اپنے دورہ دمشق کے دوران شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اسرائیل کیساتھ ''پرامن بقائے باہمی'' کا اصول اپنانے پر باغی سرغنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ''غیر ملکی جنگجوؤں'' کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی دور ہونی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے اعلان کیا ہے کہ میں نے آج شام کے عبوری صدر کہلوانے والے باغی سرغنہ محمد الجولانی کے ساتھ ملاقات کی اور شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کے روڈ میپ کا تمام جوانب سے مکمل جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں گیئر پیڈرسن نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے الجولانی اور اس کے ساتھ وابستہ باغیوں کی جانب سے ''اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی مکمل پابندی'' پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے سوشل میڈیا بیان میں شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا لکھنا تھا کہ ہم نے شامی عوام کو درپیش تمام سیاسی، سکیورٹی، اقتصادی و سفارتی چیلنجز کا بغور جائزہ لیا اور اقوام متحدہ و شامی عبوری حکومت کے درمیان زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کی اہمیت پر تاکید کی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام میں غیر ملکی جنگجوؤں کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی دور ہونی چاہیئے، گیئر پیڈرسن نے لکھا کہ میں نے شامی باغیوں اور کرد ڈیموکریٹک فورسز (SDF-قسد) کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا بھی خیر مقدم کیا۔ گیئر پیڈرسن نے لکھا کہ ایسا ایک راستہ اپنایا جا سکتا ہے کہ جو قرارداد 2254 کے ساتھ ہم اہنگی رکھتا ہو، البتہ ایک ایسی صورت میں کہ جب شامی و بین الاقوامی فریق اس حوالے سے درست فیصلے کریں! اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عبوری پارلیمنٹ کے انتخاب سمیت اقتدار کی سیاسی منتقلی کے عمل کے لئے شفاف نظام بنایا جانا چاہیئے، اپنے بیان کے آخر میں شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے لکھا کہ ساحلی علاقہ جات میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کے بعد اب کسی بھی قسم کے نئے تشدد سے پرہیز کرتے ہوئے سیاسی، سکیورٹی و اقتصادی میدانوں میں اعتماد سازی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کرتے ہوئے حوالے سے کے ساتھ کے لئے شام کے

پڑھیں:

ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے، پاکستان

ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس میں عاصم افتخار نے کا کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن سمیت تمام مہذب طرزِ عمل کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان اسلحے کی بلیک مارکیٹ بن گیا، اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ جاری
  • اقوامِ متحدہ میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو اَدر لینڈ‘ کی خصوصی نمائش
  • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید 15 امدادی کارکنوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر
  • فلسطین پر محض تماشائی بنے ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے، پاکستان
  • پاکستان 4 سالہ مدت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
  • ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے، پاکستان
  • یہود مخالفت سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کا لائحہ عمل جاری
  • پاکستان 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
  • پاکستان 2026 سے 2029تک  اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب