2025-03-06@07:29:56 GMT
تلاش کی گنتی: 728

«گریڈ 22 میں ترقی»:

    ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گجرات سےگرفتارکیا گیا۔ ملزم کی شناخت محمد عثمان خان کے نام سے ہوئی۔ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 24 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا۔ یورپ سفر کے دوران مسافر کشتی کو حادثہ پیش آ گیا تاہم متاثرہ شہری کو ریسکیو کر لیا گیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔...
    5 مارچ کو ممبئی میں فیڈرل بینک نے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا، جس میں ان کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر کا اعلان کیا گیا۔ اس برانڈ ایمبیسیڈر کا نام ایونٹ جاری ہونے تک خفیہ رکھا گیا تھا اور صرف ایونٹ میں ہی میڈیا کو یہ معلوم ہوا کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ہیں۔ ودیا بالن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بینک کی پہلی برانڈ ایمبیسیڈر بن کر بہت خوش ہیں۔ ودیا بالن نے بتایا کہ پہلے ان کے والد ان کے مالی معاملات دیکھتے تھے پھر جب ان کی شادی ہونے والی تھی تو انہوں نے کہا کہ ’اب شوہر کو اپنے مالی معاملات سنبھالنے...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔ کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں سردی کی جُزوی لہر ختم ہوگئی جس کے باعث رات اور صبح کے درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک، دن قدرے گرم اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں؛ کراچی؛ ایک دن میں درجہ...
    پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ابتدائی دن 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ پیش آگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 205 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم 49 رنز پر تین وکٹیں گنواچکی ہے۔ ایس بی پی کیخلاف پی ٹی وی کے پیسر محمد شہزاد نے اننگز کے 27 ویں اوور کی تیسری گیند پر عمر امین کو آؤٹ کیا، چوتھی گیند پر فواد عالم میدان بدر ہوئے جبکہ پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیئے گئے۔ مزید پڑھیں: صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟ پانچویں گیند...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈکا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21  کے افسران کی گریڈ 22  میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر بیوروکریٹس کی کارکردگی اور اہلیت کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعدد افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، امبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطاء الرحمن، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، دائود محمد بریچ، شکیل احمد...
    پیٹے ہیگستھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے وقت کابل میں دھماکا ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا لیکن ٹرمپ امریکیوں کا قتل کبھی نہیں بھول سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ کے امریکی سیکریٹری دفاع پیٹے ہیگستھ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طالبان کو اربوں ڈالر کا اسلحہ مل گیا جب کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے کابل دھماکے کے دہشت گرد کو پکڑنے میں مدد کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امریکی سیکریٹری دفاع پیٹے ہیگستھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے وقت کابل میں دھماکا ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا...
    اسلام آباد: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،پولیس سروس اور فارن سروس کے مجموعی طورپر چھتیس افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی۔ ایف بی آر افسروں کی ترقی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث موخر،دیگر گروپس کے افسروں کی ترقیوں کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ پیر کو پھر بیٹھے گا۔ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 22 میں ترقی کیلیے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیبنٹ ڈویژن میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔وفاقی وزیر احد چیمہ ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللّٰہ خان دھاریجو،سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی حد تک گریڈ 21 سے 22 کی پروموشن کیلیے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو آئندہ سماعت تک کام سے روک دیا ۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کے لیے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کیا جائے۔ ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے، عدالت نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر بیان حلفی دیں کہ پٹیشنر کا نام ایڈمن پُول میں رکھنے کی سمری نہیں بھجوائی گئی...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان میں لوگوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں، سندھ میں پیدا ہونے والی گیس پر پہلا حق یہاں کے رہنے والوں کا ہے۔مراد علی شاہ نے  کہا کہ سندھ حکومت کی 57 بڑی عمارتوں کو سولرائز کرچکےہیں، کراچی کے 7 اضلاع میں 50 ہزار روپے مالیت کا سولر ہوم سسٹم دیں گے، 2 لاکھ سولر سسٹم کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی، افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔ وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ افسران کی ترقیوں کے معاملے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ہائی پاور بورڈ اجلاس میں افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی سفارشات منظور کرلی گئیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 19 افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں پولیس سروس آف پاکستان کے 8 افسران کی گریڈ 22 ، جبکہ فارن سروس کے 9 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش منظور کی گئی۔ مزیدپڑھیں:ٹرمپ کے ٹیرف...
    کراچی: مغربی ہواؤں  کے نئے سسٹمم کے اثرات کے تحت شہر قائد میں سردی کی جزوی واپسی ہوگئی، بدھ کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، مارچ میں سردی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرچلنے والی خنک ہواؤں کے سبب بدھ کو شہرکا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں کئی ڈگری کم ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پرپارہ 11.5، گلستان جوہرمیں 13.2، شاہراہ فیصل پر 12.5، بن قاسم ٹاون میں 13.6جبکہ سب سے کم پارہ ماڑی پورمیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ  کا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔  ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، عنبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود لنگڑیال، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ ثروت جاوید، اسد الرحمان گیلانی اور علی سرفراز حسین شامل ہیں۔ بلوچستان میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق پنجاب کے اعلیٰ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ ذرائع...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ نے گریڈ 21 کے 36 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کردی۔اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے 19 افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والوں میں پولیس سروس کے  8 افسران جبکہ فارن سروس کے 9 افسران شامل ہیں۔وسیم امجد چوہدری، عمبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ سرور جاوید، اسد رحمان گیلانی، علی سرفراز حسین کی بھی گریڈ 22 میں...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکمرانوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے، جس شہر کے ٹیکسوں اور ریونیو پر پورا ملک اور صوبہ سندھ انحصار کرتا ہے، اس کے شہری پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہ حالی، اشیائے صرف کی گرانی، مسلح ڈکیتوں کی لوٹ ماراور خونی ٹینکرز و ڈمپر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پیپلزپارٹی، نواز لیگ اور ایم کیو ایم اقتدار کی بندر بانٹ اور نوراکشتی میں لگی ہوئی ہیں، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے26افسران کوگریڈ21سےگریڈ 22میں ترقی دے دی گئی۔جن میں فارن سروس کے 9افسران بھی شامل ہیں۔ترقی پانے والوں میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اسدرحمان گیلانی،سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی ،چیئرمین ایف بی آرراشد محمودلنگڑیال،سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں پروموشن بورڈکااجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران وزیردفاع خواجہ محمدآصف،وفاقی وزیرپلاننگ احدچیمہ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،کیبنٹ سیکرٹری اوراسٹیبلشمنٹ سیکرٹری شریک ہوئے ،وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کے باعث اپنااختیارنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کودیاجن کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،دوسال کی تاخیر کے بعد یہ ترقیاں ہوئی ہیں،سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے تمام افسران کا ریکارڈ اجلاس میں پیش کیامجموعی طور پر 26افسران...
    کراچی میں سحر وافطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے. سحری ہو یا  افطار شہری پریشان ہیں۔کراچی میں سحر وافطار میں گیس نا ہونے سے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں جن میں ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث سحری وافطار میں خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔  دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے نوٹس لینے کے بعد آر ایل این جی مکس کرکے گیس پریشر کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سوئی گیس ترجمان کا...
    اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ چیئرمین ایف بی...
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے نوٹس لینے کے بعد آر ایل این جی مکس کرکے گیس پریشر کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے، سحری ہو یا افطار شہری پریشان ہیں۔ کراچی میں سحر و افطار میں گیس نا ہونے سے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں جن میں ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث سحری و افطار میں خواتین کو مشکلات کا...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے، اس وقت شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، موسم سرد اور خشک ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ شہر قائد میں ہوا کی رفتار شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ...
    کراچی: شہر قائد میں راتیں اور صبح ٹھنڈی ہو گئیں جب کہ درجہ حرارت بھی کم ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی جزوی واپسی ہوئی ہے اور بلوچستان کی جانب سے چلنے والی سرد ہواؤں نے رات اور صبح کا درجہ حرارت  کم کردیا ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا اور 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 20.4  اور زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں اور صبح...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں پی ٹی وی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کھیل کے پہلے روز اسٹیٹ بینک نے 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوائیں۔اننگز کےستائیسویں اوور کی تیسری گیند پر پی ٹی وی کے فاسٹ بولر محمد شہزاد نے عمر امین کو آؤٹ کیا، چوتھی گیند پر فواد عالم آؤٹ ہوئے۔ پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا اور پانچویں گیند پر شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی اور اس طرح پی ٹی وی کو یکے بعد دیگرے 3 گیندوں پر 4 وکٹوں کا نقصان ہوگیا۔خیال رہے کہ قانون کے...
    کراچی میں جاتی سردی کو بریک لگ گیا، ٹھنڈی ہواؤں کی دوبارہ انٹری سے موسم سرد ہو گیا، مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کا درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا، شہر قائد میں موسم آج خنک رہے گا جبکہ جمعے سے درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر  میں گزشتہ شب سے شمال مشرق کی سمت سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھی ہے۔ کراچی میں گزشتہ رات کو پارہ 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو مارچ کے معمول کے درجۂ حرارت سے 6.3 ڈگری سینٹی کم ہے، مارچ کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ماڑی پور اور اطراف میں درجۂ حرارت دیگر علاقوں سے...
    سربیا(نیوزڈیسک) سربیائی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس دوران دیگر...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں آج بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔   محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار ہے۔  اُدھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ میں منفی 3 اور پاراچنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال لوئر میں درجہ حرارت صفر جب کہ دیر بالا میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک صوبے میں خشک اور سرد موسم کا سلسلہ...
    وزیراعظم کی زیر صدارت آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول بھٹو زرداری آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، بلاول بھٹو زرداری ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سے سینیٹر شیری رحمان نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی...
    پشاور: رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔ فیصل کریم کنڈی نےخط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ متن میں ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ  کے حوالے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جا رہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔پشاور سے جاری بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے صوبے کو محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بطور وزیراعظم آپ کے بجلی، گیس کی عدم لوڈشیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا...
    سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط  لکھ دیا،گورنر  نے صوبہ میں رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا   گورنر  نے  وزیر اعظم کو خط میں لکھا کہ رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا کے عوام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں،سحری و افطاری اوقات میں گیس کا کم پریشر جبکہ متعدد اضلاع میں بجلی و گیس دستیاب ہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبہ کے عوام کو  رکھا جارہا ہے، بطور وزیر اعظم آپکی جانب سے بجلی...
    سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے...
    سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا، اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز سربیا(آئی پی ایس )سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت...
    ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں ان اوقات میں گیس کی سپلائی کو بہتر نہیں بنایا جا رہا؟ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں ان اوقات میں گیس کی سپلائی کو بہتر نہیں...
    سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر کو مستحکم کر دیا ہے۔تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے.خاص طور پر گلستانِ جوہر، لائینز ایریا، عزیز آباد اور گلبہار جیسے علاقوں میں گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس پریشر برقرار...
     وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی منگل کو بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹائون، کلیانہ ٹائون، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے...
    مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں ان اوقات میں گیس کی سپلائی کو بہتر نہیں بنایا جا رہا؟مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سحر و افطار کے وقت گیس بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
    —فائل فوٹو ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسمِ سرما ختم ہو چکا ہے، اب کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد ہوائیں ملک پر اثرانداز ہو سکتی ہیں، ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 2 سے 3 روز کے لیے درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے، شہرِ قائد میں آج رات سے 5 مارچ کے دوران رات کو...
    کراچی: شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا اور بارش کے حوالے سے کیا امکانات ہیں، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی میں وضاحت کردی۔   کراچی میں آج موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کی توقع ہے جب کہ  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جب کہ آئندہ24گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32  اور کم سے کم17ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ24گھنٹوں کے دوران10سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے...
    بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی ملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم اوربانی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے ؟ جس پر سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ اس عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہو رہا ہے درخواست گزار کے وکیل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سپریڈنٹ...
    گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔    تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی تھے۔  انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور...
    وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی ٰغلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی آج بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹاؤن، کلیانہ ٹاؤن، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے...
    جرمنی کے ممکنہ چانسلر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کہ امریکہ یورپ میں موجود رہے، لیکن ہمیں اپنی دفاعی حکمت عملی پر زیادہ انحصار کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" نہیں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شاہ چارلس سوئم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرائن میں دیرپا امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا...
    واشنگٹن —  حال ہی میں لگ بھگ فٹ بال گراونڈ کے برابر سائز کے ایک سیارچے کے کچھ برسوں میں زمین کی جانب بڑھنے کی دریافت نے عوام کے ذہنوں میں سائنس فکشن فلموں جیسے تباہ کن مناظر ابھارے تھے۔اگرچہ اب ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر فور” کے زمین سے ٹکرانے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن امریکی خلائی سائنسدان اس کے زمین پر ٹکرانے کے امکانات کو کم کرنے کا سوچتے رہتے ہیں۔ تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق سائنس دانوں نے دسمبر 2032 کو زمین تک پہنچنے والی اس خلائی چٹان کے ٹکرانے کے امکانات کو مزید کم کر دیا ہے۔ امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس چٹان کےجسے "ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر فور” کا...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوٹوہائیڈرو پاورپروجیکٹ ضلع دیر سے پیدا ہونے والی بجلی کا ریٹ بڑھانے اورمقامی آبادی کوملنے والی آمدنی میں اضافے سے متعلق قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن عبید الرحمان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ضلع دیر دس سال گزرنے کے بعد پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ 14 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا یہ منصوبہ41 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے لیکن پیسکو8.24 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی نیپرا کودے رہا ہے جس سے سالانہ 1.7 بلین روپے آمدنی ہورہی ہے۔ عبید الرحمان نے کاہ کہ ہمارے ضلع کو اس سے دس فیصد کے حساب سے صرف...
    نصیرآباد (نیوز ڈیسک) ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی ، اس حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایکسیئن گرڈاسٹیشن نے بتایا کہ شہری بجلی فیڈرز سے ساڑھے 13 گھنٹے بجلی فراہم ہوگی، جن میں ڈیرہ، ایکسپریس فیڈر،سٹی فیڈر، نیومیرحسن فیڈر شامل ہیں۔ تینوں فیڈرز سے افطار اور تراویح کیلئے 6:30 سے رات 12:00 تک بجلی فراہم ہوگی جبکہ سحری کیلئے 3:30 سے صبح 6:00 بجے تک بجلی فراہم ہوگی۔ صبح10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی فراہم کی جائے گی اور رمضان میں عوام کو2 گھنٹے بجلی کی بندش میں ریلیف دیا جائے گا۔ شہری فیڈروں پر رمضان میں...
    بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سحر اور افطار کی تیاری کے لیے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے دوران پیش آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے ان شکایات کے ازالے کے لیے رات گئے منسٹر لیول پر سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور ان کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ہنگامی ملاقات کی۔ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر دونوں سوئی کمپنیوں نے صارفین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ماہِ رمضان کے لیے فیلڈ اسٹاف اور کنٹرول رومز کے ذریعے گیس پریشر کی باقاعدہ نگرانی کے لیے فوری اقدامات کیے۔ان میٹنگز کے تناظر میں سوئی سدرن گیس کمپنی مندرجہ ذیل فوری اقدامات کر رہی ہے. ایس ایم...
    اپنے بیان میں وزیر توانائی سندھ نے خبردار کیا کہ اگر رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی یا گیس کی بندش جاری رہی تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے اور عوام کو سہولت فراہم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو فوری انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اور یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ وزیر...
    ہائی کورٹ اور  آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی سائیڈ سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن سائیڈ سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔  پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں جبکہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ہوگا۔ سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20گھنٹے طویل ہوتا ہے۔ دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہے جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے، عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہے۔ سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 13گھنٹے ہے جب کہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ،...
    مقامی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے مسافر فی الحال سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق شتیال سمر نالہ سے داسو تک کے کے ایچ دو جگہوں پر گزشتہ رات سے بند ہے، بارش کے باعث روڈ بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کے کے ایچ بلاک ہونے سے سینکڑوں مسافر پھنس چکے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے مسافر فی الحال سفر سے گریز...
    ---فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔  کراچی میں  آج کم سے کم درجۂ حرارت  19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی: رات میں موسم خنک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنےکا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت  29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک  رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں شمال مغرب سے خنک ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب  79 فیصد ہے۔
    لاہور: جرمنی کے ماہر ارضیات، ڈاکٹر فرینک زوان(Frank Zwaan)کی زیرقیادت ماہرین کی ٹیم کا تحقیق وتجربات سے ڈرامائی انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت عالمی پہاڑی سلسلوں کے نیچے جن میں پاکستان کے ہمالیہ، ہندو کش اور قراقرم نمایاں ہیں، قدرتی ہائیڈروجن گیس کے لاکھوں ٹن ذخائر مل سکتے ہیں۔ یہ ذخائر مل جائیں تو پاکستان کو ’’ہزارہا سال‘‘ تک مفت بجلی وتیل ملے گا اور وہ اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچا کر زبردست معاشی ترقی کرے گا۔ قدرتی ہائڈروجن گیس سے گاڑیاں چلتی اور بجلی بنتی ہے۔ یہ گیس پانچ چھ طریقوں سے زیرزمین بنتی ہے مگر ان میں سب سے کارگر یہ ہے کہ غلاف زمین کی چٹانیں (mantle rocks) پانی سے مل جائیں تو کئی...
    ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2سال بعد بھی نہ ہوسکا، اجلاس نہ ہونے سے کن افسران کی ترقیاں متاثر ہوئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس2سال بعد بھی نہ ہوسکا، بلاول بھٹو کو بورڈ میں شرکت کی دعوت کے فیصلے کے باوجود اجلاس التوا کا شکار ہے، گریڈ 22میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21کے انتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 22میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21کے انتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہوگئے، درجنوں اسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود بورڈ نہ ہونے سے گریڈ 22 میں ترقیاں تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈاجلاس میں تاخیرسے...
    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔  اپنے مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار...
    آزاد نہڑیو :  سندھ سرکار نے محکمہ بلدیات میں 11 گریڈ کے یوسیز سکریٹریز کی نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا ۔  محکمہ بلدیات سندھ  کے مطابق 11 گریڈ کے 807 یوسیز سیکریٹریز کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی ، نئی بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کے ذریعے کی جائیں گی ۔ یوس سیکریٹری کیلئے انٹر کی ڈگری لازمی قرار دیا گیا ہے ۔  محکمہ بلدیات سندھ  نے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ ملازمت کے خواہشمند امیدوار اگلے ماہ پانچ اپریل 2025_تک اپلائی کر سکتے ہیں ۔  لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی 
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) گزشتہ اتوار کو جرمنی کے وفاقی انتخابات میں قدامت پسندوں کے اتحاد کرسچن ڈیموکریٹک الائنس (CDU-CSU) کے رہنما فریڈرش میرس کے اگلے جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ 69 سالہ میرس طویل عرصے سے جرمنی کے دائیں بازو کے قدامت پسند بلاک کی ایک بااثر آواز رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی وزیر کے طور پر کام نہیں کیا۔ اب وہ برلن میں وفاقی جرمن چانسلر کی حیثیت سے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے جا رہے ہیں۔ میرس کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ یہ وقت بحر اوقیانوس کے اطراف تعلقات میں ایک عہد کی تبدیلی کا متقاضی ہے۔ کیا میرس یورپ اور امریکہ کے بیچ...
    ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے...
    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل فونز سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونیوالے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے لاہور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو ماڈل...
    کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں آج درجۂ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں شمال مغرب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
    کراچی کے پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گرنیڈ حملے میں 3 پولیس اہلکار ریاض، عامر اور ارشد زخمی ہوئے، پولیس موبائل میں علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے سی ٹی ڈی، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے، نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست کرنےکے لیے گرنیڈ حملہ کیا۔ متن کے مطابق تھانے میں موجود کرائم سین یونٹ کی...
    گریڈ پانچ کا ملازم گریڈ انیس کی تنخواہ اور مراعات کیسے لیتارہا، ڈی جی سے رپورٹ طلب عرفان بیگ سے سرکاری ویگو ابھی تک ریکور نہیں کی جا سکی،پرانے ساتھی منہ موڑ نے لگے ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی میں انتظامی تبدیلیوں کے باوجود عرفان بیگ نامی پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ اطلاعات کے مطابق نئی انتظامیہ کے لیے تاحال عرفان بیگ درد سر بنا ہوا ہے۔ عرفان بیگ سے سرکاری ویگو ابھی تک ریکور نہیں کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ پانچ کا ملازم آج کل اپنی کرپشن اور لینڈ گیربنگ کی وجہ سے بری طرح پھنسا پڑا ہے ۔عرفان بیگ نے دن رات اپنے ہی ادارے کو جن لوگوں کے باعث ٹیکا لگایا اور...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف علاقے آبپارہ میں واقع الائیڈ بینک کی برانچ کے باہر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں شہری شیروز سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ یہ واردات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوئی، جب شیروز نے بینک سے رقم نکلوائی اور بینک کے باہر پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، شیروز نے بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور بینک کے باہر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے وقت ڈاکوؤں کی تعداد چار تھی، جنہوں نے اسے گھیر کر اس کی رقم چھین لی۔ اس دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ اور شیروز نے مل کر ڈاکوؤں کی نشاندہی...
    ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا اب حکومت کو طے کرنا ہوگا ریڈ لائن کیا ہے کیونکہ جماعت اسلامی پر کوئی ریڈ لائن نہیں۔ رمضان کے بعد جماعت اسلامی بجلی کے مسئلے پر ایک بہت بڑا لانگ مارچ کریگی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کی جائے، لوگوں کی پوری تنخواہ بجلی کے بلوں میں چلی جاتی ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے...
    — فائل فوٹو لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم 2 مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم 2 روز بعد عارضی طور پر یکطرفہ کھول دی گئیشاہراہ قراقرم 2 روز بعد عارضی طور پر یکطرفہ کھول دی گئی ہے۔ دیامر میں پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بھاشا اور تھور مینار کے مقامات پر بند تھی۔ پولیس کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے مندرازہ کے مقام پر جبکہ اپر کوہستان کے علاقے چوچنگ کے مقام پر لینڈ سلائیڈ کے باعث ٹریفک بلاک ہے۔مختلف شہروں سے آنے والی گاڑیوں کو بشام کے مقام پرروک دیا گیا ہے، جس...
    شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہو گیا جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد آنے اور جانے والے سیکڑوں مسافرپھنس گئے۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان 2 مختلف مقامات پر بند ہوئی ہے ، سڑک کو کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔ترجمان دیامر پولیس نے کہا  کہ بالائی کوہستان کے علاقے لوتر میں اب بھی سڑک بند ہے تاہم بھاشا سے رائے کوٹ سیکشن کو کھول دیا گیا ہے جو  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی...
      غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
    رمضان المبارک کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کیجانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔...
    سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔رمضان میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور ماہ مقدس میں گھریلو صارفین کو صرف 12 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یکم رمضان سے صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 3 بجے اور رات 10 سے 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، اوقات کار کا تعین سحری اور افطار میں گیس فراہمی کیلیے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایک تقریب میں بتایا کہ سندھ میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے تاکہ...
    تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں سولر سسٹم فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز مختص کیے ہیں، سولر سسٹم کو مرحلہ وار اسکولوں اور کالجوں میں نصب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے زیر اہتمام اور آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں پر "گرین مائنڈز، گرینر اسکولز...
    سٹی 42 : سوئی سردن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کر دیا.  ترجمان سوئی گیس کمپنی کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس بندش کے اوقات کار جاری کردیے، جس کے تحت سحر میں رات 3.00 بجے سے صبح 9.00 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ افطار میں دوپہر 3.30بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی کی جائے گی۔   ایس ایس جی سی کے مطابق گیس بندش صبح 9.00 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک کی جائے گی، شہر میں رات 10 بجے سے 3.00 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔  بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین...
    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی...
    آپ نے انسانوں کا مارچ پاسٹ اور پریڈ کئی بار دیکھی ہوگی مگر قدرت آپ کو دکھانے جا رہی ہے سیاروں کی پریڈ جس کو دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ہمارے نظام شمسی کے زمین سمیت 8 سیارے زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد ہیں۔ یہ تمام سیارے مختلف رفتار سے سورج کے گرد گردش کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ان کے وجود میں آنے سے جاری ہے۔ تاہم قدرت ان سات سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا منفرد موقع انسان کو فراہم کر رہی ہے جو 28 فروری کو افق پر دیکھا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سات سیارے زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد 28 فروری کو ایک قطار میں آسمان پر...
    وزیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز وفاقی خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا حکومت روایتی کرنسی کو ختم کرکے ڈیجیٹل کرنسی لارہی ہے؟ اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی...
    500 نیوکلیئر بموں کی طاقت رکھنے والا خلائی پتھر زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خطرہ زمین کی طرف آ رہا ہے جس کی رفتار 61 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے، اور یہ 500 جوہری بموں کے برابر طاقت رکھتا ہے۔ رواں برس 2025 کو ابھی صرف 2 ماہ گزرے ہیں اور زمین کی تباہی کے بارے میں کئی سالوں سے مختلف پیشگوئیاں جا ری ہیں۔ کئی بار تو قیامت کے دن کا بھی بتا دیا گیا تھا لیکن ہماری زمین ہمیشہ محفوظ رہی۔ تاہم اس بار یہ دعویٰ ناسا کے سائنسدانوں نے خود کیا ہے، جس سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سائنسدانوں نے سنسنی خیز اطلاع دی...
    چھبیس نومبر احتجاج ، 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52کا ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )26نومبر احتجاج پر گرفتار 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11کو مقدمے سے بری جب کہ 52 ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت...
    اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج پر گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11 کو مقدمے سے بری جب کہ 52  ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو شناخت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کردیا جب کہ 52 ورکرز کو 4 روزہ...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کیس میں بری کردیا۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے  کا الزام تھا    
    —فائل فوٹو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صبح میں ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ٹھنڈی ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان نہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم...
    کراچی: رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصُی شرکت کی۔  ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاق چوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔  کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل  اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔ مہمان خصوصی نے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ...
    ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے 28 فروری کو ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان سیاروں میں زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد شامل ہوں گے اور اس منظر کو پلینٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نودریافت سیارے میں خاص کیا ہے؟ سیاروں عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل کو تو انسان بغیر کسی دوربین کے دیکھ سکیں گے جبکہ یورینس، مریخ اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ایک چھوٹی دوربین کی ضرورت ہوگی۔ سیاروں کی یہ صف بندی یا پریڈ جنوری میں شروع ہوئی تھی جب 21 سے 29 جنوری تک زہرہ، مریخ، مشتری، یورینس اور نیپچون آسمان پر ایک ہی قطار میں آگئے تھے۔ مزید پڑھیے: سائنسدانوں کو زمین...
    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ برائے نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ میں 2 میچز کھیلے گئے جن میں اولمپیا /اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ جناح پولو فیلڈز میں ہائی گول سیزن کا سب سے بڑا ایونٹ جاری ہے جس کو فاطمہ گروپ نے سپانسر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شندور پولو کے فاتح گھوڑے کی لاہور میں اچانک ہلاکت، چترال پولو کے گھوڑے بیمار کیوں ہوئے؟ اس موقع پر سرسبز پاکستان کے ڈائریکٹر میاں عباس مختار، سیکرٹری کلب میجر (ر)علی تیمور ،کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں اولمپیا /اے زیڈ بی نے زبردست مقابلے کے بعد ایچ این کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا...
     کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ سکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی  پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔  ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔  مہمان ِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاک وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دورانِ  ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کا میابی  سے ٹریننگ مکمل کرنے پرپریڈ کے شرکاء...