پاکستان کیخلاف سازش پہلے برداشت کی، نہ اب کی جائے گی، ملک دشمنوں کیخلاف جلد ڈنڈا چلے گا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائیگی۔ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے اور اور گرفتاریاں ہوں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں دیا گیا۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ پہلے برداشت کی تھی نہ اب برداشت کی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے عناصر جو ملک دشمنی کر رہے ہیں، ان کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا برداشت کی کے خلاف
پڑھیں:
منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان کیخلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے اجرا کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، سلور نوٹس کے اجرا کے بعد ارمغان کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس منجمد کروائے جا سکیں گے۔
ارمغان کا منی لانڈرنگ کا پیسہ پاکستان لانے کے لیئے بھی سلور نوٹس کے زریعے درخواست کی جائے گی، زرائع کے مطابق سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں 193 ممالک میں ارمغان کے اثاثہ جات کی کھوج لگائی جا سکے گی۔