کراچی میں سحر وافطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے. سحری ہو یا  افطار شہری پریشان ہیں۔کراچی میں سحر وافطار میں گیس نا ہونے سے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں جن میں ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث سحری وافطار میں خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

 دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے نوٹس لینے کے بعد آر ایل این جی مکس کرکے گیس پریشر کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سوئی گیس ترجمان کا دعویٰ ہے کہ شہر میں گیس فراہمی کی  صورتحال پہلے سے بہتر ہے.

تاہم جہاں گیس لائنیں بہت زیادہ پرانی ہیں وہاں گیس کی سپلائی کے ایشوز ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وافطار میں میں گیس

پڑھیں:

کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔

گھور کر کیوں دیکھا؟ لی مارکیٹ میں شہری پر پولیس اہلکار کا بدترین تشدد

کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...

پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔

تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہئیں، سعید غنی
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • ریاست بھر کی یکساں ترقی و خوشحالی اور تمام علاقوں کیلئے سہولیات کی فراہمی میرا منشور ہے، چوہدری انوارالحق
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • عوام کے لیے بری خبر، بجلی سستی ہوئی تو گیس مہنگی ہو گئی
  • اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق پیپلز پارٹی کا یوسی چیئرمین سپرد خاک
  • عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے:ترجمان وزارت خارجہ
  • پاک بنگلہ دیش  تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان دفترخارجہ