قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ، شہیدہونے والے اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہیدہونے والے اہلکاروں اورڈرون حملہ میں سویلین افراد کے جاں بحق ہونے اورملک کے مختلف علاقوں میں حادثات میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔
(جاری ہے)
پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرکی ہدایت پرمولاناعبدلغفورحیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
قصور: بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار
—فائل فوٹوقصور کے نواحی علاقے چونیاں میں پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے میں واردات کر کے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں لاہور سے تعلق رکھنے والے علی نواز اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیراز اسلم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ڈاکو انتہائی خطر ناک ہیں جو 40 وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔
کراچیپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 رکنی...
گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینا گیا مال بر آمد ہوا ہے۔
زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان زخمی ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔