جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بشریٰ بی بی---فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں بہتر سہولتوں سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت ہوئی۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
رجسٹرار ہائی کورٹ کے اعتراض کے ساتھ جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا؟
بشریٰ بی بی کے وکیل نے بتایا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں، ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، 2 اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہولتوں کی
پڑھیں:
اہل کراچی کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کل
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اہل کراچی کےلیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
نیپرا کل کےالیکٹرک کی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
نیپرا حکام کے مطابق کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کی درخواست کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔