Daily Mumtaz:
2025-04-07@23:39:15 GMT

پی ٹی ایف میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے، نصیرحسین شاہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

پی ٹی ایف میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے، نصیرحسین شاہ

 

اسلام آباد: پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ممبر سید نصیرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن میںگذشتہ دس سالوں میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے ،پی ٹی ایف کے ملازمین کو اعلیٰ حکام نے گھروں میں ملازم بنا کر رکھا ہوا ہے اور گھر کے ملازمین کو پی ٹی ایف میں لا کر ایڈجسٹ کیا ہوا ہے ، پی ٹی ایف میں عدم دلچسپی کے باعث وہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے جو ہونے چاہیے تھے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر و چیئرمین نصرت اسلام پیپلزنیٹ ورک کے چیئرمین شہزاد جمال نظیر کے صاحبزادے احمد جمال کی سالگرہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے پاکستان ٹینس فیڈریشن میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں تحقیقات کی جانی چاہیے پی ٹی ایف کو جو فنڈز جاری کئے گئے وہ کہاں پر خرچ ہوئے اگر خرچ ہوئے ہیں توان کا ریکارڈ کہاں ہے انہوں نے کہا کہ جو فنڈز پی ٹی ایف کیلئے جاری کئے گئے ہیں وہ بجائے پی ٹی ایف پر لگنے کے حکام نے اپنی جیبوں میں ڈالے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملنے والے فنڈ پی ٹی ایف کی بہتری کیلئے خرچ کئے جاتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف کے اکثر ملازمین اعلیٰ حکام کے گھر وں پر تعینات ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت فیڈریشن اور کھلاڑی پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں تحقیقات کرکے ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائےاس موقع پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی ایف میں ہونیوالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے –

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نئی دہلی، شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نمائندے سے ملاقات

ملاقات کا بنیادی مقصد ہندوستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی شاندار خدمات کو سراہنا اور انکے گرانقدر دینی و سماجی کردار کا اعتراف کرنا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر عاشق حسین خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نئی دہلی میں مقام معظم رہبری کے سابق نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور سے ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کے صدر مولانا کرامت حسین جعفری، کونسل کے ترجمان اعلٰی مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری اور مرکزی جامع  مسجد حضرت امام رضا (ع) جموں  کے خطیب و امام مولانا سید زوار حسین جعفری، انجمن حسینی بٹھنڈی کے نائب صدر لال دین میر بھی شامل تھے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد ہندوستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی شاندار خدمات کو سراہنا اور ان کے گرانقدر دینی و سماجی کردار کا اعتراف کرنا تھا، کیونکہ ان کی ماموریت اب ہندوستان میں ختم ہوچکی ہے۔

اس موقع پر وفد نے مقام معظم رہبری کے نئے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حکیم الہی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسی کے ساتھ دفتر مقام معظم رہبری ایران سے تشریف لائے حضرت آیت اللہ محسن قمی کی آمد پر بھی بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ملت کے مختلف مسائل، ہندوستان میں دینی و سماجی خدمات کی ترقی اور اہل تشیع کی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ نئے نمائندہ مقام معظم رہبری آقای حکیم الہی کی قیادت میں ملت کی ترقی اور استحکام کے لئے مزید مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس ملاقات کو ملت تشیع کے اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور دینی امور میں مزید بہتری کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیخلاف سازش پہلے برداشت کی، نہ اب کی جائے گی، ملک دشمنوں کیخلاف جلد ڈنڈا چلے گا، فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی کے وزرا ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں، وفاقی وزیر
  • روڈن انکلیو میں چینی وفد کا شاندار استقبال، بلائنڈ فیڈریشن سے تعاون پر اتفاق
  • اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات میں پیشرفت
  • کرپشن تحقیقات: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • کرپشن ثابت ہونے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا، ذرائع
  • کرپشن تحقیقات: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مکان
  • گورننس میں بہتری اور  کرپشن کا خاتمہ؛ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کل شروع ہونگے
  • نئی دہلی، شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نمائندے سے ملاقات