راولپنڈی/ لاہور:

صوابی میں ایک ہفتہ قبل اغواء شہری کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات شہید آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، شہید سب انسپکٹر ہارون حیات راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے کو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔

آپریشن کے دوران مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار گرفتار کیا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہید نے جان کی پروا نہ کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کو مقدم رکھا، دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سب انسپکٹر کے دوران

پڑھیں:

140 سالہ افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ؛ طالبان نے تحقیقات شروع کردیں

افغانستان کے صوبے خوست کے رہائشی عاقل نظیر نے دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمر 140 سال ہوگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے شہری کے 140 سال عمر ہونے کے دعوے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

عاقل نظیر نے کہا کہ 1919 میں لڑی جانے والی تیسری اینگلو افغان جنگ کے وقت 30 سال سے زائد عمر کا تھا اور کابل کے شاہی محل میں بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ برطانوی افواج کے انخلاء کا جشن منایا تھا۔

افغان شہری نے مزید بتایا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں اُس وقت بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ محل میں موجود تھا۔ سب لوگ خوش تھے اور انگزیزوں کو بیدخل کرنے پر بادشاہ کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔

عاقل نظیر نے کہا کہ اُس میرے ساتھ جتنے بھی لوگ تھے، اب وہ سب فوت ہو چکے ہیں۔ 

تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کے پاس اپنے دعوے کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے۔

جس کے بعد ایک خصوصی سول رجسٹریشن ٹیم عاقل نظیر کی عمر کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ اگر مذکورہ شخص کا دعویٰ دستاویزات یا سائنسی طور پر درست ثابت ہوگیا تو دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر رجسٹر کروائیں گے۔

اگرعاقل نظیر کی عمر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ فرانسیسی خاتون جین کالمین کا ریکارڈ توڑ دیں گے جنھوں نے 122 سال کی عمر پائی تھی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی نے دنیا کے سب سے معمر شخص ہونے کا دعویٰ کیا ہو۔

رواں برس کے آغاز میں برازیل کی ایک خاتون نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ 120 سال کی ہونے کے قریب ہیں تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کا دعویٰ ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹرک نے رکشے کو کچل دیا، ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی
  • اسرائیلی فوج کا صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا، 7 زخمی
  • راولپنڈی: مغوی کی بازیابی کے آپریشن میں زخمی سب انسپکٹر شہید
  • بلاول بھٹو جلسے میں کھڑے ہوکر پانی جیسے اہم مسئلے پر سیاست نہ کریں، عظمیٰ بخاری
  • کراچی: شیر شاہ میں نالے کے قریب دھماکے سے زخمی لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا
  • خیبرپختونخوا میں بدامنی، رواں سال کے تین ماہ میں پولیس، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 152 شہری شہید
  • 140 سالہ افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ؛ طالبان نے تحقیقات شروع کردیں
  • لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
  • پاکستان چین کے خلائی اسٹیشن کے تربیتی پروگرام میں شامل ہونے والا پہلا ملک بن گیا