ایران کیساتھ بلا واسطہ مذاکرات شروع ہو چکے اور جاری ہیں، ٹرمپ کا نیا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
انتہا پسند امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں نیا دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے ایران کیساتھ بلا واسطہ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ انکا اگلا دور ہفتے کے روز منعقد ہو گا! اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ میں نے نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ایران کے موضوع پر بھی گفتگو کی ہے۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کا سخت خطرناک خطے میں قریبی ترین دوست ہوں اور اس کی مدد کر رہا ہوں! ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے بارے طے پانے والے کسی بھی معاہدے میں شامل رہے جبکہ ہم کسی بھی قسم کے تصادم سے پرہیز چاہتے ہیں! انتہا پسند امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ بلا واسطہ مذاکرات کر رہے ہیں اور ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ بلاواسطہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں جن کا اگلا دور ہفتے کے روز منعقد ہو گا اور امید ہے کہ جوہری ہتھیاروں تک ایران کی دسترسی روکنے کے یہ مذاکرات کامیاب رہیں گے! ٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز ایران کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد ہوگی اور یہ ملاقات بلا واسطہ ہوگی! انتہا پسند امریکی صدر نے یہ دعوی بھی کیا کہ ایران کے ساتھ بلاواسطہ مذاکرات اعلی سطح پر منعقد ہو رہے ہیں!
اس بارے غاصب و سفاک اسرائیلی وزیراعظم کا بھی کہنا تھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کسٹم ڈیوٹی سمیت اسرائیلی قیدیوں اور غزہ کے بارے میں بھی بات چیت کی ہے۔ غاصب اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارت میں موجود محدودیتوں اور غیر ضروری رکاوٹوں کو ہٹا دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسٹیو وٹکاف (خطے میں امریکی نمائندے) نے اس معاہدے کے حصول میں مدد کی تھی کہ جس کے ذریعے ہم 25 اسرائیلی قیدیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ غاصب صیہونی وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شام کی صورتحال اور ترکی کے ساتھ بگڑتے تعلقات پر بھی بات کی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ شام ہمارے خلاف دہشتگرد کاروائیوں کے میدان میں بدل جائے۔ غاصب اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ''بحران'' کے حل پر بھی بات چیت کی ہے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انتہا پسند امریکی صدر واسطہ مذاکرات ایران کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ بلا واسطہ کہ میں نے نے کہا کہ ساتھ بلا منعقد ہو
پڑھیں:
گورننس میں بہتری اور کرپشن کا خاتمہ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کل شروع ہونگے
مشن کا مقصد 6بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے
وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کرے گا
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے ، جو گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرے گا۔مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے ، جن میں مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ ضوابط، قانون کی حکمرانی اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن تقریباً 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا۔وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، منصوبہ بندی کمیشن، نجکاری کمیشن، آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے ، اوگرا و دیگر حکام سے بھی مذاکرات ہوں گے ۔آئی ایم ایف کا وفد بینکنگ سیکٹر اور کنسٹرکشن کے شعبے میں مسابقت کا بھی جائزہ لے گا۔