Islam Times:
2025-04-07@16:41:59 GMT

علامہ مقصود ڈومکی کا جیکب آباد میں قیام امن کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

علامہ مقصود ڈومکی کا جیکب آباد میں قیام امن کا مطالبہ

قیام امن کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔ ہم قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی، آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد ڈومکی، جنرل سیکرٹری عبدالفتاح ڈومکی، ضلعی صدر منصب علی، رحمدل خان ٹالانی، ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر علی ٹالانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ  کے نائب صدر سید غلام شبیر نقوی اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی رہنماء ریاض احمد لاشاری، پاک وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء مور خان ڈومکی، مجلس علماء مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ حاجی سیف علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے ضلعی صدر نور الدین گولاٹو نے کی۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا جیکب آباد میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ہمارے جوانوں سے موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اور ان کے کارخانے میں گھس کر شعیب علی گولاٹو کو ڈاکوؤں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ تین مہینے گذر گئے آج تک پولیس مجرموں کو نا ڈھونڈ سکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔ ہم قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کریں گے۔ لیکن اگر سندھ حکومت اور پولیس ڈاکوؤں اور مجرموں کے سامنے بے بس ہیں تو پھر جیکب آباد کا امن و امان سندھ حکومت باضابطہ طور پر ہمارے حوالے کرے، پھر ہم دیکھتے ہیں کہ کون سا بدمعاش آ کر جیکب آباد کے عوام کو لوٹتا ہے۔ ہم سرعام مجرموں کی ٹانگیں توڑیں گے اور مجرم چور اور لٹیروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد میں سی سی ٹی وی کیمرے ہر چوک اور چوراہے پہ لگائے جائیں تاکہ مجرموں کی بروقت نشاندہی ہو سکے اور جو بااثر لوگ مجرموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں انہیں بے نقاب کرتے ہوئے شریک جرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال درست نہ ہوئی تو ہم امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل ڈومکی اتحاد کے جنرل سیکرٹری استاد عبدالفتاح ڈومکی نے کہا کہ آج جیکب آباد کے عوام اور ڈومکی قبائل کے جوان قیام امن کے سلسلے میں روڈوں پر نکلے ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد مسروقہ موٹر سائیکلیں اور سامان مجرموں سے برآمد کرتے ہوئے اصل مالکوں کے حوالے کریں اور مجرموں کو گرفتار کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر منصب علی ڈومکی نے کہا کہ اگر جیکب آباد کا امن بحال نہیں کیا گیا تو ہم ایک دفعہ پھر احتجاج کے لئے نکلیں گے۔

مظفر علی ٹالانی نے کہا کہ اگر جیکب آباد میں ڈاکو راج کو نا روکا گیا تو ہم اس سے زیادہ سخت احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء ریاض احمد لاشاری نے کہا کہ جیکب آباد میں امن و امان تباہ ہو چکا ہے۔ ہندو تاجر غیر محفوظ ہیں۔ ہر شخص غیر محفوظ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ کے نائب صدر سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس سندھ کے تباہ ہوتے ہوئے امن و امان کو بہتر بنائیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ احتجاجی ریلی میں معززین نیاز علی ٹالانی، جیئند خان ٹالانی، گلبہار ٹالانی، عنایت علی ضلع صدر جعفرآباد، نصیب اللہ گبول، نذیر احمد ڈومکی، میر منیر احمد ڈومکی، حاجی زوار دلدار گولاٹو، ریاض ڈومکی، نوجوان اتحاد کے رہنماء مشرف علی جکھرانی، مولانا ارشاد علی سولنگی و دیگر شریک ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیام امن کے سلسلے میں سندھ حکومت اور خطاب کرتے ہوئے جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈومکی نے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 13 نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دی ہے جن کے تحت مختلف شہروں میں سہولت بازار قائم کیے جائیں گے ان نئے بازاروں کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اگست تک ان کی تکمیل کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نئے سہولت بازار نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں بنائے جائیں گے جبکہ بہاولپور، اٹک اور مری میں بھی اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کے لیے زمین فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے قیام کا مکمل منصوبہ طلب کر لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سہولت بازاروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ان بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی اس کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے اشیاء کے نرخوں میں کمی کی جائے گی سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے وزیراعلیٰ نے جہلم، مظفرگڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایت بھی کی اسی طرح رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لیے زمین کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیاء کم قیمتوں پر فراہم کرنا ہے اور ان بازاروں کا قیام قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے

متعلقہ مضامین

  • ’کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ‘ گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط
  • امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث کوئی شہری محفوظ نہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • کینال معاملہ میں ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خورشید شاہ
  • مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل کوئٹہ کی جانب مارچ کریں گے:اخترمینگل کا اعلان
  • جیکب آباد: 3 بچے نالے میں گرگئے، 2 جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
  • سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی
  • مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی موجودگی کے خاتمہ کا مطالبہ
  • جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت پرامن احتجاج سے خائف ہے، علامہ مقصود ڈومکی