پیرس: پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر  ایئرہوسٹس پر حملہ کردیا، فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پیرس پرواز پر مسافر کی جانب سے فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔

عملے اور کپتان کے اصرار پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ مضروب ہوئیں، مسافر نے فلائیٹ اسٹیورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی۔

کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ کیا اور جہاز کی پیرس آمد پر پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا، فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس رپورٹ درج کر لی گئی۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کہ مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ائیرلائن پر سفر نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنل ازم سے کام لیا اور اب قانون اپنا کام کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے کی مسافر نے کے مطابق کی پیرس

پڑھیں:

لاہور میں ون ویلرز کے گرد شکنجہ سخت، پولیس نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے 05 منچلے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کیا گیا۔

پنجاب پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا، لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والے فور ٹی گروپ کے 05 منچلوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد عثمان، حارث، حمزہ، محمد احمد، صفدر شامل ہیں، ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سے پیرس جانیوالی پرواز میں مسافر کا فضائی میزبان پر تشدد
  • پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنیوالی ائیرہوسٹس پر تشدد کرنیوالا مسافر گرفتار
  • پی آئی اے کی پیرس پرواز میں سگریٹ نوشی سے روکنے پر مسافر آپے سے باہر
  • پی آئی اے کی پرواز پر سگریٹ پینے سے روکنے پر مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ، ملزم گرفتار
  • پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں ہنگامہ، مسافر گرفتار
  • کراچی میں ٹرک نے رکشے کو کچل دیا، ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی
  • عید پر زائد چھٹیاں کیوں کی؟ لاہور میں دکاندار نے تشدد سے ملازم کی جان لے لی
  • لاہور میں ون ویلرز کے گرد شکنجہ سخت، پولیس نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
  • خوشدل شاہ نے شائقین پر کیوں حملہ کیا، وجہ سامنے آگئی؟