Nai Baat:
2025-04-15@09:23:19 GMT

زیاراتِ مکہ مکرمہ… !

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

زیاراتِ مکہ مکرمہ… !

(گزشتہ سے پیوستہ)
29 جولائی عشاء کی نماز مسجد الحرام میں ادا کرنے کے بعد ہم (میں اور اہلیہ محترمہ) اپنے ہوٹل پہنچے تو ہم تھکے ہوئے تو تھے ہی اس کے ساتھ ہمیں اگلے دن 30 جولائی جو مکہ مکرمہ میں ہمارے قیام کا آخری دن تھا کی کچھ فکر مندی بھی تھی کہ اس دن صبح فجر کی نماز کے بعد خانہ کعبہ کا طواف ضروری ہے تو اس کے ساتھ مکہ مکرمہ کے مقدس تاریخی مقامات کی زیارات بھی کرنا ہیں۔ پھر سامان کی پیکنگ وغیرہ بھی دیکھنا ہو گی کہ شام کو جد ہ ائیر پورٹ روانگی ہونا تھی۔ یقینا اس سے کچھ تشویش تھی لیکن ساتھ ہی دل کو تسلی تھی کہ اللہ رحمان و رحیم اپنا کرم فرمائیں گے اور سب کچھ بخیر و خوبی سرانجام پا جائے گا۔ ہوٹل کے کمرے سے میں نے شیر افضل صاحب سے زیارات پر جانے کے لیے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت زیارات کے لیے بسیں اور دوسری سواریاں یہاں شارع ابراہیم خلیل سے مل جاتی ہیں ۔ میں اپنے ایک جاننے والے کو جو زیارات کے لیے لے جانے والی بسوں پر کام کرتے ہیں آپ کا فون نمبر دیتا ہوں، وہ آپ سے بات کریں گے اور آپ اُن کے ساتھ اپنا پروگرام وغیرہ طے کر لیں ۔ بس کا ایک شخص کا 10ریال کرایہ ہو گا۔ شیر افضل صاحب سے بات ختم ہوئی تو کچھ ہی دیر میں اُن کے جاننے والے صاحب کا فون آ گیا اور اُس صاحب نے بتایا کہ صبح فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے کے وقت شارع ابراہیم خلیل سے بسیں زیارات کے لیے روانہ ہو جاتی ہیںآپ کو تیار رہنا ہو گا جونہی بس شارع ابراہیم خلیل پر اِدھر پہنچے گی میں آپ کو بلا لوں گا۔

مکہ مکرمہ کے مقدس تاریخی مقامات کی زیارت کے حوالے سے یہ پروگرام طے تو پا گیا لیکن قدرت کو شاید کچھ اور منظور تھا ہم کچھ تھکے ہوئے تھے رات کو نیند کچھ دیر سے آئی اور پہلی بار ایسا ہوا کہ مسجد الحرام میں فجر کی اذان کے بعد میری ہی نہیں اہلیہ محترمہ جو بفضلِ تعالیٰ صبح سحری کے وقت جاگنے کی عادی ہیں کی بھی آنکھ کھلی ۔ سچی بات ہے ہم دونوں کچھ پریشان ہوئے۔ جلدی جلدی وضو کیا، میں نے احرام باندھا کہ نیچے مطاف میں طواف کیا جا سکے اور مسجد الحرام کا رُخ کیا۔ فکر مندی تھی کہ فجر کی نماز کا وقت کہیں گزر نہ جائے۔ باب الملک فہد کے باہر کھلے احاطے میں بچھے قالینوں پر فجر کی نماز ادا کی اور پھر طواف کے لیے آگے چل پڑے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ میں اور اہلیہ محترمہ اکٹھے طواف کر رہے تھے ورنہ اس سے قبل جو بھی طواف کیے تھے میں اور عمران عموماً اکٹھے ہوتے تھے جبکہ اہلیہ محترمہ دیگر خواتین کے ساتھ طواف کرتی تھیں ۔ میرے اور اہلیہ محترمہ کے اکٹھے طواف کرنے میں ذرا مشکل بھی تھی کہ میں تیز چلنے کا عادی ہوں جبکہ اہلیہ محترمہ سانس کی بیماری کی وجہ سے زیادہ تیز نہیں چل پاتی ہیں۔ خیر اللہ کریم کا احسان کہ مطاف میں صبح کے وقت کافی رش ہونے کے باوجود ہمیں پہلو بہ پہلو چلتے اور چکر کاٹتے ہوئے کوئی زیادہ دقت پیش نہیں آ رہی تھی۔ ابھی طواف کے دو تین چکر باقی تھے کہ میرے فون کی گھنٹی بار بار بجنا شروع ہو گئی۔طواف کے دوران فون اٹینڈ کرنا آسان نہیں تھا ۔ طواف سے فارغ ہو کر میں نے کالز کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ زیارات پر لے کر جانے والے صاحب کی مس کالز تھیں۔ میں نے اُن کا دو تین بار فون ملاکر اُن سے رابطے کی کوشش کی لیکن آگے سے کوئی جواب نہ آیا۔ میں سمجھ گیا کہ وہ ہمارا انتظار کرنے کے بعد چل پڑے ہونگے۔ ویسے بھی میں سمجھتا تھا کہ اُن سے جا کر ملنا ہمارے لئے آسان نہیں تھا۔ اس لیے کہ مسجد الحرام سے باہر آ کر شارع ابراہیم خلیل پر کسی پاکستانی ہوٹل سے ہم نے ناشتہ کر کے اپنے ہوٹل جانا تھا ۔ میں نے احرام وغیرہ کھول کر دوسرے کپڑے پہننا تھے اور پھر تیار ہو کر زیارات کے لیے جا سکتے تھے۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق زیارات کے لیے بس نہ پکڑ سکنے کا افسوس ضرور تھا مگر اس کے سوا اور چارہ کار ہی کیا تھا۔ اب ہمارے پاس یہی راستہ رہ گیا تھا کہ ہوٹل پہنچنے اور ضروری تیاری کے بعد زیارات پر لے جانے والی کسی اور بس یا ٹیکسی یا کسی اور سواری کے ذریعے زیارات کے سفر کی تکمیل کریں۔ شارع ابراہیم خلیل پر جہاں بسوں کا سٹاپ ہے اور بسیں اور ٹیکسیاں وغیرہ کھڑی ہوتی ہیں وہاں ہم نے مطعم عرفات پاکستانی ہوٹل پر ناشتہ کیا اور کچھ فاصلے پر چڑھائی پر اپنے ہوٹل میں آ گئے۔ احرام کی جگہ میں نے شلوار قمیض پہنی ۔ اہلیہ محترمہ کو کمرے میں ہی چھوڑ ااور نیچے شارع ابراہیم خلیل پر آ گیا تاکہ زیارات پر لے جانے والی کسی بس یا کسی دوسری سواری سے رابطہ کر سکوں۔ شارع ابراہیم خلیل پر سامنے جو بسیں وغیرہ کھڑی تھیں اُن میں سے زیارات پر جانے والی کوئی بس نہیں تھی البتہ وہاں ایک دو ٹیکسیوں اور چھ ، سات سیٹوں والی ایک دو ویگنوں کے پاکستانی ڈرائیور زیارات، زیارات کی آوازیں بلند کر رہے تھے ۔ اُن میں سے ایک ویگن والے سے میری بات ہوئی تو وہ کہنے لگا کہ پوری گاڑی کے 100 ریال لوں گا ،ہاں اگر اور سواریاں مل جائیں تو آپ سے دو سواریوں کے 50 ریال لے لونگا۔ میں نے اُس سے ہٹ کر ایک ٹیکسی والے سے بات کی تو اُس نے کم از کم 60-70 ریال کرایہ بتایا۔ اسی دوران ایک دوسرا ٹیکسی والا جو مجھے کسی حد تک معقول لگ رہا تھا اُس سے میری بات ہوئی تو اُس نے 50 ریال کرایہ بتایا ۔ میں نے کرایہ کم کرنے پر اصرار کیا تو وہ مشکل سے ہی لیکن 40 ریال کرائے پر آمادہ ہو گیا۔ میں نے اُسے انتظار کرنے کو کہا کہ میں اُوپر ہوٹل سے اہلیہ محترمہ کو ساتھ لے کر آ جاتا ہوں۔ میں ہوٹل میں گیا اور آٹھ ، دس منٹوں کے اندر اہلیہ محترمہ کو لے کر نیچے سڑک کے کنارے آ گیا۔ اب کیا دیکھتا ہوں کہ اور گاڑیاں تو کھڑی ہیں اور وہ ٹیکسی جس کے ڈرائیور سے میں بات پکی کر کے گیا تھا وہ موجود نہیں۔ اُسے شاید میری غیر موجودگی میں زیادہ کرایہ دینے والی سواریاں مل گئی ہونگی۔ مجھے کچھ افسوس ہوا اور میں ذرا پریشان بھی تھا اہلیہ محترمہ کو وہاں سڑک سے ہٹ کر بنے ہوٹل کے باہر بیٹھنے کو کہا اور خود آگے چل دیا کہ زیارات پرلے جانے والی کسی اور سواری کا بندوبست کر سکوں۔ اللہ کریم کا خصوصی کرم کہ اسی دوران بائیں طرف شارع ابراہیم خلیل کی کبوتر چوک والی سمت سے مجھے زیارات زیارات کی آواز سنائی دی۔ میں آوازیں لگانے والے صاحب کے پاس پہنچا تو اُس نے بتایا کہ یہ سامنے والی بس مقدس مقامات کی زیارات کے لیے زائرین کو لے کر جائے گی اور 12 ریال فی سواری کرایہ ہو گا۔ میں نے اُسے کہا کہ میں اہلیہ محترمہ کو ساتھ لے کر آتا ہوں آپ ہمارے لیے دو سیٹیں رکھ لیں ہم آپ کے ساتھ ہی جائیں گے ۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: اہلیہ محترمہ کو زیارات کے لیے لے جانے والی مسجد الحرام فجر کی نماز زیارات پر مکہ مکرمہ کے ساتھ کے وقت تھی کہ کے بعد کہ میں

پڑھیں:

طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کے لیے متعدد خطوط لکھے ہیں،لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ ایئر پورٹ پولیس کاشف  کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کررہی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مسنگ پرسنز کا کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں۔ یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔

متعلقہ مضامین

  • بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا
  • سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
  • سابقہ اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ عمران خان نے بالآخر راز کھول دیا
  • مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم