سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔رمضان میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور ماہ مقدس میں گھریلو صارفین کو صرف 12 گھنٹے دستیاب ہوگی۔

ترجمان کے مطابق یکم رمضان سے صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 3 بجے اور رات 10 سے 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، اوقات کار کا تعین سحری اور افطار میں گیس فراہمی کیلیے کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایک تقریب میں بتایا کہ سندھ میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کہا جاتا ہے جہاں بل ادا نہیں کیا جاتا وہاں پر لوڈشیڈنگ کرتے ہیں لیکن ہم نے کہا کہ رمضان کا خیال کرتے ہوئے اس پر زیادہ توجہ نہ دیں تاکہ عوام کو مسئلہ نہ ہو۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پنجاب: رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار جاری

—فائل فوٹو

محکمۂ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے۔

محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو اسکولوں میں ساڑھے 12 بجے چھٹی ہو گی۔ 

محکمۂ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 

محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے 8 سے 12 اور دوسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی، نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان میں ایس ایس جی سی صارفین کو کن اوقات میں گیس سپلائی دستیاب ہوگی؟
  • رمضان میں لوڈشیڈنگ، سندھ حکومت کی کے الیکٹرک سے بات چیت جاری
  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری
  • سوئی سدرن گیس کمپنی کے رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری
  • محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے
  • محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے
  • رمضان کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب: رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار جاری
  • یواے ای : رمضان المبارک میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کا نوٹیفکیشن جاری