اسرائیل کو ہماری سرزمین سے نکل جانا چاہئے، لبنانی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اپنے جنوبی لبنان کے ایک دورے کے موقع پر نواف سلام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ہماری سرزمین اور خودمختاری کی پامالی کی عادت ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم "نواف سلام" نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے دشمن کے مکمل انخلاء سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔ اسرائیل کو ہماری سرزمین اور خودمختاری کی پامالی کی عادت ہو چکی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی لبنان میں فوجی گیریژن کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نواف سلام نے اپنی عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ملک کی تعمیر نو کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں گے۔ واضح رہے کہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کے بعد نواف سلام کا یہ پہلا باضابطہ موقف تھا۔ یہ امر قابل غور ہے کہ لبنانی سرزمین سے اسرائیلی فوج کے بتدریج انخلاء کی مہلت تمام ہونے کے باوجود قابض فورسز اب بھی لبنان کے 5 اہم مقامات پر بسیرا کئے ہوئے ہیں۔ صیہونی فوج، جنوبی لبنان میں گھروں، شاہراہوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کی تباہی کا سبب بنی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نواف سلام
پڑھیں:
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے6 برس مکمل، وزیراعظم کا خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے6 برس مکمل پونے پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئرفورس نے غیرمتزل عزم سےدشمن کو واضح پیغام دیا، دشمن کو بتایا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، ہماری افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ایئرفورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب کبھی قومی سلامتی اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔
واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے آج کے دن اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین، کیا ہے۔