عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے: نعیم بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے: نعیم بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک بیان میں نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر بانی پی ٹی آئی کا مشیر ہوتا تو انہیں یہ مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدی کو کیسے منتخب کرسکتے ہیں اور بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟
نعیم بخاری نے عمران خان کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں ؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی توہم پرست بھی ہوگئے تھے کہ آج دن اچھا نہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان کی9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کوجلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔(جاری ہے)
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔