پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان اور کارکنوں کی گرفتاری سے پارٹی کا مورال بلند ہوا، لیکن اب کسی کو بانی کی رہائی کی فکر نہیں۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے آہستہ آہستہ پارٹی سے سائیڈ لائن کیا گیا، مجھ پر ہونے والی تنقید گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں جلد واپسی کے لیے پرامید کیوں؟
انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کو سیاسی عروج حاصل ہوا، لیکن تحریک انصاف میں لوگ روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے کے باوجود کئی لوگ پی ٹی آئی میں واپس آئے، الیکشن میں بہت سے سارے کارکنوں کو ٹکٹ ملنے چاہیے تھے جو نہیں ملے۔
انہوں نے کہاکہ آج بھی 80 فیصد وہ لوگ پارلیمنٹ میں ہیں جو پہلے بھی موجود تھے، جبکہ 20 فیصد وہ لوگ ہیں جن کا اثرورسوخ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں جو لوگ فرنٹ پر آکر کام کرتے ہیں ان کے خلاف بات کی جاتی ہے، عمران خان نے مجھے کہاکہ آپ باتیں کرتے ہیں جس پر لوگ آپ سے ناراض ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ میں عمران خان کے علاوہ کسی کو اپنا لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بانی پی ٹی آئی کے ذہن میں یہ بات ڈالی گئی کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی بات میں نے کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں آنے سے قبل بھی مجھے لوگ پہچانتے تھے، میں نے آج تک کبھی منافقت سےکام نہیں لیا۔
انہوں نے کہاکہ کچھ یوٹیوبرز نے مجھ پر الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملا ہوا ہوں، 9مئی کے بعد خوف کے سائے پارٹی پر چھائے ہوئے تھے، اس آزمائش کے دور میں ہم نےجلوس نکالنے کی ہمت کی۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ میں پوچھنا چاہتا ہوں اس دورمیں کیوں ان لوگوں نے کوشش نہیں کی، 9 مئی کے بعد سارے لیڈر چھپے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ وہ لوگ میرے خلاف ہیں جنہیں کہا سوشل میڈیا پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، ہمیں کبھی انتشار پسند اور کبھی دہشتگرد کہا گیا، سوشل میڈیا نے سیاسی جماعتوں اور اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی کو اپنایا اور گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہاکہ سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹ بولا جاتا ہے اور ڈالرز کمانے کی خاطر ایسا ہو رہا ہے، عمران خان جب رہا ہوں گے تو یہ سلسلہ رک جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سوشل میڈیا شیر افضل مروت عمران خان عمران خان رہائی مشکلات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی سوشل میڈیا شیر افضل مروت عمران خان رہائی مشکلات وی نیوز شیر افضل مروت نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پی ٹی ا ئی کے بعد کے لیے
پڑھیں:
اداکار سمیع خان کا سوشل میڈیا پر منفی رجحانات پر اظہارِ تشویش
پاکستانی ٹیلی ویژن کے مایہ ناز اداکار سمیع خان نے اپنے نئے ڈرامہ ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین سے ایک اہم شکوہ بھی کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کسی بھی معاشرے کی سوچ کا عکس ہوتا ہے اور یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ کس انداز میں سوچتے اور ردعمل دیتے ہیں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران سمیع خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا رجحان اب اس طرف بڑھ چکا ہے جہاں صرف منفی چیزیں ہی وائرل ہوتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف تبصروں کی بات نہیں کر رہے بلکہ وائرل ویڈیوز میں بھی زیادہ تر مواد منفی پہلوؤں پر مشتمل ہوتا ہے اداکار نے کہا کہ ہمیں بطور قوم مثبت مواد کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہوگا کیونکہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرہ بہتر ہو تو ہمیں سوشل میڈیا پر بھی مثبت پیغامات اور سوچ کو عام کرنا ہوگا سمیع خان جو ’’بشر مومن‘‘ ’’عشق زہے نصیب‘‘ ’’دھانی‘‘ اور ’’دنیاپور‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکے ہیں اب ایک نئے پروجیکٹ ’’شکوہ‘‘ کے ذریعے دوبارہ مداحوں کے دل جیتنے کو تیار ہیں تاہم اس بار انہوں نے اپنی اداکاری سے زیادہ معاشرتی رویوں پر سوال اٹھا کر ناظرین کو ایک نیا سوچنے کا زاویہ بھی فراہم کیا ہے