امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
مارچ کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف کے دوسرے مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری قسط کی ممکنہ منظوری کے نتیجے میں آئندہ 3 سے 4 ہفتوں کے دوران ایک سے ڈھائی ارب ڈالر کے انفلوز کی امیدوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں پیسے کی ڈالر کی ڈالر کے کی قدر
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ، اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اضافہ ہواہے جس کے بعد ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 11,222.4 ملین ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی ذخائر 4,703.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
14 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 35 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 11,201.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 252 ملین ڈالر کی کمی کے ساتھ 11,166.6 ملین ڈالر رہ گئے، جس کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی تھی۔
31 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 11,418.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔