Express News:
2025-03-14@08:43:42 GMT
سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 2942 ڈالر کی سطح پر آگئی، فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 9ہزار 300روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 174روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
گولڈ کارڈ، امریکی شہریت کے حصول کا نیا راستہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) امریکی صدر ٹرمپ نے گولڈ کارڈ نامی امیگریشن اسکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 5 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض دولت مند غیر ملکی افراد امریکی شہریت بھی حاصل کرسکیں گے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام موجودہ ای بی فائیو ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس پر دھوکہ دہی اور غلط استعمال کے الزامات لگتے رہے ہیں۔(جاری ہے)
اوول آفس میں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ غیر ملکی شہری یہاں مزید دولت مند اور کامیاب ہوں گے، وہ یہاں بہت سارا پیسہ خرچ کریں گے، ٹیکس بھریں گے اور بہت سارے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کریں گے۔ یہ ویزہ اسکیم ایک انتہائی کامیاب اقدام ہوگا۔ٹرمپ گولڈ کارڈ ایک مجوزہ امیگریشن اسکیم ہے جو دولت مند غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گرین کارڈ کے حقوق دیتی ہے، جس سے انہیں مستقل رہائش اور بعد میں امریکی شہریت حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔موجودہ ای بی فائیو ویزا پروگرام کے برعکس جس کے لیے کم از کم ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے جبکہ گولڈ کارڈ کی قیمت 5ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔