2025-03-06@00:58:03 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«وافطار میں»:
کراچی میں سحر وافطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے. سحری ہو یا افطار شہری پریشان ہیں۔کراچی میں سحر وافطار میں گیس نا ہونے سے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں جن میں ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث سحری وافطار میں خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے نوٹس لینے کے بعد آر ایل این جی مکس کرکے گیس پریشر کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سوئی گیس ترجمان کا...
اپنے جنوبی لبنان کے ایک دورے کے موقع پر نواف سلام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ہماری سرزمین اور خودمختاری کی پامالی کی عادت ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم "نواف سلام" نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے دشمن کے مکمل انخلاء سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔ اسرائیل کو ہماری سرزمین اور خودمختاری کی پامالی کی عادت ہو چکی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی لبنان میں فوجی گیریژن کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نواف سلام نے اپنی عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ملک کی تعمیر نو کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں گے۔ واضح رہے کہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کے بعد نواف سلام کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )پاکستان میں شہروں کی آب و ہوا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے شہری موافقت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے شہری موافقت سے نہ صرف ان اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ شہروں اور ان کے باشندوں کی پائیداری اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جائے گا. وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ شہری موافقت میں شہروں اور شہری علاقوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے حفاظتی اور احتیاطی دونوں اقدامات کے ذریعے ایڈجسٹ کرنا شامل ہے اس میں نیلی اور سبز جگہوں کی ترقی آب و ہوا کے لیے لچکدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر...
(گزشتہ سے پیوستہ) 29 جولائی عشاء کی نماز مسجد الحرام میں ادا کرنے کے بعد ہم (میں اور اہلیہ محترمہ) اپنے ہوٹل پہنچے تو ہم تھکے ہوئے تو تھے ہی اس کے ساتھ ہمیں اگلے دن 30 جولائی جو مکہ مکرمہ میں ہمارے قیام کا آخری دن تھا کی کچھ فکر مندی بھی تھی کہ اس دن صبح فجر کی نماز کے بعد خانہ کعبہ کا طواف ضروری ہے تو اس کے ساتھ مکہ مکرمہ کے مقدس تاریخی مقامات کی زیارات بھی کرنا ہیں۔ پھر سامان کی پیکنگ وغیرہ بھی دیکھنا ہو گی کہ شام کو جد ہ ائیر پورٹ روانگی ہونا تھی۔ یقینا اس سے کچھ تشویش تھی لیکن ساتھ ہی دل کو تسلی تھی کہ اللہ رحمان و...
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم البحر 15 جنگی مشقوں کو پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس قرار دیا ہے۔ میں نے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی، اور پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نوید اشرف کے ساتھ “نسيم_البحر 15” مشقوں میں شرکت کی، یہ مشقیں جو 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہیں، دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی ہے۔ pic.twitter.com/Y22PPS3018 — نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) February 16, 2025 اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کے لیے سعودی عرب کے سفیر نواف بن...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر شعبے میں تعاون کو بڑھائیں گے۔ گورنر سندھ نے پاک سعودی بحری تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کو سراہنے کا اظہار کیا، گورنر سندھ نے پاکستان اور سعودی عرب...
نواف سلام نے صیہونی وزیراعظم کے اس بیان کو عرب ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کے وزیراعظم "نواف سلام" نے سختی کے ساتھ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ نواف سلام نے صیہونی وزیراعظم کے اس بیان کو عرب ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے بیروت میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے دوارن پاس ہونے والے اُس عرب امن منصوبے پر زور دیا جس کی رو سے مقبوضہ سرزمین پر فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست قائم کرنے کا حق حاصل...
لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ اور ملک میں سیاسی تعطل کے بعد ہفتے کے روز نئی حکومت کی تشکیل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ نو منتخب صدر جوزف عون نے سابقہ حکومت پر بدعنوانی اور بد انتظامی کے الزام اور کئی سالوں کے معاشی جمود کے بعد نواف سلام کو بطور وزیراعظم حکومت کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ لبنان کے صدارتی دفتر سے وزیراعظم نواف سلام کی سربراہی میں ایک نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے، اس طرح لبنان میں حزب اللہ کے کمزور ہونے کے ساتھ ہی نگران حکومت کے 2 سالہ اقتدار کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔...
لبنان کے نئے وزیر اعظم نے ہفتہ کو 2022 کے بعد ملک کی پہلی مکمل حکومت تشکیل دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوزف خلیل عون نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے سابق نگراں حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نئے وزیراعظم نواف سلام کے ساتھ حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم نواف سلام کی 24 وزرا پر مشتمل کابینہ میں مسیحوں اور مسلمانوں کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں ںے یہ کابینہ اپنے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تشکیل دی ہے۔
دوران طواف مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا سنت سے ثابت نہیں،بیان …….. سعودی عرب کے ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے کہا ہے کہ طواف کعبہ کے لئے جائز عمل حجر اسود اور رکن یمانی کی جانب ہاتھ بلند کرکے تکبیر کہنا یا اگر ممکن ہو تو حجر اسود کو چھونا یا بوسہ دینا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق الحرمین الشریفین اتھارٹی نے بعض زائرین کی جانب سے خانہ کعبہ میں کئے جانے والے غلط امور کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ان امور سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ زائرین کی آگاہی کے لئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دوران طواف مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف...
جب وہ اْوپر سے اور نیچے سے تم پر چڑھ آئے جب خوف کے مارے آنکھیں پتھرا گئیں، کلیجے منہ کو آ گئے، اور تم لوگ اللہ کے بارے میں طرح طرح کے گمان کرنے لگے۔ اْس وقت ایمان لانے والے خوب آزمائے گئے اور بْری طرح ہلا مارے گئے۔ یاد کرو وہ وقت جب منافقین اور وہ سب لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا صاف صاف کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اْس کے رسولؐ نے جو وعدے ہم سے کیے تھے وہ فریب کے سوا کچھ نہ تھے۔ (سورۃ الاحزاب:10تا12) سیدنا ابوشریح عدویؓ نے بیان کیا کہ میرے کانوں نے سنا اور میری آنکھوں نے دیکھا‘ جب رسول اللہؐ گفتگو فرما رہے تھے تو آپؐ نے فرمایا:...
اسلام آباد(آن لائن)سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا سیدعبدالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی دوستی و تعلقات،مذہبی ہم آہنگی،وحدت اُمت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔مولانا سید عبدالخبیر آزادنے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کی لازوال دوستی وتعلقات کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہیں،سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز پاکستان کا ساتھ دیا اور دل کھول کر امداد کی، پاکستان سعودی عرب یک جان دو قالب کی مانند ہیں،ہم خادم الحرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ،امیرمحمد بن سلمان حفظہ اللہ اور سعودی عوام کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں۔ مولانا سیدعبدالخبیرآزادنے کہا کہ حال ہی میں حکومت پاکستان اور سعودی...
اللہ رب العزت نے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 96 اور 97 میں ارشاد فرمایا ہے کہ " بے شک اللہ تعالیٰ کا پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے (عبادت، قربانی، طواف، نماز اور اعتکاف وغیرہ کے لیے) وہ جو مکہ مکرمہ میں ہے جو تمام دنیا کے لیے برکت و ہدایت والا ہے جس میں کُھلی نشانیاں ہیں اور مقام ابراہیم ہے اور جو شخص اس میں داخل ہو جائے اس کو امن مل جاتا ہے"۔ بلا شک و شبہ مکان کی شہرت، عظمت، خاصیات و خصوصیات اور مکان سے محبت و عقیدت کا دارومدار صاحب مکان پر موقوف ہوتا ہے۔ زمان و مکان اور مقام سے ماورا اللہ رب العزت کی ذات کا...
بیروت/اسلام آباد(اے پی پی)لبنانی ایوان صدر نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدر جج نواف سلام کو وزیر اعظم منتخب کرلیا۔العربیہ اردو کے مطابق نواف سلام کو پارلیمانی مشاورت میں 128 میں سے 85 اراکین پارلیمنٹ 85 نے حمایت میں ووٹ ڈالا 9 نے مخالفت اور 34 ارکان نے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نواف سلام کو لبنان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔(جاری ہے) منگل کو سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ لبنان کے نو منتخب وزیراعظم نواف سلام کے ساتھ پاکستان اور لبنان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہوں۔\932
بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں سیاسی خلا کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ نواف سلام کی نامزدگی کے بعد 128 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سے 84 اراکین نے ان کی حمایت کی، جبکہ 9 اراکین نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ 35 اراکین نے دونوں امیدواروں کی حمایت سے انکار کیا۔ نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ منگل کو لبنان واپس پہنچیں گے۔ لبنان میں گزشتہ دو سال سے...