مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل کوئٹہ کی جانب مارچ کریں گے:اخترمینگل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل گروپ کا سردار اختر مینگل کی سربراہی میں مستونگ میں لک پاس پر دھرنا 9 ویں روز بھی جاری رہا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور اختر مینگل کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رابطہ کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہناتھاکہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا اور ایاز صادق نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی میرے پاس آئی تھیں، خواتین ارکان کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔ان کا کہناتھاکہ مطالبہ تسلیم نہیں کیاجاتا تو کل کوئٹہ کی جانب پرامن مارچ کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ بی این پی کو کوئٹہ کے ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آج کوئٹہ میں چار روز سے معطل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی۔
ا±دھر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ میڈیکل سرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق ایمرجنسی 6 اپریل سے 8 اپریل تک نافذ رہے گی جس کے باعث ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اوردیگرسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
کرپشن تحقیقات: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اختر مینگل
پڑھیں:
اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا۔
اختر مینگل سے اسپیکر ایاز صادق کا رابطہبلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے اختر مینگل کو بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتاری ہوگی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس لیے وہاں موجود ہیں۔
بی این پی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا 10 ویں روز سے جاری ہے۔
اس وقت بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو واضح ہدایت ہے کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی۔
گزشتہ روز اختر مینگل نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا تھا اور ہمارے مطالبات وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو آج کوئٹہ کی جانب پُرامن مارچ کریں گے ۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی۔