پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت پر حکومت کا ایک کامیاب سال مکمل ہونے پر صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں یوم تشکر منانے کے لیے خصوصی عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور یوم تشکر کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ثابت ہوا ملک اور قوم کو ریلیف صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی دے سکتے ہیں، ناممکن کو ایک بار پھر ممکن کر دکھایا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ   وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ڈویلپمنٹ کی طرف واپس لائے، مہنگائی کی کمر توڑی ، عوام کو ریلیف دے کر مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی تاریخ پھر دہرائی
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے تیسری بار ملک کو پھر سنبھالا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف وزیراعظم شہباز شریف کی محنت، دیانت اور مہارت کا ثبوت ہے، نواز شریف نے ملک کو انتشار سے نکالا اور استحکام دیا ، ایک سال میں پٹرول پر 38 روپے کمی کا ریلیف دیا جا چکا ہے ،  مہنگائی 38 فی صد سے 0.

7 پر آ چکی ہے ، پالیسی ریٹ 22 فی صد سے 12 فی صد پر آ چکا ہے ، ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ اب گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے مزید کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کا چولہا جلے گا اور معیشت کا پہیہ بھی تیز چلے گا،  اوپن مارکیٹ قائم کرکے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کریں گے، وفاق میں نواز شریف اور پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک سال میں عوام کی مثالی خدمت کی ہے،  جس نے ملک کو ڈیفالٹ عوام کو مہنگائی کی بند گلی میں پہنچایا تھا، وہ خود آج جیل میں بند ہو چکا ہے ،بارہ سال سے مسلط نالائق ٹولے سے نجات ہوگی تو خیبرپختون خوا کے عوام کو بھی گڈ گورننس اور ترقی ملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے،  حکومت کی جانب سے بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
امیرمقام نے کہاکہ  باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اور نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پشاور میں وزیراعظم یوتھ اسکیم دفتر کے قیام کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب حکومت کے ترقیاتی ماڈل کو اپنائے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا‘

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اب انہیں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔ اب عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کسی معجزے سے کم نہیں، کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں نواز شریف نے عوام سے وعدے کیے تھے۔ وہ عوام سے جھوٹے اور کھوکھلے وعدے نہیں کرتے۔ یہ وعدہ تکمیل کو پہنچا اور اللہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک پی ٹی آئی حکومت میں ملک کے ساتھ جو ہوا، وہ سب جانتے ہیں۔ عمران خان چار سال مسلط رہا اور ملک کا بیڑا غرق کر کے گیا۔ بجلی کا ریٹ 45 روپے پر ہم نے نہیں انہوں نے پہنچایا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ جو ملک کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتے، وہ کسی کی ساتھ وفاداری نہیں کر سکتے۔ جو ملک کو توڑنا چاہتے تھے، آج ان کی پوری جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں تیل، آٹا، چینی سب ختم ہو گیا تھا۔ ن لیگ نے ایک سال میں دن رات انتھک محنت کر کے معیشت کو بہتر کیا۔ آج مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، تو عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ ملک پر چھائی مایوسی چھٹ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی عوام کو خوشخبری سنائی جائے گی اور گندم کی خریداری سے متعلق مریم نواز جلد اعلان کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سہولت بازار میں عوام کو ایک ارب سے زائد کا ریلیف دیا۔ شہباز شریف کے دور کے بعد پنجاب میں دوبارہ مفت دوائیں شروع ہو چکی ہیں۔مریم نواز نے ایک سال میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا۔ قیمتوں میں کمی اور استحکام لانا وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر کسی جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ سندھ کا اپنا پانی ہے اور پنجاب کا اپنا، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا ہے۔ اگر پانی کے معاملے پر کسی کو اعتراض ہے، تو سی سی آئی کا فورم موجود ہے۔سی سی آئی اجلاس کوئی بھی وزیر اعلیٰ بلا سکتا ہے، جو جلد ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے 2 پولیس افسران کیلیے بین الاقوامی اعزاز

متعلقہ مضامین

  • کوشش ہے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے، شہباز شریف
  • بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی،وزیراعظم نے قوم کوخوشخبری سنادی
  • میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتیں مزید کم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا
  • ’عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا‘
  • حافظ نعیم الرحمان کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شہباز شریف سے اظہار تشکر
  • وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اظہار تشکر
  • وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا
  • ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف