2025-02-10@01:04:27 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«نواف سلام»:

    لبنان کے نئے وزیر اعظم نے ہفتہ کو 2022 کے بعد ملک کی پہلی مکمل حکومت تشکیل دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوزف خلیل عون نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے سابق نگراں حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نئے وزیراعظم نواف سلام کے ساتھ حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم نواف سلام کی 24 وزرا پر مشتمل کابینہ میں مسیحوں اور مسلمانوں کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں ںے یہ کابینہ اپنے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تشکیل دی ہے۔
    بیروت/اسلام آباد(اے پی پی)لبنانی ایوان صدر نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدر جج نواف سلام کو وزیر اعظم منتخب کرلیا۔العربیہ اردو کے مطابق نواف سلام کو پارلیمانی مشاورت میں 128 میں سے 85 اراکین پارلیمنٹ 85 نے حمایت میں ووٹ ڈالا 9 نے مخالفت اور 34 ارکان نے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نواف سلام کو لبنان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔(جاری ہے) منگل کو سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ لبنان کے نو منتخب وزیراعظم نواف سلام کے ساتھ پاکستان اور لبنان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہوں۔\932
    بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں سیاسی خلا کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ نواف سلام کی نامزدگی کے بعد 128 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سے 84 اراکین نے ان کی حمایت کی، جبکہ 9 اراکین نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ 35 اراکین نے دونوں امیدواروں کی حمایت سے انکار کیا۔ نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ منگل کو لبنان واپس پہنچیں گے۔ لبنان میں گزشتہ دو سال سے...
۱