26 نومبر احتجاج پر 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52 کا ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
26 نومبر احتجاج پر گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11 کو مقدمے سے بری جب کہ 52 ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 11 ملزمان کو شناخت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کردیا جب کہ 52 ورکرز کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دہشتگرد ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،ان کا کوئی دوست نہیں: عطا تارڑ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داو پر لگایا گیا، یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتی، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہوں تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ا ے پی ایس میں کسی کو شک نہیں اس کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے، ہمیں اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا چیلنج ہے، دہشت گرد کا کوئی دوست نہیں، ان کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کو کے پی میں دوبارہ بسایا گیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے، دہشت گردوں نے چھوٹے بچوں کو شہید کیا تو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اس لئے دو قومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی،غزہ، فلسطین اور کشمیر میں مظالم کا نام لیں تو سوشل میڈیا پر سناٹا چھا جاتا ہے۔
ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
مزید :