پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا کی تفتیش میں طلبی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سٹی42: سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا میں ملوث پی ٹی آئی کے 6 لیڈروں کو وفاقی حکومت کی خصوصی جے آئی ٹی نےکل طلب کر لیا ۔
جے آئی ٹی نے رؤف حسن ، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ ،ارسلان خالد اور حماد اظہر کوکل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل آفس میں پیش ہونے کے لئے نوٹس بھیجے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ جے آئی ٹی کے کل ہونے والے انویسٹی گیشن سیشن کی سربراہی کریں گے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر انتشار؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
اسلام آباد:سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔
جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں۔