بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی،وزیراعظم نے قوم کوخوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے جو صارفین کو فراہم کیاگیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا کہ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی ہے، امید ہے کہ ٹاسک فورس کی تجاویز اس شعبے کی بہتری کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر شعبے کے لیے اوسطاً ساڑھے7روپے کمی کی گئی، کئی ماہ کی سخت محنت کے بعد تمام تر مشکلات کو عبور کرتے ہوئےایک بہت بڑا ریلیف گھریلو، صنعتی، تجارتی اور زرعی صارفین کو فراہم کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، اور آنے والے مہینوں میں مزید بہتر نتائج نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے پاکستان کی معیشت جو میکرو لیول پر مستحکم ہوگئی ہے اس کی ترقی کے لیے، برآمدات اور مقامی پیداوار مسابقت کی حیثیت میں آجائے گی، اس سے پیداواری لاگت بہتر ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے تین روز میں عالمی منڈی میں جو تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے، اس سلسلے میں تجاویز زیرغور ہیں اور ہم جلد اس سلسلے میں آپشنز پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آپشن وہی ہے کہ جیسے چند ہفتے پہلے ہم نے تیل کی کمی قیمتوں میں کمی کو عوام کو منتقل نہیں کیا تھا اور اس بارے میں عوام کو پوری آگاہی دی تھی کہ اس کا فائدہ ہم آپ کو بجلی میں دیں گے اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا۔
اسی طرح تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناظر میں بھی کام کررہے ہیں تاکہ بالآخر اس کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو پہنچے۔
مزیدپڑھیں:رتیش دیشمکھ نے اپنی 22 سالہ کامیاب شادی کا رازکھول دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کہ بجلی کی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمان کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر
حافظ نعیم الرحمان کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،وزیر اعظم نے ان کے پیغام کا خیرمقدم کیا۔اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشا اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
دوران گفتگو دونوں رہنماں نیغزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مقف واضح ہے۔