لاہور( این این آئی)امریکہ کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملہ پر حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امریکی ٹیرف: وزیراعظم نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 ٹیمیں بنا دیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کرلی۔ وزیراعظم نے 2 اعلیٰ سطح کی ٹیمیں بنا دیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا۔ دونوں ٹیمیں امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے  گئے۔ سیکریٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر  مقرر کیا گیا ہے۔ سٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی۔ ادھر وزارت تجارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر عائد کردہ ٹیرف کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال کریں گے۔ وزارت تجارت نے 7 اپریل کو اجلاس میں شرکت کے لیے سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے نمائندوں، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز‘ ہوزری مینو فیکچررز، ٹاول ایسوسی ایشن کے علاوہ دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیرف کے بعد پاکستان کیا اقدامات کررہا ہے؟ وزیر تجارت نے بتادیا
  • پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف، امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کا اہم اجلاس
  • امریکی ٹیرف میں اضافہ،پالیسی سازی کیلئے اعلی سطح حکومتی بیٹھک
  • ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف، امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کا اہم اجلاس
  • امریکی ٹیرف کے بعد کن مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاسکتا ہے؟
  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس
  • یورپ کو باہمی تجارت میں 81 ارب یورو کا نقصان
  • امریکی ٹیرف، پاکستان کیلئے معاشی مشکلات بڑھنے کاخدشہ
  • امریکی ٹیرف: وزیراعظم نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 ٹیمیں بنا دیں