرت خواہ ہوں۔

ہیری بروک نے لکھا کہ میں کرکٹ سے محبت کرتا ہوں، بچپن سے ہی میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک خواب رہا ہے ، یہ انگلینڈ کرکٹ کے لیے ایک بہت اہم وقت ہے اور میں آنے والی سیریز کے لیے مکمل تیاری کرنا چاہتا ہوں۔

بروک نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ سب لوگ میرے فیصلے کو نہیں سمجھیں گےاور میں ان سے یہ توقع بھی نہیں رکھتا لیکن مجھے وہی کرنا ہے جو میرے لیے درست ہے اور اپنے ملک کے لیے کھیلنا میری پہلی ترجیح رہے گی۔

یاد رہے کہ بروک نے گزشتہ سیزن میں بھی دہلی کی ٹیم سے اپنا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بروک کو آئی پی ایل میں دو سال کی ممکنہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے تاخیر سے دستبرداری پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ تاہم، چوٹ یا کسی خاص حالات میں استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کا 18 واں سیزن 22 مارچ سے شروع ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نیشنل ٹی20 کپ؛ شعیب، وہاب جیسے بزرگ جلوہ افروز ہوں گے؟
  • حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی، نام بھی بتادیا
  • قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار
  • پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
  • انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی
  • حارث رؤف کے گھر بیٹے کی ولادت، ساتھیوں کی مبارک بادیں
  • قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت، مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا
  • قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
  • قومی کرکٹر حارث رؤف کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ،بیٹے کے باپ بن گئے