2025-04-17@04:27:53 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«سہولتوں کی»:
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتِ عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں بہتر سہولتوں سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت ہوئی۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کے اعتراض کے ساتھ جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا؟ بشریٰ بی بی کے وکیل نے بتایا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں، ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، 2 اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔ Post Views: 2
لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور سہولتوں کے فقدان کی تحقیقات پولیس کی اسپیشل برانچ کو سونپ دی گئی۔ذرائع اسپیشل برانچ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے بعد اسپتالوں کی انسپکشن شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کے بڑے اسپتالوں میں اسپیشل برانچ کے اہلکار مریضوں اور تیمار داروں سے بھی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کے اہلکار پروفیسرز اور سینئر ڈاکٹرز کا حاضری ریکارڈ بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ تمام اسپتالوں میں تحقیقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کو اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور سہولتوں کے فقدان کی شکایات ملی تھیں۔
سٹی42: عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی جس کے باعث بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لاری اڈوں پر بیت الخلا کی سہولت 10 روپے کے بجائے 30 سے 50 روپے تک وصول کی جا رہی ہے جو کہ عوامی سہولتوں کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، اڈوں پر مفت بنیادی سہولتوں کی کمی بھی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار مسافروں نے دیگر شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں کا کرایہ مقرر کر کے اس پر...

تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، و زیراعلی مریم نوازپنجاب کے ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں، صوبے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے،پنجاب میں انسداد دہشت گردی کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھر گھر جاکر کچرا اٹھایا جارہا ہے،خواتین کے تحفظ کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔...

بانی کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا،جیل حکام نے جواب دیاکہ فون کال 13جنوری کو ہوئی تھی،عدالت نے کہاکہ ہر بار فون کال کیلئے درخواست تو نہیں دینا ہوگی؟جیل حکام نے کہاکہ واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی،بشریٰ بی بی کی 2بار ملاقات کرائی گئی،17،20اور23جنوری کو...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نمائندہ اڈیالہ جیل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ متفرق درخواست فائل کی کہ دس جنوری کا آرڈر ہے جسے چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ ہدایت بھی کی کہ نمائندہ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو، عدالت نے سماعت جمعرات 23 جنوری تک...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کاوائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون کی مختلف یوسیز کا دورہ، علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے ساتھ یوسیز میں جاری ترقیاتی کاموں جن میں پیور بلاک کے زریعے گلیوں کے پختہ کاری، اور دیگر کاموں کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ٹاون ہاشم مسعود، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ظفر ملک، بی اینڈ آر کے عثمان، انچارج اینٹی انکروچمنٹ راشد کمال بھی موجود تھے،چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے یونین کمیٹی نمبر 06 ، یونین کمیٹی نمبر 03 میں پیورورک کے کام کے معائنے کے دوران علاقہ مکینوں سے...
سندھ اسمبلی سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ہر ضلع ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہماری کوشش ہے کہ ریڈ لائن سندھ کے ہر علاقے میں چلائیں، کراچی بڑی آبادی والا شہر ہے اس لئے پہلے یہاں شروع کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے، سندھ کابینہ نے کراچی کے لئے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں، ریڈلائن منصوبہ پاکستان کا واحد منصوبہ ہے جس پر بایو...
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئینے) جیل سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائرکردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے نظر ثانی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 10 جنوری کو اسپشل جج سینٹرل کورٹ شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا۔ ہائی پروفائل قیدی ہونے کے باجود جیل میں سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ جیل حکام کا رویہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون...