وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان میں لوگوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں، سندھ میں پیدا ہونے والی گیس پر پہلا حق یہاں کے رہنے والوں کا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی 57 بڑی عمارتوں کو سولرائز کرچکےہیں، کراچی کے 7 اضلاع میں 50 ہزار روپے مالیت کا سولر ہوم سسٹم دیں گے، 2 لاکھ سولر سسٹم کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کریں: بلاول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے وزرائے اعلیٰ بلوچستان اور سندھو نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وزرائے اعلیٰ نے اپنی حکومت کی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔. اعلامیہ کے مطابق سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔. بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی مسائل حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔