2025-04-08@05:13:39 GMT
تلاش کی گنتی: 5215

«ہونے کی وجہ سے»:

    بشریٰ بی بی---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں بہتر سہولتوں سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جیل میں بہتر  سہولتوں کی فراہمی کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت ہوئی۔ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیابانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کے اعتراض کے ساتھ جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ...
    ---فائل فوٹو  راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات پر سماعت کے دوران کوئی کیل پیش نہیں ہوا۔بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کر رہے ہیں۔بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیابانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ نعیم پنجوتھہ اور اعظم...
    ویب ڈیسک:  ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ آج  سے شروع ہوگیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 72 شہروں میں 142 ایک روزہ حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا۔آج  اسلام آباد ، میر پور خاص، میرپور ماتھیلو، قلعہ سیف اللہ ، چکوال اور پشین میں حج ورکشاپس ہوں گی۔ بدھ 9 اپریل کو حیدر آباد، میرپور میرس، ژوب، قلعہ عبداللہ ، چمن، دکی، زیارت ، میانوالی اور نوشہرہ میں پروگرام ہوں گے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا جمعرات 10 اپریل کو ٹنڈو آدم، نوشہرو فیروز، لورالائی، ہری پور ، خوشاب اور کوہاٹ میں حج تربیتی پروگرام ہوں گے۔ جمعہ 11 اپریل کو...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس نفاذ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس امین نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت 15 اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر کریں گے۔ اگر ہائی کورٹس سے کیسز غلط ٹرانسفر ہوئے تو لسٹ بنا کر جمع کرا دیں، کیسز واپس بھجوا دیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے ٹیکس کے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ ٹرانسفر کر دئیے جو سپر ٹیکس سے جسٹس امین نے...
    اسلام آباد(آئی این پی)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس پرواز  میں مسافر کی جانب سے خاتون فضائی میزبان(ایئرہوسٹس) پر تشدد کیا گیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان کی جانب  سے ایک مسافر کو  سگریٹ نوشی سے منع کرنے  پر  وہ  آپے سے باہر  ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا  نشانہ  بنا ڈالا۔ اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانے کی  کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ سٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔  وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 30 اور...
    انتہا پسند امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں نیا دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے ایران کیساتھ بلا واسطہ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ انکا اگلا دور ہفتے کے روز منعقد ہو گا! اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ میں نے نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ایران کے موضوع پر بھی گفتگو کی ہے۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کا سخت خطرناک خطے میں قریبی ترین دوست ہوں اور اس کی مدد کر رہا ہوں! ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے بارے طے پانے والے کسی بھی معاہدے...
    چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں، اب پیپلز پارٹی کے کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں...
    اپنے دورہ دمشق کے دوران شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اسرائیل کیساتھ ''پرامن بقائے باہمی'' کا اصول اپنانے پر باغی سرغنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ''غیر ملکی جنگجوؤں'' کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی دور ہونی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے اعلان کیا ہے کہ میں نے آج شام کے عبوری صدر کہلوانے والے باغی سرغنہ محمد الجولانی کے ساتھ ملاقات کی اور شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کے روڈ میپ کا تمام جوانب سے مکمل جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں گیئر پیڈرسن نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے الجولانی اور اس...
    اگر میں کہوں کہ اسرائیل صیہونیوں نے نہیں بلکہ مغرب نے پیدا کیا اور لاکھوں یہودیوں کو ہٹلر نے نہیں بلکہ یہودیوں کے دوستوں نے گیس چیمبرز میں بجھوایا تو آپ ان دونوں دعووں پر یقین کر لیں گے ؟ کوشش کروں گا کہ آپ خود کسی نتیجے پر پہنچیں۔ ہٹلر تیس جنوری انیس سو تینتیس کو جرمن چانسلر بنا۔ دوسری عالمی جنگ شروع ہونے تک تمام اہم سرمایہ دار اور غیر سرمایہ دار ممالک کے نازی جرمنی سے سفارتی تعلقات رہے۔ان سب نے اگست انیس سو چھتیس میں ہونے والے برلن اولمپکس میں ٹیمیں بھیجیں۔ فرانس اور برطانیہ نے انیس سو اڑتیس میں آسٹریا اور چیکو سلوواکیہ ہٹلر کو تحفے میں دے دیے اور سوویت یونین نے انیس سو...
    اورنگی ٹاؤن بنارس اباسین ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بنارس اباسین ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی کی عمر 35 سال کے قریب اور فوری طور پر متوفی کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ نئی شمسی پالیسی تمام فریقوں کے مفادمیں مساویانہ بنیادوں پر بنائی گئی ہے، شمسی توانائی کی پالیسی کوریورس نہیں کیاگیاہے بلکہ اس کومعقول بنایاگیاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلافاروقی کے سوال پروفاقی وزیرمصدق ملک نے ایوان کوبتایا کہ پہلے ہم نے جو پالیسی بنائی تھی اس کے مطابق شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے شہری 12سے 18ماہ تک کی مدت میں سرمایہ کاری کی رقم واپس حاصل کرلیتے تھے، نئی پالیسی کے تحت اب سرمایہ کاری کرنے والے 3سے لیکر4سال تک کی مدت میں سرمایہ کاری میں لگائی گئی رقوم پوری کرلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شمسی توانائی کی پالیسی کوریورس نہیں...
    بھارتی فلم ’’حنا‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے جن پاکستانی اداکاراؤں کو پیشکش ہوئی تھی ان میں ڈراما آرٹسٹس شہناز شیخ اور مرینہ خان کے ساتھ ساتھ لیلیٰ زبیری بھی شامل ہیں۔  اس بات کا انکشاف لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انھیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔ راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔ لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی ڈراموں کو پونا اکیڈمی میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے کہا ہے کہ گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمت کے حوالے سے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسان کو تو آپ نے ہندوستانی فوج کا سپاہی سمجھ لیا ہے، گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے، کسان باہر نکلنے کے لیے تیار ہیں، وہ سیاست کے لیے نہیں، اپنے پیٹ کے لیے نکلیں گے، جب لوگ...
    وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید، لیکن اگر ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مسائل خود پیدا کیے، حکومت نے نہیں۔ وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے گھر کے چراغ "سوشل میڈیا" سے آگ لگ گئی ہے۔ پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی...
    چئیرمین نیپرا سرکار سے کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں؟ تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دستاویز کے مطابق چئیرمین نیپرا اور ممبران معاوضے اور الاؤنس کا تعین خود کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا ریگولیٹر کی مینجمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں، دستاویزات کے مطابق چئیرمین نیپرا سرکار سے ماہانہ 32 لاکھ 47 ہزار 606 روپے وصول کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ممبران کی ماہانہ تنخواہ 29 لاکھ 43 ہزار 64 روپے ہے، مجموعی طور پر 4 ممبران ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر تنخواہ کے برابر گریجویٹی بھی ملتی ہے، گریجویٹی کی مد میں چیئرمین و ممبران سب کو ادائیگی کی جاتی۔دستاویز میں...
    جڑانوالہ(نیوز ڈیسک)جڑانوالہ کے قریب تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق جڑانوالہ بے قابو بس لوڈر رکشہ پر چڑھ دوڑی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جان سے گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا ہے۔ رپور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،جو عید منانے کے بعد قریبی گاؤں سے واپس آرہے تھے۔ پولیس کے مطابق رکشہ میں 17 افراد سوار تھے، حادثہ تھانہ لونڈیا والہ کے علاقے اڈہ چک پانچ میں پیش آیا۔ زرائع کے مطابق بدنصیب خاندان سید والا کے چک سید...
    پاکستان میں نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی، شزہ فاطمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نومبر، دسمبرتک اسٹار لنک کی تنصیب ہوجائے گی چینی کمپنیوں نے بھی درخواست دی ہوئی ہے، اسٹارلنک کو جلد لائسنس دے دیا جائے گا ۔۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین کمیٹی امین الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس...
      اسلام آباد: پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ممبر سید نصیرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن میںگذشتہ دس سالوں میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے ،پی ٹی ایف کے ملازمین کو اعلیٰ حکام نے گھروں میں ملازم بنا کر رکھا ہوا ہے اور گھر کے ملازمین کو پی ٹی ایف میں لا کر ایڈجسٹ کیا ہوا ہے ، پی ٹی ایف میں عدم دلچسپی کے باعث وہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے جو ہونے چاہیے تھے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر و چیئرمین نصرت اسلام پیپلزنیٹ ورک کے چیئرمین شہزاد جمال نظیر کے صاحبزادے احمد جمال کی سالگرہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے پاکستان ٹینس فیڈریشن میں ہونے والی کرپشن...
    بیان بازی کا سلسلہ چلتا رہا تو چپقلش بڑھے گی، عمران خان کی رہائی پر توجہ دینی چاہیے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری رہے گا تو چپقلش بڑھے گی، ہمیں اس وقت عمران خان کی رہائی پر توجہ دینی چاہیے۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عاطف خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا تھا اور عمران خان کا پیغام بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا تھا کہ اگر منگل کوبانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھڑ کی جانب سے بھی دھرنے...
    سری دیوی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل تھا اپنے وقت کی مقبول ترین ہیروئن 7 سال قبل ایک افسوسناک واقعے میں پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تھیں۔ 24 فروری 2018 کا دن سری دیوی کے اہل خانہ اور مداحوں سمیت پوری فلم انڈسٹری کے لیے ایک دکھ بھرا دن تھا جب ایک غیر متوقع خبر نے سب کے ہوش اُڑا دیئے تھے۔ خبر یہ تھی کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے کمرے کے واش روم میں سری دیوی مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی لاش باتھ ٹب میں ڈوبی ہوئی تھی۔ ہوٹل کے اس کمرے میں سری دیوی کے ساتھ ان کے شوہر ہدایتکار بونی کپور بھی تھے۔ ایک...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دوری کی جائیں گے، حکومت اپنے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا ایکنک میں آٹھ ارکان ہوتے ہیں مجھے وزیر اعظم نے ایکنک کے اجلاس کی صدارت کی سونپی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکنک میں پی پی...
    قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے، غزہ کیلئے جو ہو سکا، وہ کرینگے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم افسوس ناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے تحت "اسٹینڈ وِد فلسطین" کے عنوان سے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس میں اسرائیلی بربریت کے خلاف دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے، غزہ کیلئے جو ہو سکا، وہ کریں گے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں...
    ویب ڈیسک : پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس پرواز کے دوران سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر ائیرہوسٹس پر تشدد کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان نے ایک مسافر کو  سگریٹ نوشی سے منع کیا، جس پر وہ  آپے سے باہر  ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا  نشانہ  بنا ڈالا، اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پیرس پرواز کے دوران سگریٹ پینے سے منع کرنے پر مسافر نے ایئر ہوسٹس پر حملہ کردیا، جس پر فرانسیسی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئر لائنز پر برطانوی پابندی بارے چہ میگوئیوں سے گریز کیا جائے، پی آئی اے میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 پر مسافر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمباکو نوشی کی کوشش کی، جس پر فضائی عملے نے اسے منع کیا۔ فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند کرنے کے بجائے بدتمیزی شروع کردی۔ مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہیدہونے والے اہلکاروں اورڈرون حملہ میں سویلین افراد کے جاں بحق ہونے اورملک کے مختلف علاقوں میں حادثات میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔(جاری ہے) پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرکی ہدایت پرمولاناعبدلغفورحیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
    علی پور (نیوز ڈیسک) علی پور شہر میں قصاب مافیا نے من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹی سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمتوں پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق رمضان المبارک سے قبل بڑے گوشت کی فی کلو قیمت 700 روپے تھی، جو اب بغیر ہڈی 1400 روپے اور ہڈی والا گوشت 1000 سے 1200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یعنی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے قصاب مافیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ بھینسوں، کٹوں اور بیمار جانوروں کا گوشت نرم بچھڑے کے نام پر فروخت...
    مائرہ خان ایک نامور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ وہ اپنے کیرئیر میں بہت سے ڈراموں میں نظر آچکی ہیں، وہ ایک بے باک اداکارہ ہیں اور جو کچھ ان کے ذہن میں ہوتا ہے وہ کہنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے کیوں کہا کہ ’میں ماہرہ خان نہیں ہوں‘ ؟ حال ہی میں مائرہ خان ‘ہنسنا منع ہے’ میں بطور مہمان شریک تھیں، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ غناعلی کے ساتھ ایک بین الاقوامی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران بڑی لڑائی ہوئی تھی۔ مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ جاپان میں تھیں اور وائی فائی میں...
    پیرس: پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر  ایئرہوسٹس پر حملہ کردیا، فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پیرس پرواز پر مسافر کی جانب سے فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔ عملے اور کپتان کے اصرار پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ مضروب...
    قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں بدتمیزی اور تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ، ایک مسافر نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر آپے سے باہر ہوتے ہوئے فضائی میزبان پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق “سفیر” نامی مسافر کو دورانِ پرواز سگریٹ نوشی سے روکا گیا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور فضائی میزبان سے بدتمیزی کرتے ہوئے تشدد پر اُتر آیا۔ واقعے کے دوران جب فلائٹ اسٹیورڈ نے مداخلت کی اور فضائی میزبان کو بچانے کی کوشش کی، تو مسافر نے اس پر بھی حملہ کر دیا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پرواز کے کپتان نے لینڈنگ سے قبل پیرس ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول...
    ملک میں سست انٹرنیٹ کا معاملہ پھر قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سست انٹرنیٹ کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے .وزیر آئی ٹی کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ پہلے سے تیز ہوا ہے.اگر انٹر نیٹ کی تیزی کا یہ حال ہے تو سست روی کا کیاحال ہوگا؟اس موقع پر  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی کہا کہ انٹرنیٹ کا دن بدن مزید برا حال ہورہا ہے ،جب تک تسلی بخش جواب نہیں آئے گا یہ سوال بار بار آتا رہے گا۔وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اس معاملے پر اظہار خیال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کا انفرااسٹرکچر لگنے کے بعد نومبر دسمبر میں اس کی سروسز دستیاب ہوں گی، نومبر دسمبر میں اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا امین الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسٹارلنک کے لائسنس کے معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے بریفنگ دی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹارلنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹارلنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، اسٹارلنک کا لائسنس اس وقت تک...
    SWABI: ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم نے باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایک ہی خاندان کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ایک رکشے میں سوار تھے جو نہر میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو زندہ نکال لیا۔ دیگر 4 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ...
    سٹی42: سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا میں ملوث پی ٹی آئی کے 6 لیڈروں کو  وفاقی حکومت کی خصوصی جے آئی ٹی نےکل طلب کر لیا ۔  جے آئی ٹی نے رؤف حسن ، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ ،ارسلان خالد اور حماد اظہر کوکل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل آفس میں پیش ہونے کے لئے نوٹس بھیجے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ جے آئی ٹی کے کل ہونے والے انویسٹی گیشن سیشن کی سربراہی کریں گے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا Waseem Azmet
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے جو صارفین کو فراہم کیاگیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا کہ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی ہے، امید ہے کہ ٹاسک فورس کی تجاویز اس شعبے کی بہتری کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر شعبے کے لیے اوسطاً ساڑھے7روپے کمی کی گئی، کئی ماہ کی سخت محنت کے بعد تمام تر مشکلات کو عبور کرتے ہوئےایک...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں مزید کمی کیلیے کوششیں جارہی ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے قوم کو ہرشعبے میں فائدہ پہنچے گا جس میں مزید کمی کے لیے کوشش کی جارہی ہے امید ہے کہ چند ماہ میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں کمی واقع ہوئی ہے اس کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، تجاویز پر غور کیا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے حالیہ قوانین میں ترامیم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان تبدیلیوں کے کراچی کے شہری ماحول، قانونی ڈھانچے اور عوامی معیارِ زندگی پر نہایت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔چیف سیکریٹری سندھ کے نام تحریر کردہ ایک خط میں، حلیم عادل شیخ نے ان ترامیم کو خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے والی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم کراچی کو ایک بے ہنگم اور ناقابلِ رہائش کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کر دیں گی اور شہر کو درپیش پہلے سے موجود ماحولیاتی اور بنیادی سہولیات کے...
    سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ طواف کے دوران حجر ا سود کے قریب زیادہ دیر رک کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ وزارت نے ایکس اکاؤنٹس پر جاری بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین طواف کرتے وقت حجر ا سود کے قریب رک جاتے ہیں یا وہاں کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے اور یہ چیز رش کا سبب بنتی ہے۔ وزارت کے مطابق حجر ا سود کے پاس کھڑے ہوکر طواف کے راستے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں بلکہ دیگر عمرہ زائرین کا خیال رکھتے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور اداکار شاہد کپور کے ساتھ کئی برس تعلق میں رہیں لیکن رومانوی کہانیوں کی طرح اس جوڑے کی محبت بھی بریک اپ کی صورت اختتام پذیر ہوئی اور دونوں نے 2007 میں راہیں جدا کرلیں۔ حال ہی میں کئی برس بعد کرینہ اور شاہد کو آئیفا ایوارڈز 2025 سے جڑی پریس کانفرنس میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے ملتے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہد سے بریک اپ کے بعد کرینہ کے ان کیلئے کیا خیالات تھے؟ بھارتی میڈیا پر کرینہ کپور کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں کرینہ نے شاہد سے بریک اپ کے بعد ان سے...
    جیکب آباد میں رکن اسمبلی غالب ڈومکی سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جب تک قانون کی بالادستی مجرموں کا تعاقب اور سزا و جزا پر عملدرآمد نہ ہو، امن کا قیام ایک خواب رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بدامنی اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث سندھ کے شہری مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ معزز شخصیات پر قاتلانہ حملے بدامنی کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میر غالب حسین خان ڈومکی سے ملاقات کے موقع...
    ایپل کے آئی فون 17 پرو اور 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی تصویر سامنے آئی ہے۔ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق فرنٹ سے تو آئی فون 17 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فون 16 پرو سیریز جیسے ہی ہوں گے۔یعنی فرنٹ پر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، جبکہ اس سے قبل مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فرنٹ پر ڈائنامک آئی لینڈ کا حجم کم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ البتہ آئی فون 17 اور 17 پرو میکس بیک سے گزشتہ سال کے ماڈلز سے بالکل مختلف ہوں گے۔ خیال رہے کہ 2020 میں آئی فون 11 کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل...
    بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)”جاری کیا ہے۔ منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ 2035 تک زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوگی۔ دیہی علاقوں کے جامع احیاء میں فیصلہ کن پیش رفت ہوگی، زرعی جدت کو بنیادی طور پر عملی جامہ پہنایا جائےگا اور دیہی علاقے بنیادی طور پر جدید طرز زندگی سے آراستہ ہوں گے۔اس صدی کے وسط تک چین ایک جامع زرعی طاقت کے طور پر ابھرےگا۔ دیہی علاقوں کے احیاء اور جدید کاری کو ہمہ جہت طریقے سے عملی جامہ پہنایا جائےگا۔ان اہداف کو پورا کرنے کے لئے اس منصوبے میں مطالبہ...
    لندن: برطانوی آرٹسٹ سارہ بورڈمین، جنہوں نے کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل میں آویزاں ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری پینٹنگ بنائی ہے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالیہ تنقید نے ان کے 41 سالہ کاروبار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہ تصویر، جو اسٹیٹ کیپیٹل کے گیلری آف پریزیڈنٹس میں چھ سال تک لٹکی رہی، ٹرمپ کی جانب سے جنوری میں "سب سے بدترین" قرار دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بورڈمین نے اپنی عمر کے ساتھ "اپنی صلاحیتیں کھو دی ہیں" اور تصویر کو "جان بوجھ کر مسخ" کیا گیا ہے۔ بورڈمین نے ٹرمپ کے ان الزامات کو اپنے کاروبار اور پیشہ ورانہ شہرت پر منفی اثرات کے طور پر بیان کیا ہے، اور کہا...
    — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔اس حوالے سے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک جواب طلب کرلیا گیا، ارسا میں سندھ کے رکن کی تعیناتی نہ ہونے پر سیکریٹری وزارت پانی و آبی ذخائر اور وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے دونوں افسران کو 7 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔درخواست گزار کسان کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ارسا میں سندھ سے رکن کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث اس کی تشکیل اور تمام فیصلے غیر قانونی ہیں۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں درخواست گزار کے وکیل اور رہنما پیپلز پارٹی ضمیر گھمرو نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ...
    غزہ کے شمال میں ہونیوالے حملے میں شہید ہونیوالوں میں 1 بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ایک بیکری کے باہر شہید ہونیوالے 6 افراد میں 3 بچے شامل ہیں، جنوب میں خان یونس پر حملے میں 5 مرد، 5 خواتین اور 5 بچے شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے شمال میں ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں 1 بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ایک بیکری کے باہر شہید ہونے والے 6 افراد میں 3 بچے شامل ہیں، جنوب میں خان یونس پر حملے...
    سازشیں کرنے والے پاکستان دشمنوں کیخلاف اب ڈنڈا چلے گا، فیصل واوڈا نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی، بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی، یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر درآمدی محصولات عائد کرنے کے بعد آج پیر کو دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیرف کے اعلان کا اثر پاکستانی اور بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دیکھا گیا۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کی صبح نفٹی میں چار فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی۔ جب کہ سینسیکس میں 2,300 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔ امریکی پالیسیوں سے ایشیائی ممالک کیسے متاثر ہوں گے؟ سنگا پور کا انڈیکس 7.37 فیصد گر گیا، ہانگ کانگ میں، ہینگ سینگ انڈیکس میں 9.3 فیصد کی گراوٹ آئی جب کہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 4.4 فیصد گر گیا۔...
     میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو نے لگی ۔ منگلا ڈیم گزشتہ ماہ ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا۔جہاں کچھ عرصہ پہلے تک ہر طرف نیلا رنگ نظر آتا تھا اب جابجا ریت کے ٹیلے دکھائی دے رہے ہیں۔کسانوں نے کہا کہ پانی کی کمی نے گندم اور سبزیوں کی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہری پانی نہ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں زمینیں بنجر ہو چکی ہیں۔
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائیگی۔ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے اور اور گرفتاریاں ہوں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں دیا گیا۔  اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ‏میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی...
    ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے اتوار کے روز سب کو حیران کرتے ہوئے عوامی مقام پر اچانک شرکت کی، حالانکہ وہ محض دو ہفتے قبل شدید نمونیہ کے باعث اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام کے درمیان پہنچے اور ایک خصوصی مسیحی عبادت (ماس) کے بعد موجود لوگوں کو دعائیں دیں۔ پوپ کی سانس لینے میں مدد کے لیے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں، اور ان کی آواز کمزور ہونے کے باوجود قدرے واضح تھی۔ ان کا آخری عوامی رابطہ  14 فروری کو ہوا تھا، جبکہ وہ 23 مارچ کو جمیلی اسپتال سے...
    راولپنڈی/ لاہور: صوابی میں ایک ہفتہ قبل اغواء شہری کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات شہید آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، شہید سب انسپکٹر ہارون حیات راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے کو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔ آپریشن کے دوران مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار گرفتار کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں...
    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2 سے 3 فیصد گری ہے۔ برینٹ خام تیل 64 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 60 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 3 اپریل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔ Post Views: 1
    عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے: نعیم بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر بانی پی ٹی آئی کا مشیر ہوتا تو انہیں یہ مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدی کو کیسے منتخب کرسکتے ہیں اور بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟ نعیم بخاری نے عمران خان کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے...
    فلم استری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے بارے میں فلم استری کے پروڈیوسر امر کوشک کا کہنا ہے کہ شردھا کپور بالکل چڑیل کی طرح ہنستی ہیں۔ فلم استری کی شاندار کامیابی کے بعد حال ہی میں فلم کے ڈائریکڑ امر کوشک نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شردھا کپور کو فلم ‘استری’ میں کاسٹ کرنے کے بارے میں بات کی۔ یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان کا اعتراف انٹرویو میں شردھا کی کاسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امر کوشک کا کہنا تھا کہ ‘استری فلم میں شردھا کی کاسٹنگ کاکریڈٹ دینیش وجن کو جاتا ہے کیونکہ وہ شردھا کے ساتھ...
    کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہو سکی ہے۔ وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ کی بندش سے طالب عملوں کو آن لائن تدریسی عمل جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس کی بندش سے کاروباری افراد کی آن لائن کاروباری مصروفیات بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ موبائل فون و انٹرنیٹ سروس ہفتے کی شام کو معطل کی گئی تھی۔ Post Views: 2
    راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کی بازیابی کے لیے صوابی میں آپریشن کے دوران زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہو گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کو صوابی میں پولیس آپریشن کر کے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں مغوی عباس علی گزشتہ ماہ 4 تاریخ کو اپنے گھر سے دوستوں کے ساتھ افطاری کا بتا کر گیا جو واپس نہیں آیا تھا۔ فیملی...
    پاکستانی نژاد اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر ابطحہٰ مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا میرے لیے خاص لمحات ہیں۔ ابطحہٰ مقصود آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائیر کے لیے ان دنوں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ لاہور میں ہیں۔ 25 سالہ اسکاٹش کرکٹر 8 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ ابطحہٰ مقصود نے لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کا تعلق لاہور سے ہے، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں یہاں واپس آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، ان کی وجہ...
    راولپنڈی/ پشاور: حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے لیکر اب تک 6700 افراد پر مشتمل 944 غیر ملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ملک بدر غیر ملکیوں کو ملک کے مختلف شہروں سے لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں لایا گیا تھا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا۔ ملک بدت کیے گئے خاندانوں میں 2874 مرد، 1755 خواتین اور 2071 بچے، بچیاں شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک کل 70494 افغان خاندان افغانستان لوٹ گئے، یہ افغان خاندان...
    ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں مقیم تارکین کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے باہر جمع ہو کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ انہوں نے نریندر مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیری انتہائی...
    سینئر وکیل اور میزبان نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو انہیں ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔ وہ اگر بانی پی ٹی آئی کے مشیر ہوتے تو انہیں یہ مشورہ دیتے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی فواد چودھری کو کیسے منتخب کر سکتے ہیں؟ بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟ سینئر وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حکومت محکمہ انسداد دہشت گردی کے قیام کے آخری مراحل میں ہے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رینجرز کی تعیناتی کی کابینہ سے باضابطہ منظوری حاصل کر لی گئی ہے جس کے تحت ایک ہزار جوان اور 300 افسران مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت بھرتی کیے جائیں گے جو مقامی ہوں گے۔ سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے واضح طور پر کہا کہ رینجرز فورس کی قیادت...
    کراچی + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے نجی ہسپتال میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صدر مملکت کی صحت میں مزید بہتری آئی۔ ایک دو روز میں ہسپتال سے گھر شفٹ ہو جائیں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے کہا ہے وہ جلد گھر شفٹ ہوں گے اور جلد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ صدر زرداری سے فون پر بات ہوئی وہ روبصحت ہیں۔ وہ اچھے موڈ میں تھے۔ صدر...
    لاہور( این این آئی)امریکہ کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملہ پر حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90  ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے ، حج آپریشن کا آغاز  29  اپریل سے ہوگا، پہلی پرواز 29 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوگی، عازمین حج کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں حاجی کیمپ میں حج تیاری 2025 ء کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حج ٹریننگ کا پہلا مرحلہ رمضان سے قبل مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ8 مئی سے پنجاب یونیورسٹی میں منعقد کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورہ کا مقصد لاہور میں حج انتظامات...
    لاہور،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خصوصی طور پر عید کے روز سے جاری غزہ پر صہیونی افواج کی سفاکیت کے تناظر میں ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، کارنر میٹنگز، امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کی جانب مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فی الحا ل ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘کے تحت جاری سرگرمیوں کو ری شیڈول کر رہی ہے اور آج سے ہی پورے ملک میں غزہ پر عوامی موبلائزیشن کا آغاز کر رہی...
    ڈانٹ پڑنا محمد عاطف لاہور خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں بہت بڑی سی دوکان میں کام کر رہا ہوں اور کافی پریشانی میں ہوتا ہوں کہ یہ میں کہاں پھنس گیا ہوں اور اب کیسے اس جگہ کو چھوڑ کر اپنے گھر جاوں گا ۔ اور جو اس دکان کی دیکھ بھال کرتے یہیں وہ مجھے کافی زیادہ ڈانٹ بھی رہے ہوتے ہیں ۔ میرے علاوہ وہاں اور لوگ بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی میری طرح اتنے ہی پریشان ہوتے ہیں ۔ تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے...
    لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج مجھے یہاں بھیجا ہے، میں ان کا مشکور ہوں اور گولڈن جوبلی پر چلڈرن ویلیج پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ کا بورڈ اجازت دیے تو ایک بچے کے ہائر ایجوکیشن کے اخراجات اٹھا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے استحکام کے ساتھ نئے روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ادارے کی صدر ثریا انور، سینیٹر ولید اقبال، کامران لاشاری،...
    ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ بریگیڈیئر (ر) سید غضنفر علی (دفاعی تجزیہ کار)  سنہ 2000ء میں ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز ہوا۔2015سے 2019ء کے درمیان دہشت گردی میں کچھ کمی آئی مگر بعدازاں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہواجس کی مختلف وجوہات ہیں ۔ پاکستان میں دہشت گردی کا آغاز شیعہ سنی فسادات سے ہوا۔ اس کے علاوہ ہم نے افغانستان میں امریکا کی جنگ لڑی جس کیلئے پوری دنیا سے جہاد کے نام پر امریکا نے لوگوں کو بھرتی کیا۔...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کی خبر سنا دی۔ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، وہ روبہ صحت ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اچھے موڈ میں تھے، انہوں نے جلد گھر شفٹ کیے جانے کا کہا ہے۔پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صدر نے کہا کہ جلد اپنے فرائض منصبی پھر سے سنبھال لیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری سے کینال معاملے پر بات نہیں ہوئی، صدر مملکت سے بات ہوئی کہ گڑھی خدا بخش میں جلسہ اچھا ہوا۔
    برازیل میں ایک چھوٹے طیارے کے پائلٹ نے انجن فیل ہونے پر مصروف ہائی وے پر زبردست اور مہارت کے ساتھ ایمرجنسی لینڈنگ کرکے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا۔ یہ واقعہ برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹارینا کے شہر گارامیریم کے قریب پیش آیا جہاں پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ ٹریفک سے بھرے ہائی وے پر جہاز کو لینڈ کروایا۔  تفصیلات کے مطابق، 29 سالہ پائلٹ میٹیوس رینان کالاڈو اور 71 سالہ کاروباری شخص والمیرو جوز منیلا (جو طیارے کے مالک تھے) کوئٹا پائلٹ تھے۔ سنگل انجن پیلکن 500 بی آر طیارہ ہفتے کے روز دوپہر کے وقت مقامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد انجن فیل ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گیا تھا۔ ویڈیوز...
    سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان اور کارکنوں کی گرفتاری سے پارٹی کا مورال بلند ہوا، لیکن اب کسی کو بانی کی رہائی کی فکر نہیں۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے آہستہ آہستہ پارٹی سے سائیڈ لائن کیا گیا، مجھ پر ہونے والی تنقید گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں جلد واپسی کے لیے پرامید کیوں؟ انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کو سیاسی عروج حاصل ہوا، لیکن تحریک انصاف میں لوگ روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو...
    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے عظمیٰ بخاری کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آپ کا تعلق اور بنیاد پیپلزپارٹی سے ہے لہذا ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز...
    پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اپنے وزرا ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔  پشتخرہ پشاور میں یوم تشکر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عوام کو سستی بجلی اور دیگر ریلیف پر عوام کو خوشی اور تشکر کا پیغام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، وہ قابلِ ستائش ہے اور اسی خوشی میں خیبرپختونخوا کے تمام 36 اضلاع میں...
    ویب ڈیسک :وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات میں تھی اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔" وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں۔ خوشی ہے کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
    حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی طرف سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ضلعی صدر ساجد علی انصاری، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید شمیم نقوی کی زیرقیادت حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب...
    لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی اتحاد کے نمائندے نے غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں نواف سلام حکومت کی بے عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض رژیم نے لبنانی حکومت کی نااہلی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا ہم لبنانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہ ہٹے اور غاصب صیہونی رژیم کیخلاف مناسب اقدام اٹھائے پھر تو ہم بھی اسکے شانہ بشانہ ہونگے! اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک اتحاد "الوفاء للمقاومۃ" کے رکن حسن فضل اللہ نے ملک کے جنوبی قصبے بلیدہ کے متعدد شہداء کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب میں تاکید...
    حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی طرف سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ضلعی صدر ساجد علی انصاری، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید شمیم نقوی کی زیرقیادت حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب...
    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پاور ڈویژن ظفریاب خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عملدرآمد کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق کو مسخ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس...
      پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت پر حکومت کا ایک کامیاب سال مکمل ہونے پر صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں یوم تشکر منانے کے لیے خصوصی عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور یوم تشکر کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ثابت ہوا ملک اور قوم کو ریلیف صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی دے سکتے ہیں، ناممکن کو ایک بار پھر ممکن کر...
    قیام امن کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔ ہم قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی، آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد ڈومکی، جنرل سیکرٹری عبدالفتاح ڈومکی، ضلعی صدر منصب علی، رحمدل خان ٹالانی، ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر علی ٹالانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ  کے نائب صدر...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی رپورٹ ہی ان کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوئی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ صوبے میں ڈپٹی کمشنرز نے نرخوں پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر کسی کارکن پر مکمل اعتماد ہے تو وہ علی امین گنڈاپور ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی اس وقت سنبھالی جب سب روپوش ہوچکے تھے، علی امین گنڈاپور 3 بار ڈی چوک پہنچے، جب کوئی نام...
    سونی ٹی وی اپنی مشہور کرائم سیریز "سی آئی ڈی" کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا ڈرامائی اور گمراہ کن اعلان کرنے پر تنقید کی زد میں آگیا۔ ہفتہ 5 اپریل کو چینل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا:   "اے سی پی پرادیومن کی یاد میں… ایک ایسا نقصان جو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا" ساتھ ہی ایک گرافک بھی شیئر کیا گیا جس پر لکھا تھا:   "ایک دور کا اختتام، اے سی پی پرادیومن (1998–2025)" اس اعلان کو ابتدا میں اداکار شیواجی ستم (Shivaji Satam) کی حقیقی موت سمجھا گیا، جنہوں نے دہائیوں تک اے سی پی پرادیومن کا کردار نبھایا۔  مداحوں میں فوری...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ، آرمی کمانڈوز نے کیسے کامیابی حاصل کی؟ خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔  پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج...
    عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ ہے نہ کسی سے بلیک میل ہوں گی، تھیٹر سے بےحیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے، آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو ایک ایک سال کا وقت دیا، تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی، سوشل میڈیا ٹائیگرز کی اپنی دنیا ہے کہ عمران خان مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ دسمبر 2022 میں عمران خان نے مجھے کہاکہ وہ آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ’عمران خان سے مشاورت کے بعد میں نے آرمی چیف کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی، جبکہ عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی۔‘...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار تھی، لیکن اب بہتری کی طرف جارہی ہے، ہم لوگ ایک ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں جمہوری نظام کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، وزیر قانون لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیشت کے استحکام کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس او ایس پاکستان پورے ملک میں پھیل گیا ہے، وزیراعظم کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیے جاتے ہیں۔ وزیر قانون نے کہاکہ خوشی ہے ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں، گولڈن جوبلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ہی پارٹنر ممالک پر جوابی نوعیت کے بڑے محصولات کا اعلان کیا، جسے انہوں نے ایک نئے ''سنہری دور‘‘ کی شروعات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی بدولت صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ملازمتیں بڑی تعداد میں امریکہ واپس آئیں گی۔ یہ اقدام آزادتجارت اور عالمی تجارتی نظام سے ایک حیران کن انحراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عشروں پر محیط ان اصولوں سے رو گردانی دراصل دیگر ممالک کو بھی مجبور کر سکتی ہے کہ وہ بھی جوابی اقدامات کریں۔ یوں نہ صرف عالمی سطح پر تجارتی رکاوٹیں کھڑی ہو سکتی ہیں بلکہ ٹریڈ پروٹیکشن ازم...
    —فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں رہتے ہوئے بجلی کی قیمتیں کم کرنا بڑا کام ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا ایک دن کا کام نہیں تھا، قیمتوں میں کمی عوام کیلئے چھوٹی عید پر بڑا تحفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کیا، پی ٹی آئی دور میں سی پیک کو روکا گیا، ملک کو انتشار کا نشانہ بنانے والی جماعت خود انتشار کا شکار ہوگئی ہے، نام نہاد تبدیلی کے منصوبے نے ملک کو ہر شعبے میں پیچھے دھکیل دیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مہنگی ٹیمون کی فروخت سے متعلق سابق چیئرمین پی سی بی نے بھی سوال اٹھادیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ بورڈ لیگ میں اب 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور 2 سے ڈھائی ارب روپے میں ایک ٹیم فروخت کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، کیا اتنی بڑی قیمت پر کوئی ٹیم خریدی جائے گی؟۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز اسوقت مہنگی ترین ٹیم ہے اور مسلسل نقصان میں ہے، ایسے میں نئی مہنگی ٹیموں کی فروخت کیسے ممکن ہوگی؟۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بہاولپور سمیت صوبے بھر کے پرائیویٹ سکولوں کو آئندہ گرمیوں کے موسم کی تیاری کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام نجی اسکولوں کو اپنے احاطے کو وائٹ واش کرنے اور طلبا اور عملے کے لیے بلاتعطل بجلی اور پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ان ہدایات کا مقصد بچوں کو سخت موسمی حالات سے بچانا ہے جب کہ دن کے اوقات میں موسم گرما کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، ہر ضلع میں محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) صورتحال کی نگرانی اور ان ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ وزارت...
    مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل گروپ کا سردار اختر مینگل کی سربراہی میں مستونگ میں لک پاس پر دھرنا 9 ویں روز بھی جاری رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور اختر مینگل کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رابطہ کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہناتھاکہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا اور ایاز صادق نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی میرے پاس آئی تھیں، خواتین ارکان کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔ان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور میں این اے 127 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی ہماری طاقت ہیں اور عوامی حمایت کی بدولت ہی حکومت مشکل فیصلے کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ارادے مضبوط اور نیت صاف ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے اس موقع پر بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے، اور کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو خطرے میں ڈالا۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے “سیاست نہیں ریاست” کا نعرہ لگا کر ریاستی مفادات کو ترجیح دی اور سیاسی نقصان کو پس پشت ڈالا۔ انہوں نے عوام کو...