پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافر نے ائیرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پیرس میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس پرواز میں مسافر کی جانب سے خاتون فضائی میزبان(ایئرہوسٹس) پر تشدد کیا گیا۔
ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان کی جانب سے ایک مسافر کو سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔
اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانے کی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ سٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔
وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ ہوگیا، عید کی خوشیاں دوبالا
پی آئی اے کی پرواز کے پیرس پہنچنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فضائی میزبان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی آئی اے کا پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا. جس کے لئے اشتہارجاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو پائلٹس اورفضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے. جس کے پیش نظر پی آئی اے نے 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیپٹن اورفرسٹ آفیسرکی بھرتی کےلیےاشتہار جاری کیا ہے. کیپٹن کیلئے عمرکی حد50سال جبکہ فرسٹ آفیسر کیلئے40 سال مقرر کیا گیا ہے۔40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کےلیےبھی اشتہار جاری کیے۔ جس میں فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال اور ائیر ہوسٹس کیلئے حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔فضائی میزبانوں کیلئےکم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے۔