ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں مقیم تارکین کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے باہر جمع ہو کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ انہوں نے نریندر مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیری انتہائی مشکلات کی زندگی گزار رہے ہیں، مودی حکومت نے ان کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ فہیم کیانی نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں مسلمانوں کے مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں اور وہ انہیں جمعہ اور عیدیں کی نمازوں کی ادائیگی سے بھی روک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جسے اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کر رکھا ہے اور انہیں یہ حق دیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ دریں اثنا تارکین وطن کشمیریوں انعام الحق، محمد غالب، فضل احمد قادری، بابر راجہ، چوہدری اکرام الحق، چوہدری شنواز، کلر شوکت راجہ، ڈاکٹر خرم بشیر، فاروق قادری، ایم غضنفر، افتخار جگنو، واجد برکی، راجہ جاوید اقبال اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھار ت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے حریت رہنماﺅں، کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری خاص طور پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین بھارتی جرائم پر موثر طریقے سے آواز بلند کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

یاسین ملک عزم و حوصلے کی علامت ہیں، راجہ مظفر

سینئر کشمیری رہنما کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی صرف انفرادی آزادی کا معاملہ نہیں بلکہ اعتماد کو بحال کرنے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی طرف بڑھنے کا ایک قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں مقیم سینئر کشمیری رہنما راجہ مظفر نے کہا ہے کہ یاسین ملک ہمیشہ سے عزم و حوصلے کی علامت اور پُرامن مذاکرات کے داعی رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو پُرامن طریقوں سے حل کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ امریکا میں مقیم سینئر کشمیری رہنما راجہ مظفر نے بھارتی سپریم کورٹ میں یاسین ملک کے ویڈیو لنک پر دیے گئے بیان اور عدالتی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں یاسین ملک کے آج کے بیان سے ظاہر ہے کہ سات بھارتی وزرائے اعظم، جن میں پی وی نرسمہا راؤ، ایچ ڈی دیوے گوڑا، آئی کے گجرال، اٹل بہاری واجپائی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، اور نریندر مودی کے ابتدائی دور شامل ہیں، نے ان کے ساتھ ایک سیاسی رہنما کے طور پر بات چیت کی۔ راجہ مظفر نے کہا کہ ان پر دہائیوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھولنا، ان کی سیاسی سرگرمیوں اور ان کی جماعت پر وادی کشمیر میں پابندی لگانا، 1994ء کے سیز فائر معاہدے کی روح کے خلاف ہے، جو سابقہ حکومتوں نے کیا تھا۔اس طرح کے اقدامات نہ صرف پچھلے معاہدوں کی تقدس پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ خطے میں امن کی راہ میں بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ انصاف، مساوات اور مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کریں۔ یاسین ملک کی رہائی صرف انفرادی آزادی کا معاملہ نہیں بلکہ اعتماد کو بحال کرنے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی طرف بڑھنے کا ایک قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیریوں کو انصاف ملنے تک جنوبی ایشیاءمیں امن قائم نہیں ہو سکتا: علی رضا سید
  • تحریک آزادی کشمیر‘ میر واعظ نظربندی اور بھارتی بربریت
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز عالم دین آغا سید عبدالباقی انتقال کر گئے
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن 
  • یومِ انہدام جنت البقیع، جعفریہ الائنس حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ
  • حافظ نعیم الرحمان کا 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کا اعلان
  • امیت شاہ کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت
  • انتظامیہ نے دو کشمیریوں کی 10کنال سے زائد زرعی اراضی ضبط کر لی
  • یاسین ملک عزم و حوصلے کی علامت ہیں، راجہ مظفر