ٹرمپ کی اپنی سرکاری پینٹنگ پر تنقید، آرٹسٹ کا کاروبار خطرے میں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لندن: برطانوی آرٹسٹ سارہ بورڈمین، جنہوں نے کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل میں آویزاں ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری پینٹنگ بنائی ہے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالیہ تنقید نے ان کے 41 سالہ کاروبار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
یہ تصویر، جو اسٹیٹ کیپیٹل کے گیلری آف پریزیڈنٹس میں چھ سال تک لٹکی رہی، ٹرمپ کی جانب سے جنوری میں "سب سے بدترین" قرار دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بورڈمین نے اپنی عمر کے ساتھ "اپنی صلاحیتیں کھو دی ہیں" اور تصویر کو "جان بوجھ کر مسخ" کیا گیا ہے۔
بورڈمین نے ٹرمپ کے ان الزامات کو اپنے کاروبار اور پیشہ ورانہ شہرت پر منفی اثرات کے طور پر بیان کیا ہے، اور کہا ہے کہ اب ان کے کاروبار کو دوبارہ بحال کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تصویر میں کوئی جان بوجھ کر مسخ یا سیاسی جھکاؤ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کمیشن کے مطابق کولوراڈو اسٹیٹ کیپیٹل ایڈوائزری کمیٹی سے اس تصویر کو بغیر کسی تعصب یا مبالغہ آرائی کے مکمل کیا تھا۔
ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کی تصویر کی تعریف کی تھی اور اسے "زبردست" قرار دیا تھا، لیکن اپنے ہی پر پورٹریٹ پر کوئی ایسی تعریف نہیں کی۔ ان کے تبصروں کے بعد یہ تصویر عوامی نمائش سے ہٹا لی گئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے کراچی میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار بند
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی توڑتے ہوئے غزہ میں فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کراچی کے تاجر بھی صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے تاجر آج فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں، شہر کی تمام مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تاجر رہنما رضوان عرفان نے تاجروں سے درخواست کی تھی کہ آج مارکیٹیں بند کرکے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں، انہوں نے اسرائیلی بربریت کی مذمت بھی کی جس کے بعد آج شہر قائد میں موبائل مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ، ہول سیل مارکیٹیں، جوڑیا بازار، آرام باغ سمیت دیگر تجارتی مراکز میں دکانیں اور کاوربار بند ہے۔ تاجر رہنما شاکر فینسی نے کہا کہ میٹھادر، اولڈ سٹی ایریا اور صرافہ بازار بھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور بدترین ظلم کے خلاف کراچی کی ہول سیل مارکیٹیں بھی بند ہیں۔
تاجر رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار آج بند ہے، اس کے علاوہ آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کراچی کے تاجروں کی اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی توڑتے ہوئے غزہ میں فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کراچی کے تاجر بھی صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کے باوجود صہیونی فورسز غزہ میں بچوں اور خواتین کے علاوہ صحافیوں کو بے دریغ شہید کر رہی ہیں، امریکی اسلحہ بھی اس جنگ میں استعمال کیا جار ہا ہے۔