زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچیں، کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں، اب پیپلز پارٹی کے کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں بات نہیں کرنے دی، اس رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی، اس وجہ سے ہم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نام نکال لیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، انہیں عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
کینال معاملہ میں ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خورشید شاہ
سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے عظمیٰ بخاری کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آپ کا تعلق اور بنیاد پیپلزپارٹی سے ہے لہذا ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کو بچایا اور ہم شروع ہی دن سے ملک کی واحد جمہوری پارٹی ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کینال کا معاملہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے اور اب تو پنجاب سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، اگر کینال کے معاملے پر یہی صورتحال رہی تو پاکستانی پانی کی ایک ایک بوند کو ترسیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال پر پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پیشنگوئیاں کرنے کا قائل نہیں ہوں اور ویسے بھی یہ عدالتی معاملہ ہے۔ پی ٹی آئی والے بے شک کوئی بھی قرار داد لائیں مگر خاموش تو ہوجائیں کیونکہ پارلیمنٹ میں وہ کسی کی بات سنتے نہیں وہ کسی بات پر سنجیدہ نہیں ہوتے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ہر پارٹی اپنا الو سیدھا کررہی ہے ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمیں پاکستان کی بات کرنی ہوگی یا مسائل پیدا کرنا ہونگے، پانی کے معاملے پر مرے ہوئے لوگ اٹھے ہیں جبکہ ہمارے پاس ایشوز ہیں تو ہم صرف ان پر بات کرتے ہیں ہم لوگوں کو پانی دینا چاہتے ہیں ہم وفاق کو بچانا چاہتے ہیں۔