ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل فونز سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونیوالے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے لاہور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو ماڈل ٹاون، رحمان گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی سمگلر ہے، ملزم سال 2019 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے تھے۔ دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے، ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک ملازمت کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل فونز سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونیوالے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملزمان بھاری رقوم وصول ایف ا ئی اے کے مطابق وصول کر

پڑھیں:

کراچی؛ کٹی پہاڑی سے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی:

کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکوؤں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان  اور اور محمد اسحق آپس میں سگے بھائی ہیں ، جب کہ تیسرا گرفتار ملزم خرم حسین دیگر 2 گرفتار ملزمان کا بہنوئی ہے ۔ ملزمان کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ٹنڈوآدم میں قتل کا انکشاف بھی کیا  ہے۔  ملزمان کراچی سے رشتے دار کے کہنے پر ایک رشتے دار کو قتل کرنے ٹنڈو آدم گئے تھے۔

ملزمان نے ٹنڈو آدم میں قتل کی واردات کے دوران 47 لاکھ کی رقم لوٹی تھی ۔ رقم لوٹنے کے بعد منہ پر تکیہ رکھ کر گولیاں ماریں ۔

ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کرایے پر گاڑی حاصل کر کے ٹنڈو آدم گئے تھے۔ ملزمان نے لوٹی گئی رقم حیدر آباد میں چھپائی۔ تینوں ملزمان کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
  • کراچی؛ کٹی پہاڑی سے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد
  • ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی تعیناتی کے مثبت اثرات: شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں، شٹل سروس کے قریب5 جعل ساز گرفتار
  • اردن میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 16 افراد گرفتار، خطرناک ہتھیار برآمد
  • اردن میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد گرفتار، میزائل برآمد
  • کراچی؛ ایف آئی اے کا غیرملکی کرنسی ڈیلر کے خلاف میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار
  • نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج جاں بحق
  • پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • ایف آئی اے کی سوات میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار